Tag: Samrat Prithviraj

  • فلم "سمراٹ پرتھوی راج” کی ناکامی کے ذمہ دار اکشے کمار قرار

    فلم "سمراٹ پرتھوی راج” کی ناکامی کے ذمہ دار اکشے کمار قرار

    ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم "سمراٹ پرتھوی راج” کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کا ذمہ دار اکشے کمار کو قرار دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی تھی لیکن اب تک صرف 80 کروڑ روپے ہی کما پائی ہے۔

    Akshay Kumar's Pan Masala Endorsement Costed Him Samrat Prithviraj’s Box Office Debacle? – Deets Inside

    اس حوالے سے ڈائریکٹر چندر پرکاش دویدی کا کہنا ہے کہ اس فلم کی ناکامی اکشے کمار کے سر ہے کیونکہ انہوں ایک پان مسالہ کے متنازع ٹی وی اشتہار میں کام کیا جس پر لوگوں نے انہپیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سمراٹ پرتھوی راج

    اکشے کمار تاریخی کردار پر مبنی فلم سمراٹ پرتھوی راج میں بڑے پردے پر نظر آئے، چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 3 جون کو سینما گھروں کی زینت بنی لیکن جلد ہی باکس آفس پر ناکامی سے دوچار ہوئی۔

    ریلیز کے فوراً بعد ہی اس فلم کو فلاپ قرار دے دیا گیا۔ اس فلم میں مانوشی چھلر، سونو سود اور سنجے دت سمیت کئی دیگر اداکاروں نے بھی کام کیا۔

    اکشے کمار

    بھارت کے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے چندر پرکاش دویدی نے کہا کہ اکشے کے ماضی کے رویے اور پان مسالہ سے متعلق لوگوں کی تنقید نے فلمی شائقین کو کافی حد تک خلاف کردیا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ہدایت کار دویدی نے مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی پہلی پسند کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 18 سال قبل”سمراٹ پرتھوی راج کی کہانی مرکزی کردار سنی دیول کے بارے میں سوچتے ہوئے لکھی گئی تھی۔

  • عمان اور کویت میں اکشے کی نئی فلم پر پابندی عائد

    عمان اور کویت میں اکشے کی نئی فلم پر پابندی عائد

    نئی دہلی: عمان اور کویت میں اکشے کمار کی نئی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بننے والی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی ریلیز پر عمان اور کویت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ مانوشی چھلر کی نئی آنے والی تاریخی فلم سمراٹ پرتھوی راج عمان اور کویت میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

    عمان اور کویت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی کی واضح وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، نہ ہی فلم کی ٹیم کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی تحریر کردہ اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے اداکارہ مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

    اس فلم کا نام پہلے پرتھوی راج رکھا گیا تھا لیکن ٹیم نے 27 مئی کو ٹائٹل تبدیل کر کے اس کا نام سمراٹ پرتھوی راج رکھا، فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی درخواست کے بعد کیا گیا، درخواست میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے، اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔