Tag: same face

  • لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل کرن ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی بہت سی باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

    اداکارہ کرن ملک نے شان شاہد کی ایک فلم میں بطور صحافی کردار ادا کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو اس پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ مجھے یکدم مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کرلیا گیا؟

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو پہلے یقین نہیں ہوا پہلے کبھی اداکاری کی نہیں تھی مگر سینیئر فنکاروں نے بہت مدد کی۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن ملک نے بتایا کہ دبئی میں بھارت کی معروف اداکاراؤں کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملاقات ہوئی وہ دونوں بہت ملنسار اور بااخلاق ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کہتی ہے، جس پر میزبان نے بھی ان کی اس بات کی تائید اور کہا کہ لوگ سچ بولتے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی ہمشکل یہ لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر چرچے

    ہانیہ عامر کی ہمشکل یہ لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر اہم شخصیات کے ہم شکل افراد وائرل ہوتے رہتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ دیکھنے والا ان میں آسانی سے فرق محسوس نہیں کرسکتا۔

    ان ہی میں ایک پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کی ہم شکل لڑکی کا آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے اور لوگ اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود کا تعلق سوئیڈن سے ہے جنہیں صارفین ہانیہ عامر سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

    When you see Hania Aamir's Swedish Doppelganger, you'll be shocked.

    شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کیا ہوا ہے، انہوں نے چہروں کی اس بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہی ہے۔

  • اپنا ہم شکل دیکھ کر "راک” بھی حیران ؟ کیا آپ فرق بتا سکتے ہیں؟؟

    اپنا ہم شکل دیکھ کر "راک” بھی حیران ؟ کیا آپ فرق بتا سکتے ہیں؟؟

    آپ نے مشہور شخصیات سے ملتے جلتے لوگ دیکھے ہوں گے، بعض لوگ بے انتہا مماثلت رکھتے ہیں لیکن کچھ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے چہروں میں انیس بیس بھی فرق نہیں ہوتا۔

    ایک ایسی ہی شخصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اور کسی نے نہیں بلکہ خود امریکی اداکار و نامور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنے ہم شکل کی تصویر کو پوسٹ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار و نامور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) کا ہم شکل سامنے آگیا جس کے بعد مداحوں کا اصلی راک کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔

    دنیا بھر میں سلیبریٹیز کا ہم شکل ہونا کوئی بڑی بات نہیں، دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں مشہور شخصیات کے ہم شکل لوگ نظر آتے ہی رہتے ہیں۔

    ڈوین جانسن کے ہم شکل کی تصویر جب ان تک پہنچی تو انہوں نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر ڈالا۔ اپنے ٹوئٹ میں دی راک نے لکھا کہ "بائیں جانب نظر آنے والا شخص بہت اچھا ہے۔”

    ساتھ میں راک نے اس شخص کی خدمات پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ راک نے اپنے پیغام میں اس شخص سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا اور کہا کہ مجھے آپ سے راک کی کہانیاں” سننی ہیں، میں جانتا ہوں کہ آپ کے پاس یہ کہانیاں ضرور ہوں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راک پولیس کی وردی میں دکھائی دینے والا شخص راک کا ہمشکل ہے جس کا نام ایرک فیلڈز ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ہم شکل نوجوان سے ملیے

    وزیراعظم عمران خان کے ہم شکل نوجوان سے ملیے

    کراچی : یوں تو بہت سارے عام لوگوں کے چہرے نامور شخصیات سے ملتے ہیں لیکن اس بار ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان سے ملواتے ہیں جن کی شکل وزیر اعظم عمران خان سے بہت ہی زیادہ ملتی ہے۔

    گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے ایک ہم شکل نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، یہ ہی نہیں اس نوجوان کے چہرے کے تاثرات بھی وزیر اعظم سے کافی میل رکھتے ہیں جسے پہلی نظر میں  دیکھنے والا دھوکہ کھائے بنا نہیں رہ سکتا۔

    اس نوجوان کا نام شاہ حسین خان ہے، سوات سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان روزگار کیلئے سیالکوٹ میں مقیم ہے اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ساتھ سیلفی بنا کر فخریہ انداز میں اپنے دوستوں سے شیئر بھی کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں شاہ حسین نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب لوگ مجھے عمران خان کا ہم شکل کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔

    شاہ حسین خان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملنے کی شدید خواہش ہے اگر میری ان سے ملاقات ہوئی تو ان سے یہی کہوں گا کہ لوگوں کو جو آپ سے امیدیں ہیں انہیں پورا کرنے کی ضرور کوشش کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ حسین نے کہا کہ مجھے بھی کرکٹ کا بہت شوق ہے اور میں بہت اچھی کرکٹ کھیلتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ان دنوں سوات میں بہت برف پڑتی ہے جس کی وجہ سے روزگار مشکل ہوجاتا ہے اس لیے سیالکوٹ آکر کام کرتا ہوں۔