Tag: samjhota express

  • بھارتی دہشتگرد کی آزادی پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے، چوہدری نثار

    بھارتی دہشتگرد کی آزادی پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کا شور کرنے والا بھارت سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کے مرکزی ملزم کی رہائی پر خاموش کیوں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڑسٹھ بے گناہ پاکستانیوں کے مبینہ قاتل اور سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کا مرکزی کردار سوامی آسیم آنند کی بھارت میں رہائی پرپاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہے کہ ممبئی حملے پر وادیلا کرنے والے بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کےمرکزی ملزم کورہا کرایا۔

    آسیم آنند کی رہائی میں بھارتی سرکار کے ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں، جس نے سرکاری گواہان کو منحرف کرایا گیا، چوہدی نثار نے کہا کہ بھارت میں دہشت گرد کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کیا یہ اس کا دُہرا معیار نہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جو پاکستان کو دہشت گردی پر لیکچر دیتے ہے، اس نے سوامی اسیم آنند کی رہائی کو نظرانداز کردیا ہے۔ اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ اپنے ملک میں دہشتگردوں کی آزادی پر بھارتی سرکار کی آنکھیں کیوں بند کرلیتی ہے؟

  • پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر سے’سوامی‘ کی رہائی پراحتجاج

    پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر سے’سوامی‘ کی رہائی پراحتجاج

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی پر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ میں طلب کرکے سوامی اسیم آنند کی خصوصی ضمانت پر رہائی کے خلاف پاکستان کے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اپنے شہریوں کی ہلاکت سے متعلق دہشت گردی کے مقدمات کو یوں خارج کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔

    سوامی اسیم آنند فروری 2007 میں ہونے سمجھوتہ ایکسپریس کے خوفناک دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی مجرم ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس بدترین جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔