Tag: Samaa news

  • اقرار الحسن کا سماء نیوز کو چیلنج، الزامات ثابت کریں یا معافی مانگیں

    اقرار الحسن کا سماء نیوز کو چیلنج، الزامات ثابت کریں یا معافی مانگیں

    کراچی : اقرارالحسن نے غلط رپورٹنگ کرنے پر نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کو چیلنج کردیاہے، ان کا کہنا ہے کہ سماء نیوز کے رپوٹرمجھ پر الزام ثابت کریں میری غلطی ہوگی تو معافی ضرورمانگوں گا.

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن آرام باغ تھانے سے رہائی کے فوری بعد اسٹوڈیو پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے .

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، میں اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اقرارالحسن نے پورے واقعے کوغلط رنگ دینے اورسنسنی پھیلانے پرسماء نیوز کو چیلنج کردیا.

    ، اقرار الحسن نے حوالات میں ان پر جوبیتی اس کی کہانی بھی سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذہنی اذیت کانشانہ بنایا گیا، ایک بہت چھوٹے سے کمرے میں ہمیں بند کیا گیا گیا تھااور اچانک سے بیس پچیس ہیروہنچیوں کو ہمارے ساتھ لا کر بند کردیا گیا،جس کی وجہ ماحول تعفن زدہ ہوگیا تھا، اتنی جگہ بھی نہیں تھی کہ پاؤں پھیلائے جا سکیں۔

    اقرار الحسن کو ضمانت پر رہائی ملی تو تھانے کے باہر چاہنے والوں نے ان کا استقبال کیا۔ اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت ہی میرا اثاثہ ہے، اقرارالحسن کو سندھ اسمبلی کی سیکورٹی کاپول کھولنے پرگرفتارکیا گیا تھا۔


    Iqrar denies helping the man who took firearm… by arynews


    From assembly to police station, then to court… by arynews


    What made Iqrar cry inside the lock-up? by arynews


    Iqrar says tried to contact Shehla Raza but she… by arynews

  • سما نیوز نے بدنیتی اورسنسنی خیزی میں پھر بازی لے لی

    سما نیوز نے بدنیتی اورسنسنی خیزی میں پھر بازی لے لی

    کراچی : سما نیوز ایک بار پھر سنسنی پھیلانے میں مصروف ہوگیا، اقرارالحسن کے سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کو واردات کا نام دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بازی لے جانے کی دوڑ میں بدنیتی اورسنسنی خیزی پھیلانے میں مشہور سما ٹی وی پیمرا کی جانب سے بار بار خبردار کئے جانے کے باوجود باز نہ آیا۔

    اے آروائی نیوز کےمعروف اینکر اقرارالحسن نےسندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کیا، سما کے رپورٹرنےسنسنی پھیلاتے ہوئےدعوٰی کیا کہ اے آروائی نیوز کارپورٹراسمبلی میں اسلحہ لے کر آیا۔

    سما نیوزکا جھوٹ اوربدنیتی اسی بات سےثابت ہوجاتی ہے کہ ہتھیاراقرارالحسن نہیں بلکہ اسٹنگ آپریشن میں شامل ایک کردار کے پاس تھا۔ وہ کردار اے آروائی نیوز کارپورٹربھی نہیں، لیکن سما کےرپورٹرکااصرارتھا کہ وہ رپورٹرہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سما کےمذکورہ رپورٹرنےغلط خبرسےسندھ اسمبلی کےملازمین کےگھربھی گروا دیئے تھے۔ بےگھرمکینوں کو غصےمیں دیکھ کر وہ وہاں سے رفو چکر ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ سما کے پروگرام واردات میں بھی اسٹنگ آپریشن ہوتےہیں۔ جس میں خبر نہیں سنسنی ہی سنسنی ہوتی ہے۔ سماہی وہ چینل ہے جسے غلط رپورٹنگ اورجھوٹی خبروں پرپیمرا کی جانب سےسب سےزیادہ نوٹس ملےہیں۔