Tag: sami aslam

  • دلبرداشتہ سمیع اسلم کا بیرون ملک جانے کا فیصلہ

    دلبرداشتہ سمیع اسلم کا بیرون ملک جانے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ کر بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ کر امریکا جانے کا فیصلہ کرلیا، سمیع اسلم قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے سے بلوچستان کی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلے باز ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس تھے، سمیع اسلم نے آخری لمحات تک بیرون ملک جانے کے فیصلے سے بورڈ حکام کو لاعلم رکھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا، سمیع اسلم نے اپنے فیصلے سے پی سی بی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیزن کے دوران بیرون ملک جانا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔

    قائد اعظم ٹرافی کے دوران بلوچستان ٹیم انتظامیہ سیزن کے آغاز سے ہی سمیع اسلم کی حوصلہ افزائی کررہی تھی، بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو ان کا متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے قومی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 35 کھلاڑیوں میں بھی میرا نام نہیں آیا، اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔

  • سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر مایوس

    سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر مایوس

    لاہور: نوجوان آل راؤنڈر سمیع اسلم نے قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے بھی انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ دکھ ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے چنے گئے 35 کھلاڑیوں میں ان کا نام شامل نہیں۔

    24 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے بھی انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں، وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

    سمیع نے کہا کہ انہوں نے سیزن میں 4 سنچریوں کی مدد سے 864 رنز بنائے تھے۔

    آل راؤنڈر نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں بھی انگلینڈ میں انہیں کوئی میچ کھلائے بغیر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

  • کرکٹ آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار

    کرکٹ آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار

    ڈھاکہ: کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی نو جوانوں کی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا۔

    بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کو بڑا دھچکہ لگ گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آخری وقت ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ ستائیس جنوری سے بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔

    ایونٹ میں سولہ ٹیموں کو حصہ لینا ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے حالات ٹیم بھیجنے کے قابل نہیں ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے انکار کے آئرلینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کرلیا گیا۔

    آسٹریلیا گروپ ڈی میں بھارت، نیپال اور نیوزی لینڈ کے ساتھ موجود تھا، کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی کو جواز بناکر گزشتہ سال سینئیر ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔