Tag: samanabad

  • سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    لاہور : زبردستی کی شادی کا بھیانک انجام نکلا۔ دولہا نے شادی کے تیسرے ہی دن اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا، سمن آباد میں دلہن کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی نویلی دلہن شادی کےتیسرے روز ہی جان سے گئی، دلہن کا قاتل کوئی اورنہیں خود اس کا دولہا ہی نکلا۔

    لاہورکی نئی نویلی دلہن حرا تین روز پہلے ہی بابل کا گھرچھوڑ کرپیا کے گھر آئی تھی، لیکن سنگدل پیا ہی اس کی جان کا دشمن نکلا۔

    حرا نے منگنی کے بعد چار سال تک عمر کو اپنے خوابوں کا شہزادہ بنائے رکھا اور اس کے ساتھ پوری زندگی بتانے اس کے گھر چلی آئی، لیکن عمر کے دل و دماغ پرکسی اور کا راج تھا۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ حرا کا قاتل اس کا شوہر ہی ہے، ملزم نے رات دو بجے بیوی کے منہ پرتکیہ رکھ کر بیس منٹ تک اس کی سانس بند کی، یوں تین دن کی دلہن نے چوتھی صبح نہ دیکھی۔

    ملزم عمر نے بتایا کہ اسے حرا پسند نہ تھی اور اس کے خوابوں کی شہزادی کوئی اور تھی، گھروالوں نے اس کی شادی زبردستی حرا سے کروائی تھی۔

  • بچی اغوا کرنے کوشش ، شہریوں نے ملزم پکڑلیا

    بچی اغوا کرنے کوشش ، شہریوں نے ملزم پکڑلیا

    فیصل آباد : صنعتی شہر کے وسطی علاقے سمن آباد میں گیارہ سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم کو شہریوں نے قابو کرلیا تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ سمن آباد کے علاقہ مدنی چوک کے رہائشی محمد رمضان کی گیارہ سالہ بچی سودا سلف لینے دکان پرجارہی تھی کہ منورنامی شخص اسے یونیفارم دلانے کا جھانسہ دے کر قریبی قبرستان لے گیا بچی کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے قبرستان میں پہنچ کر ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا بار بار اطلاع کرنے کے باوجود سمن آباد پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی ۔

  • لاہورمیں طوفانی بارشوں نے متعدد جانیں لے لیں

    لاہورمیں طوفانی بارشوں نے متعدد جانیں لے لیں

    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بارشوں کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ خستہ حال عمارتوں کی چھتیں گرنے کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

    چاہ میراں کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سمن آباد اورجوہر ٹاون میں دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

    کمزورچھتیں گرنے سے سبزہ زار میں ایک اور جی او آر بہاولپور ہاوٗس میں ملازمین کے کوارٹر رہائش پذیرشادی شدہ جوڑا جاں بحق ہوگئے۔

    حکومتِ پنجاب نے بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے فی کس کےامداد کا اعلان کیا ہے۔