Tag: Sana Khan

  • ثنا خان کو گہرا صدمہ

    ثنا خان کو گہرا صدمہ

    سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا خان نے والدہ مسز سعیدہ کے انتقال کی اطلاع دی، وہ برسوں سے صحت کے متعدد مسائل میں مبتلا تھیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’انا للہ و انا الیہ راجعون، میری پیارہ والدہ سعیدہ خراب صحت کے ساتھ جدوجہد کے بعد اللہ کے پاس واپس آگئی ہیں۔‘

    انہوں نے بتایا کہ ’والدہ کی نماز جنازہ اوشیوارہ قبرستاں میں عشا کی نماز کے بعد 9 بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

    ثنا خان نے مداحوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    اداکار علی گوئی، جنت زبیر، گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار اور کامیڈین منور فاروقی کی اہلیہ مہزبین سمیت کئی شوبز شخصیات نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی رہائشگاہ پہنچے۔

    واضح رہے کہ رئیلٹی شو بگ باس اور 2014 میں سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں اداکاری کرنے والی ثنا خان نے 2020 میں شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    اداکارہ نے اسی سال کے آخر میں اسلامی اسکالر انس سید

  • سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

    سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سابقہ اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

    ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے‘۔

    ثنا خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اُن کے چاہنے والوں نے مبارک باد پیش کی اور نومولود سمیت اُن کے اہل خانہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم انہوں نے اب پوسٹ میں بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔

    یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، 2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام سید طارق جمیل رکھا تھا۔

  • ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘  ثنا خان نے کیا کہا؟

    ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘ ثنا خان نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ جب سے میں نے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کیا، تب سے میرے وقت میں برکت آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے اداکاری چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا شروع کیا تب سے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کردیا۔

    ثنا خان نے کہا کہ اس عمل کے بعد سے میرے وقت میں برکت آگئی جسے میں اپنے قرآن اور دیگر کتابیں پڑھنے اور اپنی شخصیت سنوارنے میں صرف کرتی ہوں، اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ دین نے محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور اس کے برخلاف کئی چیزوں کو حلال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی سے جھگڑا ہو جائے تو ہمیں اس سے فوراً نفرت ہوجاتی ہے لیکن میوزک سننے یا دیگر گناہ کے کام کرنے سے ہمیں نفرت نہیں ہوتی گویا ہم غلط جگہ پر نفرت کر رہے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے جب میں نے اپنی زندگی تبدیل کی، پہلی تبدیلی یہ لائی کہ رمضان کی چاند رات سے میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا، اپنے اس فیصلے سے میں نے محسوس کیا کہ میرے وقت میں کافی برکت آگئی ہے اور میں دنیا اور دین کے دونوں کے کاموں کو زیادہ وقت دے پارہی ہوں۔

    ثنا خان نے کہا کہ گانوں اور سیریل سے میرا دماغ خالی ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے بات نہیں کروں گی،  تیسری چیز میں نے ’ برتھ ڈے‘ منانا بند کر دیا کیونکہ یہ شیطانی عمل ہے۔ اب ہمارے گھر میں کسی کا برتھ ڈے نہیں منایا جاتا۔

    واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

  • ثانیہ مرزا اور ثناء خان نے عمرہ ادا کرلیا

    ثانیہ مرزا اور ثناء خان نے عمرہ ادا کرلیا

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عمرہ ادا کرلیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ثناء خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا الحمدلِلّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے، اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 9 جون کو حج پر جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’میرے دوستوں اور چاہنے والوں، مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے، آپ سب سے اس غلطی کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئے‘۔

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید  نے اپنی شادی کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

    ثنا اور شعیب کی تصویر پر اداکارہ عائشہ عمر نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ‘ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

    جس کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

     عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘۔

    عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے‘۔