Tag: salman shahbaz

  • 25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔

    یاد رہے ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل لاہور نے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران25ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنزکی گئی تھیں ، بےنامی اکاؤنٹ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی ، بےنامی اکاؤنٹ کے پیچھے سلمان شہبازکا کردار ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا تھا کہ سلمان شہباز27اکتوبر2018کولاہورایئرپورٹ سےبرطانیہ چلےگئےتھے، متعددبارطلبی کےنوٹس جاری کئے مگر سلمان شہباز  پیش نہیں ہوئے جبکہ سلمان شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ جویریہ علی کے مطابق حمزہ شہباز سے کورونا کے دوران جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

  • سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کو گرفتار کرکے 10 اگست تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دئیے۔

    نیب لاہور نےسلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کی کاروائی کےلیے عدالت سے رجوع کیاہے،نیب نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، چیئرمین نے گرفتاری کےلیے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

    نیب نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہوچکے ہیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ نیب نے 25 اکتوبر 2018 کو سلمان شہباز کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں انھیں 30 اکتوبر کو طلب کیا گیا، لیکن سلمان شہباز نیب پیشی سے 3 دن پہلے ملک چھوڑ کر 27 اکتوبر کو لندن فرار ہو گئے۔

    نیب کی جانب سے سلمان شہباز کو 25 اکتوبر کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب نے چند سوالات پوچھے گئے تھے، نوٹس میں 2000 سے اب تک غیر ملکی ترسیلات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل مانگی گئی تھی۔

    نیب نے نوٹس میں ترسیلات بھیجنے والے کا نام، ملک اور رقوم بھیجنے کا مقصد کیا تھا، دریافت کیا تھا، کہا گیا تھا کہ اگر کوئی آف شور کمپنی یا کاروبار ہے تو اس کی تفصیل بھی دیں، 2000 سے اب تک بنائی گئی کمپنیوں اور ڈائریکٹر شپ کی تفصیل بھی مانگی گئی۔

    نیب نے نوٹس میں 2000 سے اب تک ڈائریکٹر کی حیثیت سے جس جس کمپنی کو قرضہ دیا اس کی تفصیل، غیر ملکی کمپنیوں سے 2000 سے آنے والی سرمایہ کاری کی سالانہ تفصیل، رقم ٹرانسفر کا طریقہ، کمپنیوں کی تفصیل، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی قیمت خرید کی تفصیل مانگی گئی تھی۔

    سلمان شہباز ملک سے کیوں فرار ہوا؟ پروگرام پاور پلے میں دستاویز پیش

    اس کے بعد نیب نے سلمان شہباز کو 19 دسمبر 2018 کو دوسرا نوٹس بھیجا، اس بار نیب نے 12 سوال سلمان شہباز کو بھیجے، جن میں سے 5 نئے سوالات تھے، نوٹس میں ذاتی اکاؤنٹ، رمضان شوگر ملز کے اکاؤنٹ، ٹرانزکشن کی تفصیلات مانگی گئیں، اور 2004 سے 2008 تک ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ مانگی گئی۔

  • سلمان شہباز کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا پھوٹ گیا

    سلمان شہباز کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا پھوٹ گیا

    لاہور: سلمان شہباز کے نجی چینل کے انٹرویو میں کیے جانے والے جھوٹے دعوے کا اے آر وائی نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے پروگرام پاورپلے میں شہباز  شریف کے صاحب زادہ سلمان شہباز کے جھوٹ کو بے نقاب کیا گیا.

    پروگرام میں نشر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز نے نجی ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ کسی محبوب علی منظور احمد کو نہیں جانتے، حالاں کہ  سلمان شہباز کے دستخط شدہ چیک کے ساتھ منظور احمد کے شناختی کارڈ کی کاپی  ہونے کا انکشاف ہوا تھا.

    رپورٹ کے مطابق منظوراحمد دراصل قاسم قیوم نامی منی چینجرکا کیش بوائے تھا، منظور احمد سلمان شہباز کے چیک کیش کرواتا تھا، 2 مئی2009 کو منظور  احمد نے سلمان شہباز کا ایک کروڑ روپے کا چیک کیش کروایا، سلمان شہبازکا یہ چیک کیش کا تھا.

    مزید پڑھیں: سلمان شہباز ملک سے کیوں فرار ہوا؟ پروگرام پاور پلے میں دستاویز پیش

    رپورٹ کے مطابق بینک نےچیک کے ساتھ منظور احمد کا شناختی کارڈ اپنے ریکارڈ میں رکھا ہوا ہے.

    پروگرام میں شریک وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کہتے ہیں کہ منظور احمد سلمان شہباز کی منظوری کےبغیرچیک کیش نہیں کراسکتا۔ قاسم قیوم کا رشتےدار اسی بینک برانچ میں کام کرتا تھا۔

  • نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

    نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز  اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے وزارتِ داخلہ سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے دونوں صاحب زادوں  کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، اس ضمن میں وزارت داخلہ کو  مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کیا تھا، البتہ سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

    ترجمان نیب کے مطابق سلمان شہباز کے حاضر نہ ہونے کے باعث تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے، جس کے پیش نظر حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ 9 نومبر 2018 کو نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز میں نیب کے زیر حراست ہیں۔

  • نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا

    نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا

    لاہور: نیب نے سابق وزیر  اعلیٰ پنجاب کے صاحب زادوں‌ حمزہ شہباز  اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں‌ کے کیس میں‌ نیب نے دونوں‌ بھائیوں کو طلب کیا ہے، جہاں تفتیشی ٹیم ان سے سوالات کرے گی.

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی تیرہ نومبرتک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے.

    عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کو 3 مقدمات میں 10،10 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان پر کرپشن کےالزامات ثابت نہیں ہوئے اور انھیں سیاسی نوعیت کےمقدمے میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے.


    مزید پڑھیں: حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سلمان شہبازنیب حکام کو بتائے بغیر لندن جا چکے ہیں، اب نیب حکام کی جانب سے دونوں بھائیوں کوکل طلب کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

  • حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے  پیش نہ ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نیب نے آج بروز منگل30 اکتوبر کو طلب کیا تھا، لیکن ملزمان نے نیب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

    حمزہ شہباز، سلمان شہباز طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب کی ٹیم سارا دن حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا انتظار کرتی رہی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کے بجائے پارٹی اجلاس کو ترجیح دی جبکہ دوسرے بھائی سلمان شہباز طلبی کے باوجود بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    ملزمان پر رمضان شوگر مل کے قریب پل کی تعمیر سرکاری خزانے کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پل تعمیر کرنے پر20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے، شہبازشریف نے پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔


    مزید پڑھیں : رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز 30 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب


    تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد شریف خاندان کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

  • نیب نےسلمان شہباز سے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس سمیت آمدن اور اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیں

    نیب نےسلمان شہباز سے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس سمیت آمدن اور اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیں

    لاہور: نیب نے شہبازشریف کےصاحبزادے سلمان شہباز سے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس سمیت آمدن اور اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیں جبکہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے شہبازشریف کے صاحبزادےسلمان شہبازسے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور تمام اثاثوں،بینک اکاؤنٹس سمیت آمدن اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی کے بیٹے کو پروفارما دیتے ہوئے کہا گیا ہے وہ مختلف کلبوں کی رکنیت ،مختلف کمپنیوں اور  زرعی زمین کی آمدن کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    نیب نے میڈیکل سمیت تمام اخراجات اور گھریلو ملازمین کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

    سلمان شہباز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک اثاثوں اور دوروں سمیت اپنے اور اہل خانہ کے نام پر لئے گئے قرضوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

    نیب کی جانب سے کہا گیا کہ سلمان شہباز نیب آرڈیننس کے تحت جواب جلد از جلد جمع کرانے کے پابند ہیں۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے ، نیب کی تحیقاتی ٹیم نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد عرصہ تک پوچھ گچھ کی۔

    سلمان شہباز کا نیب کے سامنے موقف تھا کہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ مشورہ کرکے ان سوالوں کے جوابات جمع کروا دیں گے۔

    یاد رہے نیب نے سلمان شہباز کو ناجائز اثاثہ جات کیس کے الزام میں طلب کیا تھا، نیب کو کچھ بینکوں میں سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی معلومات ملی تھیں، اکاؤنٹس میں ضرورت سے زائد رقم کا لین دین ہوا۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کے بیٹے کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش شہبازشریف کے بیان پر سلمان شہباز کو طلب کیا گیا، شہباز شریف نے کہا مالی معاملات کی دیکھ بھال سلمان شہباز کرتا ہے جبکہ شیئرز،جائیداد کے معاملات بھی وہی دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

    کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے، جن سے زائد اثاثوں پرپوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے، سلمان شہباز خاندانی کاروبار اور بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات ساتھ لے کر جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کو ناجائز اثاثہ جات کیس کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، نیب کو کچھ بینکوں میں سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی معلومات ملی تھیں، اکاؤنٹس میں ضرورت سے زائد رقم کا لین دین ہوا۔

    یاد رہے دو روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے کو تفتیش کے لیے 10 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔

    گذشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش شہبازشریف کے بیان پر سلمان شہباز کو طلب کیا گیا، شہباز شریف نے کہا مالی معاملات کی دیکھ بھال سلمان شہباز کرتا ہے جبکہ شیئرز،جائیداد کے معاملات بھی وہی دیکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کے بیٹے کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف کےمطابق وہ خاندانی کاروبارکی زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    لاہور:  نیب نے میاں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے کو تفتیش کے لیے  طلب کیا ہے.

    نیب لاہورنے سلمان شہبازکو10 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے.

    اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کے بیٹے کو آمدن سے زائد اثاثوں پرپوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو  نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا. نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

     مزید پڑھیں: شہباز شریف کی گرفتاری، اب ہم ایوانوں اورسڑکوں پر جنگ لڑیں گے، حمزہ شہباز

    مزید پڑھیں: قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    ن لیگ کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی. شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں‌ نے ہلڑ بازی کی.

    اب نیب نے میاں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کیا ہے، جن سے زائد اثاثوں پرپوچھ گچھ کی جائے گی.