Tag: Sami Khan

  • اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

    اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اپنی اور اداکار سمیع خان کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اداکارہ سمیع خان کے ہمراہ تصاویر اور بی ٹی ایس شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maria Malik (@mariamalik_official)

    جس میں انہیں شادی کے موقع پر خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے ہاتھوں میں گجرے میں پہن رکھے ہیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ماریہ ملک نے اپنے آن اسکرین دلہن کے انداز کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت شیئر کی اور اپنے ساتھی اداکار  سمیع خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کے بھاری جوڑا سنبھالنے میں مدد کی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ لہنگا 15 کلو وزنی تھا، میرے لیے اسے سنبھالنا اور اس میں گھومنا واقعی مشکل تھا لیکن میرے ساتھ اداکار سمیر خان کا شکریہ جنہوں نے میری بہت مدد کی۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل شکوہ کو پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے نشر کی جاتی ہے

    https://urdu.arynews.tv/sabeena-farooq-reveals-behind-her-limited-work/

  • جہاز میں موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا، سمیع خان

    جہاز میں موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا، سمیع خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کیا جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔

    ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ اس دوران مجھ سمیت تمام مسافر مرنے سے بال بال بچ گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں کراچی میں تھا اور عید کیلئے میں کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز جارہا تھا اور جہاز میں میری ونڈو سیٹ نہیں بلکہ درمیان والی تھی۔

    سمیع خان نے بتایا کہ لاہور کا موسم بے حد خراب تھا وہاں طوفان آیا ہوا تھا، کھڑکی سے دکھائی سے رہا تھا کہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی خوب چمک رہی ہے اور ہمارا جہاز لینڈ کرنے کو تھا لیکن اچانک جہاز نے زور سے ہلنا شروع کردیا۔

    سمیع خان نے انکشاف کیا کہ اس ٹربلنس کو محسوس کرتے ہی میرے برابر میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور مجھے کہا کہ شاید جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے یہ سن کر میں نے کہا کہ تو پھر کلمہ پڑھ لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر مجھے اچانک یاد آیا کہ ایک سال قبل کراچی میں بھی ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا اور اس وقت موسم بھی خراب نہیں تھا اور اس وقت تو موسم بھی خراب ہے۔ جہاز جس طرح اوپر جا رہا تھا تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی بس اعلان ہوا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لیے جہاز اسلام آباد لے جارہے ہیں۔

  • بے حسی کی انتہا: سمیع خان شادیوں میں پیسہ لٹانے والوں پر سخت برہم

    معروف اداکار سمیع خان نے شادیوں میں لاکھوں روپے لٹانے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بے حس قرار دے دیا۔

    ملک بھر میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں غریب آدمی کے لیے خوراک کی خریداری بھی مشکل بنا رہی ہیں وہیں پنجاب میں شادیوں کی تقریب میں لاکھوں روپوں کی بارش پر ہر شخص حیران و پریشان ہے۔

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آسمان پر پیسوں کو اڑتے جبکہ نیچے کھڑے لوگوں کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    معروف اداکار سمیع خان نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی ملک ہے جہاں غریب آدمی اپنے بچوں کے لیے آٹے کی لائن میں مرجاتا ہے؟

    اداکار نے اس عمل کو بے حسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے استغفار پڑھا۔

    اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں ایک گاؤں میں شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کیے رکھا تھا۔

    مذکورہ شادی میں منہاج ہاؤس کے مکینوں کی جانب سے 30 سے 35 لاکھ روپے ساتھ ہی 12 سے 15 اسمارٹ فون بھی لٹائے گئے۔

  • ’تقدیر‘ نے تمہارا ساتھ تو لکھا تھا، لیکن ……..

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں رومی نے شوہر سعد کو معاف کردیا، آخری قسط مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (ماہین کے شوہر، رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، عینی زیدی، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین، منفی کردار)، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

    آخری قسط میں سمیع خان اہلیہ رومی سے معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تقدیر نے تمہارا ساتھ تو لکھا تھا لیکن میں نے اپنی غلطیوں سے سب کچھ برباد کردیا، رومی شوہر کو یوں آبدیدہ دیکھ کر انہیں معاف کردیتی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ کچھ غلطیاں سدھاری نہیں جاسکتیں میرا ساتھ جو ہوا اسے میں تقدیر کا لکھا سمجھ لیا، ادھر منفی کردار ماہین بھی شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے۔

    ’تقدیر‘ کی کہانی رومی اور اسد کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ شادی سے قبل رومی سے ان کے والدین اور بھائی بے انتہا محبت کرتے ہیں پھر ایک تقریب میں رومی کو اسد پسند کرلیتے ہیں۔‘

    شادی کے بعد رومی کی ساس اور اسد کی بھابھی ’ماہین‘ کی جانب سے ان پر ظلم کیے جاتے ہیں اور اسد کو ان کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے جس پر وہ اہلیہ پر شک کرنے لگتے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔‘

    ’تقدیر‘ نے پھر پلٹا کھایا ماہین کے شوہر نے دوسری شادی کرلی جس کی سچائی سامنے آنے پر وہ آپے سے باہر ہوجاتی ہیں لیکن حادثے کے بعد وہ شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے تاہم جب تک اسد اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوا چکے ہوتے ہیں۔

    آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’اسد سچائی سامنے آنے کے بعد پچھتا رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے شک کی آگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا، ادھر رومی والدہ سے کہتی ہیں کہ ’اسد میرا پہلا پیار تھے ان کی جگہ میں کسی کو نہیں دوں گی، کردار کا کوئی سرٹیفکیٹ کو نہیں ہوتا لیکن میں اپنی اولاد پر لگے شک کو ضرور دور کروں گی۔

    آخری قسط کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور سمیع خان، علیزے شاہ، عالیہ علی سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ’آپ کتنی اداکاری کرتے ہیں‘ علیزے اور سمیع خان کی ویڈیو وائرل

    ’آپ کتنی اداکاری کرتے ہیں‘ علیزے اور سمیع خان کی ویڈیو وائرل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ اور سمیع خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’تقدیر‘ کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں علیزے اور سمیع خان اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔

    علیزے شاہ نے بتایا کہ ’ہم لوگ تقدیر کے پرومو شوٹ پر موجود ہیں۔‘

    سمیع خان بتاتے ہیں کہ ’کراچی میں بہت سردی ہوچکی ہے اور اس وقت درجہ حرارت ایسا ہے کہ ہم لوگ شوٹنگ کے لیے جیکٹ بھی پہننی پڑ رہی ہے بہت ٹھنڈ ہے۔‘

    علیزے کہتی ہیں کہ ’بالکل صحیح کہہ رہے ہیں آپ ادھر میں بھیگی ہوئی ہوں۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ ’کیوں ایکٹنگ کررہے ہیں آپ کتنی ایکٹنگ کریں گےـ‘ سمیع خان کہتے ہیں کہ ’میں لوگوں کو دکھا رہا تھا کہ کراچی میں بھی سردی پڑ سکتی ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

    ’تقدیر‘ کی کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

  • شوبز میں آنے سے قبل سمیع خان کیا کرنا چاہتے تھے؟

    شوبز میں آنے سے قبل سمیع خان کیا کرنا چاہتے تھے؟

    کراچی: معروف اداکار سمیع خان نے بتایا کہ وہ انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ان کا شوبز میں آنے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکار سمیع خان نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    سمیع کا کہنا تھا کہ وہ انجینیئرنگ کر رہے تھے اور ان کا ارادہ امریکا جا کر پڑھنے اور سیٹل ہونے کا تھا، لیکن فائنل ایئر میں انہیں ایک فلم کی آفر آئی جس کے بعد وہ اسی شعبے سے وابستہ ہوگئے۔

    ان کے دوست نے بتایا کہ انہیں اکثر فلموں اور ڈراموں کی پیشکش ہوتی رہتی تھی لیکن وہ کیمرے سے خوفزدہ تھے اس لیے ہر آفر کے لیے سمیع خان کو ریکمنڈ کردیا کرتے تھے۔

    سمیع خان کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز میں لانے کا سہرا اسی دوست کے سر ہے۔

  • سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    کراچی: معروف اداکار سمیع خان نے وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے دلچسپ جوابات دیے اور مداحوں کو اپنے بارے میں بہت کچھ بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سمیع خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    سمیع خان نے بتایا کہ ان کا پورا نام منصور اسلم خان نیازی ہے لیکن طویل ہونے کی وجہ سے اس نام کو مختصر کر کے انہوں نے سمیع خان کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عیسیٰ خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایک سوال پر سمیع خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر کیا، اس کے مقابلے میں لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہوگئی۔

    معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے خیالات سے کوئی سروکار نہیں، وہ ان کے ساتھ کام ضرور کر رہے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ان کے نظریات سے متفق ہوں۔

    سمیع نے کہا کہ ان کے خیال میں اختلاف رائے رکھنا اچھی بات ہے تاہم اسے دوسروں پر تھوپا نہیں جانا چاہیئے۔

    اس سوال پر کہ ایوارڈ شوز میں دھاندلی ہوتی ہے یا نہیںِ، سمیع نے کہا کہ وہ ایوارڈ شوز میں جاتے ہی نہیں ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ مداحوں کی محبت ہے۔

    سیاسی حالات کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے سمیع خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جہاں اس قوم نے اتنے لوگوں کو بار بار موقع دیے ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کو بھی ایک اور موقع ملنا چاہیئے۔