Tag: Samsam Bukhari

  • مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا‘ صمصام بخاری

    مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا‘ صمصام بخاری

    لاہور : دینی مدرسوں کو قومی دھارے میں لانے سے ملک کا قیمتی ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا، مدرسوں کے طالب علم ہر قسم کے فرقہ ورانہ تعصبات سے پاک نصاب تعلیم پڑھ کر دوسرے پاکستانی طالب علموں کی طرح روزگار کے مواقع سے مستفید ہوں گے۔

    پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو واضح اور دو ٹوک انداز میں پیغام دے دیا گیا ہے، موجودہ سیاسی حکومت اور پاک آرمی ملک دشمنوں سے نمٹنے کے معاملے میں ایک پیج پر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پاکستان سے زیادہ کسی ملک نے قربانی نہیں دی۔ 81ہزار پاکستانیوں کا اس جنگ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا کوئی معمولی بات نہیں۔

    پاکستان نے یہ جنگ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو اس خوفناک دشمن سے بچانے کے لئے بھی لڑی جس کا عالمی برادری کو کھلے دل سے اعتراف کرنا چاہیے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت جلد اقتصادی محاذ پر بھی بحران پر قابو پا لے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔پاک چین آزاد تجارت کے نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے ۔ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی سربراہ مملکت نے قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔نئے معاہدوں سے بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی۔

    صوبائی و زیر نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔عمران خان کو بیرون ملک ملنے والی پذیرائی ملک کا بڑا اثاثہ ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن احتجاجی روش ترک کر کے مثبت سیاست کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی کی بیماری پر سیاست کرنے کے حق میں نہیں مگر نواز شریف اپنی سہولت کیلئے سب کچھ داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائے گی۔

  • وہ سہولت پرویز مشرف کو بھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگ رہے ہیں: صمصام بخاری

    وہ سہولت پرویز مشرف کو بھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگ رہے ہیں: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات، پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز  شریف کو باہر  جانے کی اجازت صرف عدالت دے سکتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میاں نواز شریف کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی، تو  حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی.

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ سہولت تو  مشرف کوبھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگنے جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ اب کیا نئی مثال قائم ہوتی ہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بارے میں اندازے درست ثابت ہوئے، نواز  شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے.

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست دائر

    سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سہولت ملی، تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟ 12 ہزار دیگر قیدیوں کو بھی علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت ہونی چاہیے.

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر  اعظم نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی، متفرق درخواست میں اضافی دستاویزات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں: صمصام بخاری

    نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا عمل آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ آج جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، میری درخواست ہے یہ اپنے لوگوں کی ٹریننگ کروائیں۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا عمل آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، نیب جب ہاتھ ڈالتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے حکومت کر رہی ہے۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو ویلکم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کارروائی میں کڑواہٹ پیدا کی جا رہی ہے تاکہ توجہ ہٹ جائے۔ نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں۔ جن رویہ اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا وہ کس کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔ جو الفاظ کہے گئے وہ کیا کسی پارلیمنٹیرین کو زیب دیتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک احمد کہہ ہی نہیں سکتے کہ ان کے ایم پی ایز کا رویہ ٹھیک تھا، بل اکثریت رائے سے منظور ہوتا ہے۔ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے۔

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ ممبران چین گئے ہیں، تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سے شور شرابے اور تلخ کلامی کے باعث مسلم لیگ ن کے ارکان اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبد الرؤف کی رکنیت معطل کردی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، معطلی کا شکار ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے نہ ہی اسمبلی حدود میں آسکیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان جیسامضبوط اعصاب کاانسان نہیں دیکھا، صمصام بخاری

    وزیراعظم عمران خان جیسامضبوط اعصاب کاانسان نہیں دیکھا، صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا مضبوط اعصاب کاانسان نہیں دیکھا، عمران خان قائداعظم کےبعد واحد شخصیت ہیں، جنہیں اپنی تشہیر سے کوئی غرض نہیں۔

    تفصیلات وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا عمران خان آئے تو ان کیلئے مشکلات کھڑی کر دی گئیں، وزیراعظم عمران خان جیسا مضبوط اعصاب کا انسان نہیں دیکھا۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا عمران خان قائداعظم کےبعد واحد شخصیت ہیں، جنہیں اپنی تشہیرسےکوئی غرض نہیں، مؤقف دے رہاہوں باپ دادا کوگالی دلوانےکامتحمل نہیں ہوسکتا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا اپنی زبان کوقابومیں رکھتاہوں اس لیےکسی کوگالی نہیں دیتا، پی ٹی آئی کامؤقف دیں گے، سب سےزیادہ ضرورت کالےکوٹ کی ہے ، میرے قائد نے ذمہ داری دی ان کاپیغام پہنچاتارہوں گا۔

    عمران خان واحدہیں جنہیں اپنی تشہیرسےکوئی غرض نہیں، میرے قائد نے ذمہ داری دی ان کاپیغام پہنچاتارہوں گا

    ان کا کہنا تھا جواختلاف رائےرکھتےہیں وہ مخالف نہیں ہوتےہیں، ہمیں احتساب سے پیچھے نہیں ہٹناہے، جمہوریت کےنام پراحتساب سے نہ بچیں، جمہوریت شفافیت کانام ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا ڈپٹی اسپیکرکےساتھ آج جورویہ اختیارکیاگیاوہ قابل مذمت ہے، میری درخواست ہے یہ اپنےلوگوں کی ٹریننگ کرائیں ، پی ٹی آئی احتساب کاعمل آگے لےکرچلناچاہتی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا  نیب جب ہاتھ ڈالتاہےتویہ بولاجاتاہےحکومت کررہی ہے، کرپشن کےخلاف کارروائی کرنےوالوں کوویکم کریں گے، اسمبلی کارروائی میں کڑواہٹ پیداکی جارہی ہےتاکہ توجہ ہٹ جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہے

    انھوں نے کہا نیب خودمختارادارہ ہے ہم کارروائی کوویلکم کرتےہیں، آج جورویہ اورالفاظ کاچناؤکیاوہ کس کوخوش کرنےکیلئےتھے، جوالفاظ کہےگئےہیں وہ کیاکسی رکن اسمبلی کوزیب دیتےہیں ، ملک احمدکہہ ہی نہیں سکتے کہ ان کےایم پی ایزکارویہ ٹھیک تھا۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم کےساتھ کابینہ ممبران چین گئےہیں، پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔

  • وزیر اعظم کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے، معیشت مستحکم کرنے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا‘ صمصام بخاری

    وزیر اعظم کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے، معیشت مستحکم کرنے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا‘ صمصام بخاری

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں بلکہ ملک اہم ہے، وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی، صمصام بخاری نے کہا کہ وزر اعظم عمران خان کے حالیہ فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تنقید کی بجائے قابل عمل اور مفید تجاویز دے، دنیا کا سب سے آسان کام تنقید کرنا ہے جو اپوزیشن رہنما بڑھ چڑھ کر کررہے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم کو کچھ اہداف دیئے ہیں اور نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کو کہا ہے۔ ہم رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے اور ریلیف دینے کا یہ سلسلہ آنے والے بجٹ میں بھی عوام کو نظر آئے گا۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی خزانے پر ملکی تاریخ کاسب سے بڑا ڈاکہ مارا اور اس بےدردی سے وسائل سے کھلواڑ کیا کہ نڈھال قومی معیشت کو ہوش میں آنے میں وقت لگے گا لیکن قوم کو اپنے لیڈر عمران خان پر پورا بھروسہ اور بھرپور اعتماد ہے کہ وہ اپنی دیانت اور قائدانہ صلاحیتوں سے قوم کی کشتی کنارے لگائیں گے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ مشکلات سے گھبرانا اور شکست تسلیم کرنا ہمارے رہنما کی سرشت میں نہیں ، وزیر اعظم نے ثابت کیا ہے کہ بڑے مسائل کے حل کیلئے وہ بڑے فیصلے کر سکتے ہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔

    عمران خان اور سابق حکمرانوں میں یہی فرق ہے کہ وہ مسائل دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیتے تھے جبکہ عمران خان کواللہ تعالی نے ہمت اور حوصلے سے نوازا ہے۔

  • پنجاب کابینہ میں ردوبدل سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی: صمصام بخاری

    پنجاب کابینہ میں ردوبدل سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں فوری تبدیلی سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کےمطابق وزیراعلیٰ فیصلےکررہے ہیں.

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، وزرا کی کارکردگی سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہی دی جاتی ہے، وزیراعلیٰ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق فیصلوں کے مجاز ہیں.

    اس موقع پر  انھوں نے اجلاس میں صحت اورانسداد ڈینگی پروگرام، منڈی بہاؤ الدین میں پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی منظوری، پنجاب اینیمل ہیلتھ بل کی منظوری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا.

    مزید پڑھیں: کابینہ میں ردوبدل کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، شہباز گل

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صحت، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام، صاف پانی کے منصوبے اور رمضان پیکیج کی منظوری دی گئی ہے. انھوں نے امید ظاہر کی کہ عام آدمی کےلیے رمضان میں ریلیف نظرآئے گا.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر کے استعفے کے بعد وزارتوں کی بڑے پیمانے  پر تبدیلی دیکھی گئی، جس کے بعد   ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر  وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کابینہ میں ردوبدل کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے، عمران خان لیڈر ہیں ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں عمل کرنا ہے۔

  • غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، صمصام بخاری

    غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، صمصام بخاری

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، ہمارے ملک میں کسی قسم کا صنفی امتیاز نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مغرب میں پاکستان کا پیش کیا جانے والا امیج درست نہیں، غیر ملکی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط رپورٹنگ کررہا ہے، جو انتہائی غیر منصفانہ فعل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی قسم کا صنفی امتیاز نہیں ہے، اس طرح کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، پاکستان کا اصل امیج بحال کرنے کیلئے میڈیا، ادیب اور فنکار آگےآکر اپنا کردار ادا کریں۔

    صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صوفیائے کرام کی پرا من دھرتی اور محبت کا گہوارہ ہے, جرمن سفیرمارٹن کوبلر کی پاکستان سے محبت کی مثال ملنا مشکل ہے۔

  • نوازشریف بیرون ملک جانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    نوازشریف بیرون ملک جانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ہم نے ان کے خاندان کے افراد کو کبھی ملاقات سے نہیں روکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، صمصام بخاری نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پر سوال نہیں اٹھا رہا، لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں یہ سہولت میسر ہے یا نہیں۔

    ہم نے نوازشریف فیملی کو کبھی بھی ملاقات سے نہیں روکا، جیل کے مینوئل پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، پچھلے دو ہفتوں کے دوران میاں صاحب کی فیملی اور دوستوں سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے انہیں کیا کیا پیشکش کی گئی ہیں لیکن نوازشریف باہر جانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، علاج کیلئے باہرجانے کی اجازت ہم نہیں عدالت دے سکتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسی ہے کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا، سپریم کورٹ ضمانت دے کر کہہ سکتی ہے ای سی ایل پر نام برقرار ہے گا۔

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ ن لیگ اتنے سال تک اپنے بنائے گئے اسپتالوں کی تعریف کرتی رہی، اس کے باوجود نواز شریف ملک سے باہر جاکر علاج کرانے پر بضد ہیں، میاں صاحب نے کہا تھامیری انگلیاں سن ہورہی ہیں۔

  • وزیراعظم  خوش نہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

    وزیراعظم خوش نہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں، پارٹی میں مختلف آرا تھیں، دیکھتےہیں کیاہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے وزیراعظم کے ٹوئٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے پر اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا تنخواہوں میں اضافہ پرپارٹی میں مختلف آرا تھیں، مخالفت میں رائے دینے والوں می شامل ہوں، دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا بہت سارے ورکرز ایم پی اے بنے ،جن کو دیکھ کرتنخواہ میں اضافہ ہوا، بنیادی تنخواہ دیکھی جائے تو16،17گریڈ کے افسر کے برابر تنخواہ ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج نئے  وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کےاجلاس کےبعد نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے ، جس میں حکومتی پالیسیاں اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کو اسلام آبادطلب کرلیا، جس کے بعد سید صمصام بخاری بذریعہ سڑک اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    صمصام بخاری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات میں حکومتی پالیسیاں اجاگرکرنےسےمتعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، انہیں فیاض الحسن چوہان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    خیال رہے کہ اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے  واضح کیا گیا تھا  اس نوعیت کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی جبکہ وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی تھی۔