Tag: Sana Askari

  • جب میں نے پہلی بار میک اپ کروایا، ثناء عسکری نے راز کی بات بتا دی

    جب میں نے پہلی بار میک اپ کروایا، ثناء عسکری نے راز کی بات بتا دی

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ثناء عسکری کا کہنا ہے کہ جب میں نے زندگی میں پہلی بار بیوٹی پارلر سے میک اپ کروایا تھا تو اپنی شکل دیکھ کر خود ڈر گئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ثناء عسکری اپنے ساتھ گزرے ہوئے ماضی کے یادگار واقعے کا ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میری منگنی ہوئی تو مجھے خوبصورت لگنے کا بھوت سوار تھا، اس وقت میں تقریباً 16 سال کی تھی اور شوبز سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا، اس وقت میں زندگی میں پہلی بار کسی بیوٹی پارلر سے میک اپ کرانے گئی۔

    میں شوق میں جاکر خوشی خوشی شیشے کے سامنے بیٹھ گئی لیکن بیوٹیشن نے شیشے پر کپڑا ڈال دیا، اور جب میں نے مکمل تیار ہوکر خود کو دیکھا تو میں خوف کانپ گئی کیوں کہ پارلر والوں نے بہت خوفناک میک اپ کیا تھا۔

    مجھے لینے کیلئے آنے والی کزن بھی دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ میرا میک اپ کتنا بھیانک قسم کا کیا گیا تھا، جب میں گھر گئی تو امی نے دیکھ کر کہا تم تو رج کر چڑیل لگ رہی ہو منع بھی کیا تھا مت جاؤ۔

    ثناء عسکری نے بتایا کہ میں نے اس وقت 18 ہزار کا میک کرایا تھا جو سارے کا سارا اتارا اور اور نارمل سا میک اپ کر کے اپنی منگنی کی تقریب میں گئی۔

  • ’لڑکیوں کو بے وقوف نہیں ہونا چاہیے‘

    ’لڑکیوں کو بے وقوف نہیں ہونا چاہیے‘

    ہر انسان کی زندگی میں ایسے موقع بھی آتے ہیں جب اسے مختلف نوعیت کے طعنے سننے کو ملتے ہیں، جن سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی ٹی وی اداکارہ ثنا عسکری کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔

    ثنا عسکری نے بتایا کہ میں بچپن سے بہت ضدی تھی اور مجھے یہ پرابلم تھی کہ بات بات پر غصہ بھی بہت آتا تھا اور یہ بات لوگوں نے بول بول کر میرے ذہن کو اور بھہ پختہ کردیا کہ تمہیں اتنا غصہ آتا کہاں سے ہے؟۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس سب میری بہن کی تعریف کیا کرتے تھے کہ وہ تو باکل سیدھی سادی اور معصوم سی ہے جبکہ ثناء بہت تیز ہے اور میں ان سب باتوں کا موازنہ کیا کرتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اتنا بے وقوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ اتنا حوصلہ ہو کہ اپنے مسئلے خود حل کرسکیں اور یہی بات میں اپنی بہن کو بھی سمجھاتی ہوں۔