Tag: salmankhan

  • نوانٹری سیکوئل میں سلمان خان کی انٹری بند؟

    نوانٹری سیکوئل میں سلمان خان کی انٹری بند؟

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان نوانٹٓری کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گے، ہدایت کارانیس بزمی نے دبنگ خان کی جگہ نوانٹری کے سیکوئل کے لئے ریتھک روشن کا انتخاب کرلیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی نے گزشتہ ہفتے ریتھک روشن سے ملاقات کی اور فلم کی کہانی سے متعلق انہیں آگاہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ نوانٹری میں انٹری کے لئے بالی وڈ کے سلطان کی جگہ ریتھک کا انتخاب کیا جاچکا ہے تاہم آفیشلز کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے کچھ عرصہ قبل نو انٹری کے سیکوئل کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم اب انہیں مذکورہ فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا سلمان نے یہ فلم خود چھوڑ دی ہے یا انہیں مذکورہ پروجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

    نوانٹری کے سیکوئل میں ریتھک کے انتخاب کی وجہ سلمان خان کی فلمی مصروفیات بھی قرار دی جارہی ہیں۔ بالی وڈ کے سلطان ان دنوں دو فلموں ٹیوب لائٹ، اور ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    نوانٹری کے سیکوئل کا نام ’نو انٹری میں انٹری‘ رکھا گیا ہے، فلم میں ری تھک روشن سمیت بہت سے مرکزی کردار ڈبل رول نبھاتے نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ 2005ء میں نوانٹری ریلیز کی گئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی، فلم کے پہلے پارٹ میں سلمان کے ساتھ انیل کپور، فردین خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، سلینا جیٹلی نے مرکزی کردار اد اکئے تھے۔

  • سلمان خان کے مداح نے ’پریم رتن دھن پایو‘دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

    سلمان خان کے مداح نے ’پریم رتن دھن پایو‘دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

    بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نا دیکھ پانے پر ان کے مداح نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار بے پناہ مقبول ہیں اوروہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔

    سلمان خان کے اندور سے تعلق رکھنے والے دھرمیندرکشواہا نامی مداح نے انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایوکے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد موت کو گلے لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق دھرمیندر فلم کی اوپننگ والی رات جب ٹکٹ لینے سینما پہنچے تو وہاں کے مینجرسےان کا جھگڑا ہوگیا جس کے سبب مینجرنے ٹکٹ دینے سے انکارکردیا۔

    دھرمیندر کے بھائی کے مطابق بات اس قدر بڑھی کے سینما مینیجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ان کے گھرآکردھرمیندرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    دھرمیندر اس واقعے سے اسقدر دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے اپنی ماں کی ساڑٰی سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ان کی والدہ نے انہیں اس حالتے میں دیکھا تو دیگر رشتے داروں کی مدد سے انہیں نیچے اتارا تاہم اسپتال پہنچنے تک دھرمیندر دم توڑ گئے۔