Tag: sanaa

  • اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت پر آگ برسا دی، 6 جاں بحق

    اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت پر آگ برسا دی، 6 جاں بحق

    صنعا: (25 اگست 2025): اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر آگ برسا دی ہے، فضائی حملوں میں 6 یمنی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے، جو حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کے جواب میں تھے۔ حوثی وزارتِ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ان حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور 86 زخمی ہوئے۔

    غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے پر براہ راست حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں صدارتی محل پر مشتمل ایک فوجی کمپاؤنڈ، دو بجلی گھر اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا ’’یہ حملے حوثیوں کی جانب سے ریاستِ اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار کیے گئے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جن میں حالیہ دنوں میں اسرائیلی سرزمین کی طرف داغے گئے میزائل اور ڈرون بھی شامل ہیں۔‘‘

    چند دنوں میں غزہ کی 1 ہزار عمارتیں تباہ، سیکڑوں لاشیں ملبے میں موجود

    یاد رہے کہ جمعہ کو حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے، اسرائیلی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ میزائل غالباً کئی ذیلی گولہ بارود پر مشتمل تھا جو ٹکراؤ کے وقت پھٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس نوعیت کا میزائل یمن سے داغا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جسے وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔

  • یمن میں ہردس منٹ بعد ایک بچہ موت کے منہ میں

    یمن میں ہردس منٹ بعد ایک بچہ موت کے منہ میں

    صنعا : یمن میں جنگ کے بعد خوراک کی انتہائی قلت کا سامنا ہے، اوسطاً ہر دس منٹ بعد ایک بچہ مناسب غذا کی عدم دستیابی کے باعث موت کا شکار ہوجا تا ہے ہوسکتا ہے اس سال یمن قحط کا شکار ہوجائے۔

    یہ بات اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر اسٹیفن او برین نے سلامتی کونسل کو بتائی۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا تھا کہ لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی اشد ضرورت ہے اور بچوں میں غذائی کمی کی شرح ایک سال میں 63 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہر دس منٹ کے بعد پانچ سال سے کم عمر ایک بچہ ان وجوہات کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہا ہے جن سے بچاؤ ممکن ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جن میں 22 لاکھ بچے شامل ہیں جبکہ 50 ہزار کے قریب بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسٹیفن اوبرین نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ نو فلائی زون کو ختم کریں اور صنعا کا ہوائی اڈہ دوبارہ کھولیں تاکہ جان بچانے والی ادویات پہنچائی جاسکیں اور 20 ہزار یمنیوں کو بیرون ملک خصوصی طبی علاج معالجہ فراہم کیا جاسکے۔

  • یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں اتحادی فوج کی جانب سے ایک جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

    yemen1

    تفصیلات کے مطابق صنعا میں یمنی صحافی حسین البخیتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ہفتہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب سعودی عرب اور متحدہ عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے حدہ میں موجود ” دی گریٹ ہال“ میں ہونے والے ایک جنازے پر شدید قسم کی بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے۔

    yemen2

    واقعے میں اتحادی طیاروں نے وزیر داخلہ کے والد کے جنازے کو نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے متعدد فوجی اور سکیورٹی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

    yemen3

    حوثی باغی یمنی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور یمنی حکومت کی مدد اتحادی فوج کر رہی ہے۔ یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    yemen4

    واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصورکی حکومت حوثی باغیوں اور صالح کی حمایتی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    yemen5

     

  • یمن میں بم دھماکا، عرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک

    یمن میں بم دھماکا، عرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک

    صنعا : یمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب ماریب کے علاقے میں زوردار بم دھماکے میں متحدہعرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

    مذکورہ فوجی متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فوجی اسلحہ خانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تاہم حوثی قبائل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے راکٹ حملے کے نتیجے میں یہ دھماکے ہوئے۔

    یمنی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ خانے میں دھماکہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہےجبکہ ہلاک فوجیوں میں پانچ کا تعلق بحرین جبکہ پنتالیس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔ یمن میں سعودی حملوں کےدوران فوجی ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

  • یمن صورتحال: لڑائی ساتویں روز بھی جاری،اب تک پچانوے افراد ہلاک

    یمن صورتحال: لڑائی ساتویں روز بھی جاری،اب تک پچانوے افراد ہلاک

    صنعا : یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں ساتویں روزبھی جاری ہیں ۔ جھڑپوں میں اب تک پچانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    صنعا پربمباری میں حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپوتباہ کردیا گیا۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحادیوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اورمختلف علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری جاری ہے۔

    تعز میں ریپبلکن گارڈز کے زیرقبضہ ائیرپورٹ پر فضائی حملے کئے گئے۔ملک کی بندرگاہوں کا کنٹرول بھی اتحادی فوج نے سنبھال لیا ہے اور زیادہ ترائیرپورٹس بند ہیں۔عدن میں بھی باغیوں اوریمنی فورسزکے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    اتحادی طیاروں نے عدن میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یمن کے طول و عرض میں غذائی اشیا کی قلت پیدا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر ایران کی جانب سے دواؤں اورغذائی اجناس کی پہلی کھیپ یمن پہنچ گئی ہے۔یمن کی صورتحال پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے اوروہاں صورتحال تشویشناک ہے۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن کے بحران میں اب تک باسٹھ بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فریقین خواتین اوربچوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری جاری ہے ۔ اب تک ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یمن میں سعودی عرب اوراس کےاتحادی ممالک نےمسلسل چوتھےروز حوثی باغِوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

    بمباری کے باوجود بھی حوثی باغیوں کی پیش قدمی نہ رکی جبکہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے عدن شہر کے ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔

    اس لڑائی میں پندرہ افراد ہلاک ہوئےہیں۔عرب لیگ کے دو روزہ اجلاس میں باغیوں کےخلاف کارروائی کی حمایت کی قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نےعرب رہنماؤں پر یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی کہا ہے کہ عرب لیگ یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرے اورفضائی حملوں سے مسئلہ کا حل ناممکن ہے ۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

  • یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

    یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

    صنعا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف قرارداد منظورکرلی۔

    سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں باغیوں سے اقتدارچھوڑنے اورحکومتی اداروں پرسے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل نے قرارداد میں سرکاری ملازمین کوبھی رہا کرنےکامطالبہ کیاگیاہےجبکہ قرارداد پرعمل درآمدنہ کرنے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پرتشددکارروائیاں بندکرتے ہوئے تنازعہ کومذاکرات کےذریعےحل کیاجائے۔

    اس سے قبل عرب لیگ کے اجلاس میں یمن پرپابندی عائد کرتے ہوئے فوجی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

    واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ حوثی باغیوں نے صدارتی محل اورحکومتی اداروں پرقبضہ کرتے ہوئے اقتدارسنبھال لیا تھا۔