Tag: Salman Shah

  • سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے معاشی امورمقرر

    سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے معاشی امورمقرر

    لاہور: پنجاب حکومت نےسلمان شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا نیامشیرتعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سلمان شاہ پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ  پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ڈاکٹرسلمان شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی ہوں گے۔

    نوٹی فکیشن جاری ہوتےہی وزیراعلیٰ پنجاب نے سلمان شاہ کوفی الفوراپنا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر سلمان شاہ ، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ  کے عہدے پر  فائز رہ چکے ہیں۔

    سلمان شاہ کے تقرر کا نوٹی فکیشن   محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ نےنوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت وہ مشیر کے عہدے کے تمام  فوائد کے اہل ہوں گے اور اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ پنجاب  حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا چیلنج درپیش ہے اور بجٹ سازی کے حوالے سے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔

     مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ڈاکٹر سلمان شاہ کو جگہ دینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

  • وزیراعظم کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ

    وزیراعظم کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی، ستر سال میں کبھی اس طرح کا ایجنڈا نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی قوم سے پہلی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہت اچھے طریقے سے نئے پاکستان کا ماڈل پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قوم کو موبائلائز کرنے کا بہت کامیاب طریقہ ہے، وزیراعظم کی تقریر سے حوصلہ افضائی ہوئی ہے، قوم کو امیدیں ہیں۔

    سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں سختی نہیں کرنی بلکہ اسے آسان بنانا چاہیے، تاکہ تمام لوگ ٹیکس دیں، ٹیکس کا سسٹم آسان بنانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو کرپشن سے خالی کریں تو بات بنے گی، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا بہت بڑا اقدام ہوگا، دنیا میں ہماری ایگریکلچر سب سے کم ہے۔

    واضح رہے کہ آج قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معیشت اور سیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے واضح اور بڑے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی بھرپور مدد کریں گے، سرمایہ کاروں کے لیے وَن ونڈو آپریشن شروع کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ان کی تمام مشکلات کو دور کریں گے، جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔