Tag: Sanam Javed pti

  • صنم جاوید گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل

    صنم جاوید گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل

    پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید گوجرانوالہ سےگرفتار کرلیا گیا، پولیس انہیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم صنم جاوید کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، صنم جاوید کو کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

    پی ٹی آئی کی خاتون ورکر صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آئی کی ٹیم نےصنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو ٹوئٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، صنم جاوید نے لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کے حوالے ترغیب دی۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، گوجرانوالہ میں صنم جاوید کو سنٹرل جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سینیٹ الیکشن : عدالت نے صنم جاوید سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سینیٹ الیکشن : عدالت نے صنم جاوید سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

    لاہور : عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف صنم جاوید کی درخواست منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی باقاعدہ اجازت دیدی۔

    اپنے فیصلے میں عدالت نے صنم جاوید کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا، درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس شاہد بلال حسن نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی منظور و مسترد

    علازہ ازیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کیلئے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی جس کے مطابق این اے 119 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

    لاہور این اے 119 سے علی پرویز ،شہزاد فاروق سمیت 12امیداروں کے کاغذات منظور جبکہ پی پی 158 سے چوہدری مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

    اس کے علاوہ پی پی 149 سے شعیب صدیقی ،احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات منظور اور پی پی 147 محمد خان مدنی ،ماجد ظہور سمیت 19 امیداروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پی پی 164 سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ پی پی 164سے اختر حسین ،مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔