Tag: samjhota express

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس 190 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی، سمجھوتہ ٹرین کو گزشتہ جمعرات کو بند کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی گئی، پاک بھارت کشیدگی کے بعد پہلی ٹرین آج صبح 8 بجے براستہ واہگۃ بارڈر 190 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔

    پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کی گئی تھی اور گزشتہ جمعرات کو بھارت جانے والی ٹرین تاحکم ثانی منسوخ کردی گئی تھی۔ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہر پیر اور جمعرات کی صبح بھارت روانہ ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ مودی سرکار نے انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے کر خطے میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے خود بھارت میں انھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پاکستان کی سرحدی در اندازی، سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ بھارت نے جنگی طیارے بھیج کر دراندازی کی مذموم کوششیں بھی کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاک فوج نے دو بھارتی جہاز بھی مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔

  • لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین فوری طور پربند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔

    ریلوے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن میں سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری، بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔ شیڈول کے تحت پیراور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے لیے مختص دن ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے لاہور سے 45 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی تھی۔

    سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب بند کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

  • بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دہلی جانے والی واحد ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس پڑوسی ملک کی درخواست پر ایک روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کی سروس بحال رکھنے کی اپیل پر ٹرین معمول کے مطابق چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر انڈیا کی درخواست پر پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارت جانے والی خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس ایک روز کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم بھارت نے سروس دوبارہ بحال رکھنے کی درخواست کردی۔

    سی ای او ریلوے جاوید انور نے بھارتی دخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے 1 گھنٹے کے اندر بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان سے سروس بحال رکھنے کی درخواست کی۔

    Samjhota-3

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بھارت کی سروس بحال رکھنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیر کے روز سروس بحال رہے گی اور خصوصی ٹرین پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارتی علاقے امرتسر روانہ ہوگی‘‘۔

    Samjhota-1

    یاد رہے پاکستان سے بھارت آنے جانے کے لیے خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس چلائی جاتی ہے جو لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہوتے ہوئے اٹاری اسٹیشن پہنچتی ہے، وہاں پہنچنے کے بعد مسافروں کی امیگریشن کا عمل اور سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے بعد ازاں ٹرین بھارت کے دارالحکومت روانہ ہو جاتی ہے۔

    Samjhota-2

    سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی امیگریشن اٹاری کے مقام پر ہوتی ہے تاہم پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے قریب تفتیش کے بعد مسافروں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی

    سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی

    لاہور : بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے باعث دو روز منسوخ رہنےو الی سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

    پاکستان ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کی کل سے بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس فروری سے سمجھوتہ ایکسپریس اپنے شیڈول کے مطابق چلے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارتی حکومت کی درخواست پر معطل کیا گیا تھا۔

    ریلوے حکام کے مطابق بھارتی حکام کاموقف تھا کہ ہریانہ میں ہونے والے احتجاج کے باعث پاکستانی مسافروں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی لہذا سمجھوتہ ایکسپریس کو حالات بہتر ہونے تک منسوخ رکھا جائے۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس 70پاکستانیوں سمیت193مسافروں کو لے کربھارت روانہ

    سمجھوتہ ایکسپریس 70پاکستانیوں سمیت193مسافروں کو لے کربھارت روانہ

    لاہور :‌سمجھوتہ ایکسپریس بحالی کے بعد ایک سوترانوے مسافروں کو لے کربھارت روانہ ہوگئی، سمجھوتہ ایکسپریس میں سترپاکستانی اورسوسے زائد بھارتی مسافرہیں.

    بھارت کی جانب سے تین بار روکے جانے کے بعد بالآخر سمجھوتہ ایکسپریس ایک سوترانوے مسافروں کو لے کربھارت روانہ ہوگئی۔ سمجھوتہ ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے روانہ ہوئی، جو واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، جہاں کسٹمز و امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کو پانچ اکتوبر ، آٹھ اکتوبر اور بارہ اکتوبر کو روکا تھا، تقریبا ایک ہفتے قبل بھارت نے انتہا پسند ہندوؤں کے حملے کا بہانہ بنا کرسمجھوتہ ایکسپریس معطل کردی تھی، جس کے باعث سیکڑوں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کی وجہ سے متعدد پاکستانی بھارت میں پھنس گئے تھے، وزیراعظم نوازشریف نے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا، جس کے بعد بھارت نے ٹرین سروس بحال کی۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

    جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ٹرین شیڈول کے مطابق اب جمعرات کو بھارت روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جنونی ہندؤوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث بند کردیا تھا جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھارت میں اور سیکڑوں بھارتی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

    وزیر اعظم کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا گیا جس کے بعد بھارت نے ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کو بحال کردیا ہے۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرین شیدول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی۔

  • بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    لاہور: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے باعث سوموار کو بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی ریلوے کی جانب سے موصولہ پیغام کے بعد کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکام نے اپنی سرزمین پر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سوموار کی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    جمعرات آٹھ اکتوبر کو انڈیا نے سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی تھی اس ٹرین کے جو چالیس مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرے ہوئے تھے انہیں پاکستان ریلوے پاکستان میں ان کے شہروں تک پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے جہاں سے وہ آئے تھے۔

    ان چالیس مسافروں میں بیس پاکستانی اور بیس بھارتی شہری شامل ہیں۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پردفترِخارجہ کا اظہارِ تحفظ

    سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پردفترِخارجہ کا اظہارِ تحفظ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پرپاکستان کے تحفظات کا اظہارکیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترِخارجہ میں معمورڈائریکٹرجنرل برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارت کے قائم مقام نائب ہائی کمشنررگھورام کو طلب کیا اور آٹھ اکتوبر 2015 کو سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پر تشویش کا اظہارکیا۔

    دفترِ خارجہ کا موقف تھا کہ ٹرین کی منسوخی کے سبب پاکستان اوربھارت کے 200 سے زائد مسافروں کو پریشانی سامنا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت پریشان بھارتی مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے جنہیں گزشتہ روز بھارت میں داخلے کی اجازت دینے سے انکارکی گیا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا اوربھارت دونوں جانب کے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر روا نہیں رکھے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے ریل روکو تحریک جاری ہے جس کے سبب سمجھوتا ایکسپریس کو بھارت میں داخلےسے روکا گیا۔

  • دہلی نے سمجھوتا ایکسپریس کوروک دیا، مسافروں کی لاہورواپسی

    دہلی نے سمجھوتا ایکسپریس کوروک دیا، مسافروں کی لاہورواپسی

    لاہور: دہلی جانے والی سمجھوتا ایکسپریس بھارتی پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے سبب واہگہ سے لاہور واپس آگئی ہے۔

    ٹرین میں بھارتی اور پاکستانی مسافرسوارہیں بھارتی حکام نے فیکس کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب کواحتجاج کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

    ٹرین جب واہگہ پہنچی تو اسے روک لیا گیا اورپاکستانی اوربھارتی مسافروں کواتارلیا گیا۔

    بھارتی حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی مسافروں کو آج ہی کسی وقت اجازت مل جائے گی جب کہ پاکستانی مسافروں کو پیرتک انتظار کرنا ہوگا۔

    اس واقعے کے بعد ٹرین کو واپس لاہورپہنچادیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے کسسان کاٹن کی فصل تباہ ہونے کے سبب حکومت سے مداوا طلب کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ’’ریل روکو‘‘ تحریک کا آغازکررکھا ہے جس کے سبب 20 سے زائد ٹرینیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس سے تمام پاکستانیوں کو اتارلیا گیا

    سمجھوتہ ایکسپریس سے تمام پاکستانیوں کو اتارلیا گیا

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے پاکستانی مسافروں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا کی انتہا پسندی نے حد کردی، سمجھوتہ ایکسپریس میں ایک سو چھیانوے مسافر سوار تھے، جن میں سے ستاون پاکستانی مسافروں کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے سے روک دیا گیا اور تمام مسافروں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اتار لیا گیا .

    ریلوے ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے کسانوں کے احتجاج کے باعث پاکستانی مسافروں کو بھارت نہ بھیجنے کا پیغام بھیجا تھا۔

    بھارتی ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسافروں پر احتجاج کے دوران حملے کا خدشہ ہے جبکہ ایک سو انتالیس بھارتی مسافروں کو کسٹم کلیئرنس کے بعد بھارت روانہ کردیا گیا ہے.

    بھارتی کسان حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنھوں نے احتجاجا ریلوے کے مختلف ٹریکس بند کررکھے ہیں، کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت میں بتیس ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی مسافروں کو بھارت آنے سے عارضی طور پر روکا ہے.