Tag: samsung galaxy s6

  • سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ  فیچر

    سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ فیچر

    سیول: سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو مارچ میں متعارف کروایا جارہا ہے لیکن اب اس کی لانچنگ کی تاریخ بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو یکم مارچ کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں لانچ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیجے جارہے ہیں جس میں گلیکسی 6 کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ہینڈ سیٹ کی اطراف سیدھی نہیں بلکہ کروی ہوں گی۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس کی ڈسپلے اسکرین 5.1 انچ کواڈ  ہوگی اور اس میں رات کے وقت استعمال کیلئے سپر ڈیم فیچر بھی ہوگا، پچھلا کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ اگلا 5 میگا پکسل ہوگا۔


    ماہرین توقع ظاہر کررہے ہیں کہ اس فون میں وائرلیس طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری استعمال کی جائے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکی پیٹری صرف 10 منٹ چارج کرکے 4 گھنٹے تک استعمال کرسکیں گے۔

    دوسری جانب بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں سونی، ہواوے اور  ایچ ٹی سی کمپنیاں بھی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہی ہیں۔

  • سام سنگ نیا اسمارٹ فون "گیکسی ایس 6” متعارف کرانے جارہا ہے

    سام سنگ نیا اسمارٹ فون "گیکسی ایس 6” متعارف کرانے جارہا ہے

    لاہور: ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ سام سانگ نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس 2 مارچ 2015ء کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد کی جائے گی، جس میں سام سنگ گلیکسی ایس 6 کو پہلی بار متعارف کرانے جارہا ہے اور جلد ہی اسے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

    اس سے قبل سام سنگ نے گلیکسی 5 کو بھی 2014ءمیں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر متعاراف کرایا تھا۔

    کورین ویب سائٹ کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر ایچ ٹی بھی اپنا نیا اسمارٹ فون ایچ ٹی سی ون متعارف کرائے گا۔

    سام سنگ کے گلیکسی اسمارٹ فونز نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا نیا اسمارٹ فون پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ سام سنگ اپنے اس موبائل کیلئے مشہور سافٹ وئیر ٹچ وائز میں بھی بڑی تبدیلیاں کی ہے، جس کے باعث اس کی پرفارمنس گلیکسی سیریز کے باقی تمام اسمارٹ فونز سے زیادہ تیز اور بہتر ہوگی۔