Tag: Samosa roll patti

  • برانڈڈ کباب اور کوفتے کس طرح گندگی سے تیار ہوتے ہیں؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

    برانڈڈ کباب اور کوفتے کس طرح گندگی سے تیار ہوتے ہیں؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

    گزشتہ سے پیوستہ

    سموسہ رول پٹی کے لیے میدے کا جو آٹا گوندھا جاتا ہے اور ساتھ ہی برانڈڈ کباب اور رول کس طرح گندگی سے تیار ہوتے ہیں، اس کے طریقہ کار کو دیکھ کر ٹیم سرعام کے کارکنان کے ہوش اُڑ گئے۔

    اس کارخانے میں سموسہ رول پٹی کیلیے میدہ پیروں کی مدد سے گوندھا جا رہا تھا، اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ یہاں اس قدر گندگی سے کام کیا جاتا ہے کہ جس مقام پر یہ پٹیاں کاٹی جارہی ہیں وہ جگہ واش روم کے ساتھ ہے اور واش روم کے اندر کی ساری گندگی بھی پیروں کے ساتھ لگ کر آتی ہے۔ اس کے علاوہ سموسہ رول پٹی کیلیے جو کھلا نمک استعمال کیا جارہا تھا وہ بھی انتہائی غیر معیاری تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ہم ہر سال خاص طور پر ایس او پیز جاری کرتے ہیں اور سختی سے ہدایات دی جاتی ہیں لیکن یہ لوگ شروع میں تو عمل کرتے ہیں اور کچھ روز بعد اپنی ڈگر پر واپس آجاتے ہیں۔

    برانڈڈ کباب اور رول کس طرح گندگی سے تیار ہوتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیں

    مذکورہ کارخانے میں سموسہ رول پٹی کے علاوہ برانڈڈ کباب جس میں چپلی کباب، رول کباب، چکن کوفتہ اور دیگر اشیاء مشہور برانڈ کے نام سے تیار کی جا رہی تھیں، لیکن اس کیلیے بھی کسی قسم کی ایس او پیز یا صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام بھی نہیں کیا گیا تھا۔

  • سموسہ رول پٹی : مکڑی کے جالے اور کیڑے مکوڑے، ہم کیا کھاتے ہیں؟

    سموسہ رول پٹی : مکڑی کے جالے اور کیڑے مکوڑے، ہم کیا کھاتے ہیں؟

    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں بڑی تعداد میں مضر صحت سموسہ رول پٹی اور غیر معیاری فروزن چیزوں کی تیاری اور فروخت عروج پر پہنچ جاتی ہے۔

    ان اشیاء کی تیاری کس طرح کی جاتی ہے اور کس طرح اس میں حفظان صحت اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کے ہمراہ لاہور میں چوک یتیم خانہ کے عقب میں واقع ایک مخدوش سی عمارت میں کارروائی کی جہاں اسی طریقے سے سموسہ رول پٹی تیار کی جارہی تھی۔

    ٹیم سرعام اور پی ایف اے کا عملہ جب اس گھر کے اندر پہنچا تو دیکھا کہ یہاں بہت بڑے پیمانے پر کام ہورہا تھا، 40 سے 50 ملازمین سموسہ رول پٹی کی تیاری میں مصروف عمل تھے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی قابل اعتراض تھی اور ملازمین بدبودار ماحول میں کام کررہے تھے۔

    یہاں کی دیواروں پر مکڑی کے جالے اور سامان پر بے تحاشا مکھیاں بیٹھی تھیں، سموسہ رول پٹی کیلیے میدہ پیروں کی مدد سے گوندھا جا رہا تھا، پٹیوں میں استعمال ہونے والی روٹی کی تیاری کیلیے جو گھی رکھا ہوا تھا اس میں کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرات الارض گرے ہوئے تھے۔

    اس موقع پر کارخانے کے منیجر شاہ زیب نے ساری صورتحال کے سامنے آنے پر اپنی غلطی کا برملا اعتراف کیا۔ بعد ازاں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس فیکٹری پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے اس کو سیل کردیا۔