Tag: Sana Hussyn

  • شادی کے بعد خود اعتمادی کیسے آئی؟ ثناء حسین نے بتا دیا

    شادی کے بعد خود اعتمادی کیسے آئی؟ ثناء حسین نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء حسین نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیرون ملک جاکر میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ ثناء حسین نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے حالات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا، اس موقع پر ان کی دونوں سگی بہنیں سونیا حسین اور صائمہ حسین بھی موجود تھیں۔

    میزبان ندا یاسر کی جانب سے شعبہ اداکاری میں آنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کا پہلے سے شوق تھا لیکن شادی جلدی ہوگئی اور میں بیرون ملک چلی گئی کافی عرصہ گزارا میرے دو بچے بھی ہیں۔

    خود اعتمادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں شادی کرکے ملک سے باہر جانے کے بعد ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں سارے کام خود کرنا پڑتے ہیں یہاں تو ساتھ دینے والے لوگ بہت ہوتے ہیں لیکن وہاں نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر والد صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہم لوگ واپس پاکستان آگئے اور اب یہاں شعبہ اداکاری میں قدم رکھا ہے۔

  • پانی میں یہ تین چیزیں ملائیں، ثناء حسین نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    پانی میں یہ تین چیزیں ملائیں، ثناء حسین نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    کراچی : مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا نے والی معروف اداکارہ اداکارہ ثناء حسین نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنیس کا راز بتا دیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارائیں سونیا حسین ثناء حسین اور صائمہ حسین جو آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں  نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم بالنگا، ایک چمچ السی کے بیج اور دو سے تین قطرے سیب کا سرکہ ملا لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس پانی کو روزانہ ایک گلاس پئیں، اس ٹوٹکے کا اتنا زیادہ فائدہ ہے کہ صرف 5 مہینے میں اضافی وزن اور بہت سی پیچیدگیوں سے نجات مل جائے گی۔

    اس موقع پر تینوں بہنوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی والدہ سب مل کر ایک ساتھ ایکسر سائز کرنے جم جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ امی صحت کے معاملے میں بہت زیادہ احتیاط برتتی ہیں اور سب کا خیال رکھتی ہیں۔