Tag: samina fazil

  • دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سولربی بی پراجیکٹ کا افتتاح

    دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سولربی بی پراجیکٹ کا افتتاح

    اسلام آباد : خواتین کو تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے سولر بی بی منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے متعدد اداروں نے تعاون فراہم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، جنہیں ترقی دئیے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت دیہات میں رہتی ہے جو بجلی کی عدم موجودگی یا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے غروب آفتاب کے بعد کام کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حل کرکے انہیں با اختیار بنانے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اداروں نے مل کر سولر بی بی پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

    ثمینہ فاضل کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروجیکٹ سے دیہی خواتین کی زندگیوں میں انقلاب آ جائے گا، شمسی توانائی سے چلنے والے لیمپوں کی مدد سے خواتین مغرب کے بعد بھی کام کر سکیں گی جبکہ کاشتکار فجر سے قبل کھیتوں میں پانی لگانے کا کام بھی با آسانی کر سکیں گے۔

    اس پروجیکٹ سے بیوہ خواتین کو بھی بہت فائدہ ہو گا جو اپنے گھرانے کا پورا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

     

  • خودسر بیورو کریسی کا احتساب کیا جائے، اسلام آباد ویمن چیمبر

    خودسر بیورو کریسی کا احتساب کیا جائے، اسلام آباد ویمن چیمبر

    اسلام آباد : ثمینہ فاضل اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدر ہیں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کالے یرقان کے غریب مریضوں کے استحصال اور ظلم کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہم معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے سبب بیوروکریسی خودسر ہو گئی ہے ، جس کا احتساب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ذاتی مفادات کیلئے عوام پر ظلم کرنے کی ہمت نہ ہو۔

    ثمینہ فاضل نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کے ارباب اختیار نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کیلئے تمام قواعد کو نظر انداز کر کے من پسند کمپنیوں سے دو سے تین گنا قیمت پر دوا خریدنے کی کوشش کی ، جسے مقامی فارما کمپنیوں نے عدالت کی مدد سے رکوا دیا۔