Tag: samat multavi

  • رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    اسلام آباد : ا حتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

    واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔

  • بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    راولپنڈی : عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ڈرائیور جاوید الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

    سماعت کے موقع پر امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک بیان اب تک ریکارڈ نہ کرنے اور اس سے متعلق انتظامات سے متعلقہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش کریں۔

    جبکہ مقدمے کی سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان کی شہادت پر جرح مکمل کی گئی۔جرح کے دوران جاوید الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو جلسہ گاہ میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے ڈرائیونگ وہ کررہا تھا۔

    جاوید الرحمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پیپلزپارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان کے کہنے پر گاری سے باہر نکلی تھیں ، لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اور بے نظیر کی پرسنل سکیورٹی غائب تھی، جبکہ گاڑی میں فرحت اللہ بابر ، رحمان ملک اور توقیر ضیاء موجود تھے جوموقع سے جا چکے تھے۔