Tag: salty water

  • نہار منہ نمکین پانی پینے کے حیران کُن فوائد

    نہار منہ نمکین پانی پینے کے حیران کُن فوائد

    گزشتہ کئی صدیوں سے ہمارے بزرگ مختلف ٹوٹکوں کا استعمال کرتے چلے آئے ہیں اور ان ٹوٹکوں کی افادیت اور اہمیت سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے لیے ہم گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں اسی طرح صحت کے لیے بھی بہت سے ایسے ٹوٹکے ہیں جن کا استعمال آپ کی صحت کو بغیر کسی نقصان کے فائدہ پہنچاتا ہے۔

    لوگ اپنے پینے کے پانی میں نمک کیوں شامل کرتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہیں کچھ لوگ موٹاپے کو کم کرنے کے لئے صبح سویرے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر پیتے ہیں تو کچھ لوگ نظام ہضم بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ نمک ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ زکام اور الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش سے بھی نجات ملتی ہے لیکن اس کے اور بھی بہت سے بیش بہا فوائد ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس جادوئی پانی کو بنانے کے لیے ہمالیائی نمک (پنک سالٹ) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ دن بھر کے لیے آپ کے جسم کو مطلوب الیکٹرو لائٹس مہیا کرے گا۔

    جب ہمارے گلے میں تھوڑی جلن محسوس ہوتی ہے تو مائیں ہمیشہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے یا اسے پینے کا مشورہ دیتی ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق نمک کا پانی بلغم کو توڑنے، سوزش کو کم کرنے اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے پھیپھڑے اچھا کام کرتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر :

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ الیکٹرولائٹ سپلیمنٹس ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اس موضوع سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

  • سعودی عرب سب پر بازی لے گیا

    سعودی عرب سب پر بازی لے گیا

    سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے اور عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    ریاض : سعودی عرب نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے تیرتے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، اس سے سعودی عرب میں پانی کی فراہمی میں بڑی سہولت ہوگی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے مغربی ساحل پر واقع الشقیق بندرگاہ کے قریب کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والا پہلے تیرتے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔

    وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مملکت کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کر رہی ہے، یہ ان میں سے ایک ہے۔

    گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر نے نئے منصوبے کا افتتاح وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے قومی ادارے (ایس ڈبلیو سی سی) کے گورنر عبداللہ بن عبدالکریم کی موجودگی میں افتتاح کیا۔نئے پلانٹ سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر پانی حاصل ہوگا۔

    ایس ڈبلیو سی سی کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے تیرتے پلانٹس قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن  ہے- ایس ڈبلیو سی سی اس طرح کے تین پلانٹس قائم کر چکا ہے۔

    گورنر عبداللہ العبد الکریم نے بتایا کہ ہمیں اپنے منصوبے نافذ کرنے کے لیے حکومت سے غیرمعمولی مدد مل رہی ہے۔ البحری کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ الدبیخی نے کہا کہ ہماری کمپنی ایس ڈبلیو سی سی کی شراکت سے کام کر رہی ہے، نیا منصوبہ مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔