Tag: samaat multawi

  • وزیراعظم نااہلی کیس : الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی

    وزیراعظم نااہلی کیس : الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواستوں پر دوبارہ دستاویزی ثبوت مانگ لیے۔ درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق موقف مسترد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کی درخواستوں کی سماعت سترہ اگست تک ملتوی کر دی۔

    الیکشن کمیشن کے ریمارکس تھے کہ دستاویزات واضح نہیں ہیں کچھ پڑھا ہی نہیں جا رہا۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ پاناما لیکس کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کیا ہے۔

    جواب میں لطیف کھوسہ نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ذکر کیا۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا کہ وہ تو توہین عدالت کا معاملہ تھا یہاں کرپشن کا کیس سنا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج کرےگا

    علاوہ ازیں شیخ رشید کے دلائل پربھی الیکشن کمیشن نے دستاویزی ثبوت مانگ لیے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے کی پٹیشن پر کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ بغیر تحقیقات وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

     

  • ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت چھ اگست تک ملتوی

    ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت چھ اگست تک ملتوی

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں قائم تین مقدمات اور کراچی درخشاں کے علاقے میں قائم مقدمے میں سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔

    کراچی کے علاقے درخشاں میں قائم مقدمے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے اور حملہ کا الزام ہے، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلاء عدالت میں چالان پیش کریں گے اور گواہان کے بیانات کی نقول بھی ملزمان کے وکلاء کو فراہم کی جائیں گے ۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر بدین میں قائم مقدمات میں بھی ان پر کارسرکار میں مداخلت، بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آصف زرداری نے پہلے فوج کے خلاف بیان دیا اب دبئی میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔

  • دھاندلی کیس : الیکشن ٹربیونل نے چئیرمین اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا

    دھاندلی کیس : الیکشن ٹربیونل نے چئیرمین اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کرتے ہوئے نادرا کی فرانزک رپورٹ پر جرح کے لئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا۔

    الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی۔ نادرا کی جانب سے قائم مقائم چئیرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے۔

    انہوں نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ چئیرمین نادرا بیرون ملک دورے پر ہونے کی بناء پر پیش نہیں ہو سکے۔ جس پر ٹربیونل نے کارروائی 13 جون تک ملتوی کرتے ہوئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔

    الیکشن ٹربیونل کے روبرو نادرا کی جانب سے دونوں حلقوں کی فرانزک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس پر جرح کے لئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کی طلبی کی گئی ہے۔

    الیکشن ٹربیونل کے روبرو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے رکن محسن لطیف کی انتخابی اہلیت کو تحریک انصاف کے ناکام امیدوار شعیب صدیقی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

  • سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای او بی آئی فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ محض اخباری خبروں کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سودوں میں فراڈ ہوا۔

    ای او بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نے کہا کہ جن زمینوں پر تعمیرات ہوگئی وہ کیسے واپس ہوں گی کیا ای او بی آئی نے زمینوں کی سابق اور موجودہ قیمتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

    مالکان کا کہنا ہے کہ اگر وہ رقم واپس کر چکے ہیں تو وہ سود کیوں دیں ۔ ڈی ایچ اے سمیت متعدد مالکان رقم واپس کرنا ہی نہیں چاہتے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کی پنشن رک چکی ہیں اس لیے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔

    مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

  • طاہرالقادری اورعمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    طاہرالقادری اورعمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    لاہور: لانگ مارچ اور دھرنے دینے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اورعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ نے نو دسمبر تک ملتوی کردی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے کہا کہ عدالت نے لانگ مارچ اور دھرنے روکنے کے احکامات جاری کیے مگر اس کے باوجود عوامی تحریک اورتحریک انصاف نے لانگ مارچ اوردھرنے بھی دیئے جو توہین عدالت ہے۔

    لہٰذا عدالت عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ اشتعال انگیز تقاریر پر عمران خان کے خلاف بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

    درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ ملکی املاک پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر پر پاکستان عوامی تحریک پر پابندی عائد کی جائے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وکلاء مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نےکیس کی سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی۔