Tag: salutes

  • آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل:  آرمی چیف کا شہداء کی  قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش

    آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل: آرمی چیف کا شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے کامیابی سے 5سال مکمل ہونے پر کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ 2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سمیٹی گئی کامیابیوں کومستحکم کرنے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خامتے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا بنیادی مقصد رہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں ،بلاشبہ دو دہائیوں کی کامیابیاں بھاری قربانیوں سے ممکن ہوئیں ہیں ، آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 5سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، اس مقصد کیلئے عظیم قوم نے جو عزم دکھایا اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس اور خراج عقیدت پیش

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس اور خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدفوجی جوانوں کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا شہیدفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جوانوں نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

    یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔