Tag: Sana Meer

  • سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کا شکار

    سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کے حملے سے نہ بچ سکیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی کمنٹری پینل میں شامل قومی  ویمنز  ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،  ثنا میر کو فوری طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی نے پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو احتیاطاً ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

     ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 895 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 39 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 797رہی۔

  • ورلڈکپ سے قبل خامیوں پر قابو پانےکی کوشش کریں گے: بسمہ معروف

    ورلڈکپ سے قبل خامیوں پر قابو پانےکی کوشش کریں گے: بسمہ معروف

    لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کارکردگی اچھی تھی، آسٹریلیا میں ورلڈکپ سے قبل خامیوں پر قابو پانےکی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف توقعات کے مطابق نتائج نہیں آسکے، عالمی نمبر دو ٹیم کے خلاف کھیل کر کافی تجربہ ملا، کوشش ہوگی کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ہم نے ماضی کی نسبت بہتر کرکٹ کھیلی، امید ہے ثنا میر مستقبل کے لیے دستیاب ہوں گی، ثنامیر کا وزڈن میں نام آنا اورندا ڈار کا بگ بیش کھیلنا اعزاز ہے، فیلڈنگ میں کافی بہتری لائے ہیں، بیٹنگ میں تسلسل کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    خیال رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کیا ہے، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ وزڈن نے دہائی کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والی ثناء میر کا نام بھی وزڈن کی بہترین کرکٹرز میں شامل ہے۔ دزڈن کی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹر شامل ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    لاہور: پاکستانی کرکٹر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، دہائی کی بہترین خواتین کرکٹر کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزڈن نے دہائی کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والی ثناء میر کا نام بھی وزڈن کی بہترین کرکٹرز میں شامل کرلیا گیا۔

    دزڈن کی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹر شامل ہیں۔

    ثناء میر کا کہنا ہے کہ وزڈن میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ نام شامل ہونا ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا اور بہترین پرفام کرنے کی کوشش کی، قومی ٹیم مستقبل میں فتوحات سمیٹے گی۔

    ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    خیال رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثناء میر اس سے قبل بھی کئی اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں اور خواتین کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں، انہیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔