Tag: Samsam Bukhari

  • معجزہ ہے کہ پیپلزپارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کررہی ہے، صمصام بخاری

    معجزہ ہے کہ پیپلزپارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کررہی ہے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، درست کہتے ہیں دیر ہے اندھیر نہیں، سسٹم کی کمزوری ہے پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ ظلم کی انتہا کرنے والے قانون کے کٹہرے میں آہی گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے؟، عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا، یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟، معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مزید کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اُسے انجام بھگتنا ہوگا۔

    کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ 30 جون کو وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔

  • نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، صمصام بخاری

    نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ادوار میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کا حساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑگئے، لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائیں گے، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، نوازلیگ میں پارٹی قیادت کے لیے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کوبھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخر حساب دینا ہو گا۔

    کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔

  • ملک میں”اسٹیٹس کو“ اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے‘ صمصام بخاری

    ملک میں”اسٹیٹس کو“ اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے‘ صمصام بخاری

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں”اسٹیٹس کو“اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے۔

    عوام پرانے نظام اور اس کے حامیوں کو ان کی تمام تر خرابیوں سمیت ہمیشہ کیلئے الوداع کرنا چاہتے ہیں، مگر کرپشن کے عادی روایتی سیاستدان وقت کے پہیے کو الٹاگھمانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔

    کرپشن کے لئے واویلا کرنے والے ایسے عناصر تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ تبدیلی اور وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت میں آج بھی وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔

    اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔ فرسودہ نظام کو ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں“کی بنیاد پر بدلنا ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے دوست ممالک سمیت ہر ممکن طریقے سے وسائل کو بڑھانے کی سعی کی جارہی ہے۔

    اس ضمن میں سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج پہلے کسی کام آیا اور نہ اب آئے گا۔

    بجٹ منظوری کی طرح اپوزیشن آئندہ بھی حکومت کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ ملکی حالات دن بدن بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام کو بھر پورریلیف دیں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی ۔وزیر اعظم عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔

    وہ وقت بہت جلد آئے گا جب ہم مصنوعی معیشت کی بجائے ٹھوس اور حقیقی طورپر مستحکم مالیاتی پوزیشن میں آکر پاکستان کو خطے کا طاقتور ملک بنا دیں گے۔

  • کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، صمصام بخاری

    کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسٹیٹس کواور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے، عمران خان کے خلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دیا ہے، ملک کومعاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پرکھڑا کررہے ہیں، عمران خان کا وژن ملکی ترقی واستحکام ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اورنہ ہی آئے گا، بجٹ منظوری کی طرح حکومت آئندہ بھی کامیاب ہوگی، دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہرسطح پرناکامی ہوگی۔

    بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ 18 جون کو وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

  • نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، صمصام بخاری

    نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، صمصام بخاری

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے، دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، عوام جانتے ہیں کہ احتساب سے چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا نواز لیگ میں قیادت کے لئے سرد نہیں گرم جنگ جاری ہے، نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے، کیا مہنگائی کے ذمے داران ہی اس کے خلاف احتجاج کریں گے؟

    صمصام بخاری نے کہا پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر نواز لیگ سے گٹھ جوڑ کر لیا، دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں، کرپشن کی حمایت نے نیب کے خلاف اکٹھے ہونے پر مجبور کیا، تحقیقات ضرور ہوں گی کہ 10برس میں قرضہ کہاں سے کہاں پہنچا،صمصام بخار

    ان کا کہنا تھا اے پی سی کا عوام سے تعلق نہیں،یہ ذاتیات کا ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان صرف اور صرف خود نمائی چاہتے ہیں، مولانا کو اسمبلی سے دوری اور اپنے بھائی بیٹے کی رکنیت برداشت نہیں۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے، صمصام بخاری

    یاد رہے پنجاب کے وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا تھا ایک اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے، شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے فائدے کے لیے اپوزیشن کی تجاویز پر غور کریں گے، تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

  • بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

    بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف اعلان لائق تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نوازلیگ نے پنجاب میں من مانیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ فرضی کمپنیوں اورکاغذی منصوبوں کومنظرعام پرلائیں گے، گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، ماضی کے منی لانڈرنگ کے ہوشربا قصے سامنے آرہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، عوام جانتے ہیں نوازلیگ اور پی پی کو کتنا درد ہے۔

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بیڑہ غرق کرنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

    نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے۔

  • نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے ظہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن پر دو طرفہ گفتگو ہوگی، لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کا واضح وژن ہے لوٹ مار پربلا امتیاز کارروائی ہوگی، دونوں نے ایک دوسرے پرکرپشن کے مقدمات بنائے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اچھا ہوتا مریم پہلے اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں، بلاول بھی میاں صاحبان پرزرداری صاحب کے خطاب بھول گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دونوں 24 ہزار ارب کا قرض مل کر ادا کرنے کا اعلان کر دیں، نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کی درون خانہ ڈیل 2013 میں سامنے آ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امراء پہنچیں گے۔

  • آصف زرداری پرتمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں: صمصام بخاری

    آصف زرداری پرتمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر تمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر توانائی اختر ملک  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. 

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل اورپرسوں سے اہم امور ہو رہے ہیں، نیب خودمختار ادارہ ہے، نیب ن لیگ نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے بنایا تھا، آصف زرداری پر تمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں، یہ لوگ آج کیسے ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہیں.

    صمصام بخاری نے کہا کہ آج کیس غلط لگ رہے ہیں، جب بنا رہے تھے، اس وقت نہیں لگے، عدالتی حکم پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے، جمہوری طریقہ اپنائیں اور عدالتوں میں پیش ہوں.

    وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا چارٹر، پروٹیکشن آف کرپشن ہے، پی ٹی آئی رہنما پر الزام ہے، تو  وزیر اعظم ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے، جس پرکیس ہے، وہ سامنا کرے، عوام کو اکساناغلط ہے. جوقانون وزیرکے لیے ہوگا، وہی غریب کے لیے بھی ہوگا.

    مزید پڑھیں: آصف زرداری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار

    وزیرتوانائی پنجاب اخترملک نے کہا کہ ان کو بے نامی اکاؤنٹ کا حساب دینا ہوگا، عدالت نے سزا سنائی ہے، حکومت نے نہیں.

    اختر ملک نے کہا کہ اگر بے گناہ ہیں، توعدالت میں ثابت کریں، ہماراوعدہ ہے کہ احتسابی عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، پروڈکشن آرڈرجاری کرنااسپیکرکاحق ہے، بانی ایم کیوایم کی گرفتاری اچھی بات ہے.

  • وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، صمصام بخاری

    وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، صمصام بخاری

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام وقت کی آواز ہے ، انھوں نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، عمران خان کا مشن ملک کوآگے لے جانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام وقت کی آواز ہے، عمران خان ملک وقوم کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرناچاہتے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا ماضی میں ملک لوٹاگیا،ہم خزانہ دوبارہ بھرنا چاہتے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں کی طرح ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، عوام ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    صمصام بخاری نے کہا قیادت نیک نیت ہو تو ہر شہری ساتھ دے گا، عمران خان کا مشن ملک کوآگے لے جانا ہے، کرپشن کرنے والے "اسٹیٹس کو” کےحامی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا خزانہ لوٹا نہ جاتا توآج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے، وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، اپوزیشن بھی وسیع ترقومی مفادمیں حکومت کاساتھ دے، اربوں روپےکی کرپشن کرنیوالےعوام کودوبارہ گمراہ نہیں کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : تمام لوگ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا حصہ بنیں: وزیر اعظم کی قوم سے اپیل

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پاکستانیوں سےاثاثےظاہرکرنےکی اسکیم کاحصہ بننےکی اپیل کرتے ہوئے پیغام میں کہا تیس جون تک بےنامی اثاثے،اکاؤنٹس اورجائیدادیں ظاہرکردیں، تیس جون کے بعد موقع نہیں ملےگا، ہمارے پاس جومعلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا ہماری قوم میں صلاحیت موجود ہے، جذبہ آگیا تو ہم لوگ 10 ہزار ارب ہر سال اکٹھا کرسکتے ہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو فائدہ دیں ۔

    انھوں نے کہا تھا 10سال میں پاکستان کاقرض6ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پہنچ گیا ہے، 2 ہزار ارب صرف قرضوں کی قسطوں میں چلے جاتے ہیں، بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچ پورے نہیں ہوسکتے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھےگا۔

  • پورا ملک ن لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے، صمصام بخاری

    پورا ملک ن لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے، صمصام بخاری

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پورا ملک ن لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے، معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ کرپشن اور لوٹ مار ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ حکو مت لانگ ٹرم پالیسیوں کے ذریعے ملک کو استحکام دلائے گی، عمران خان سچ بول کرنیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کرے گی۔

    اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جارہے ہیں لیکن گزشتہ 3حکومتوں نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی، کسی مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا جواز اور توقع نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل لیکن بہتر مستقبل کیلئے فیصلے کئے، عوام باشعور ہیں، کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے، وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو2،2بار آزما چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کو پورا وقت ملنا چاہیے، کارکردگی سامنے آجائے گی، عوام پرامید ہیں عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے، بعض عناصر مخصوص مقاصد کیلئے عوام میں بےیقینی پھیلانا چاہتے ہیں۔