Tag: sanam saeed

  • اداکارہ صنم سعید نے خوشخبری سنادی

    اداکارہ صنم سعید نے خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔

    صنم سعید کا شمار پاکستان کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، اپنے کیریئر کے حوالے سے وہ ہمیشہ معیار کو مقدار پر ترجیح دیتی آئی ہیں، اداکارہ نے ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے تاہم اب انہوں نے مداحوں سے ایک خوشخبری شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مدر ڈے کے موقعے پر یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

    صنم سعید نے پوسٹ میں لکھا کہ میں بھی جلد ہی ایسی بننے والی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کی کہ وہ اپنی والدہ کی طرح خوبصورت، سخت اور بچوں کے لیے ہر قربانی دینے والی ماں بنیں گی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کی طرح تحمل مزاج، سخت، محبت دینے والی، متاثر کن، پراعتماد، بہادر، ذہین، قابل اعتماد، معاون و مددگار، ایماندار، کمزور، معاف کرنے والی، ہمدرد، محافظ اور ان کی طرح رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ساتھ ہی دنیا کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

  • ویڈیو: صنم سعید نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

    ویڈیو: صنم سعید نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کی 7 مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ ویڈیو کلپ 2 سال پرانے سونیا رحمٰن کے ٹی وی شو کا ہے جو اب وائرل ہورہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو مختلف لہجوں میں انگریزی میں روانی سے بات کرتی نظر آرہی ہیں جس میں برٹش، آسٹریلین، امریکی، رشین اور دیگر لہجے شامل ہیں۔

    اداکارہ صنم سعید نے جرمن اور جنوبی افریقی لہجے میں بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان دو لہجوں کو تھوڑا مشکل قرار دیا۔

    صنم سعید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی نے کہا کہ صنم بہت ذہین ہیں، جبکہ میزبان سمیت سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

  • شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

    شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور ان کی دوسری اہلیہ و اداکارہ صنم سعید نے شادی کے بعد ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2016 میں پہلی بار ‘بچانا’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا تاہم فلم کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    سال 2023 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہوں نے صنم سے سادگی سے شادی کی تھی۔

    اب محب مرزا کے ‘دا نوک نوک شو’ میں صنم سعید بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ کھل کر اپنے مداحوں کو بتایا۔

    صنم سعید کا کہنا تھا کہ انہیں بھی دیگر خواتین کی طرح گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا شوق ہے، گھر بالکل پرفیکٹ اچھا لگتا ہے، صنم سعید نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا نہیں بتاتیں۔

    شادی کے بعد ملنے والے پہلے تحفے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ‘ یہ ایمرلڈ رنگ’میری شادی کا پہلا تحفہ مجھے ملا تھا۔

    ’ہم نے کبھی بات نہیں کی‘ امر خان والد سے تعلقات پر بول پڑیں

    پھر محب مرزا سے بھی یہی سوال پوچھا گیا، جس پر انہوں انکشاف کیا کہ ‘ صنم نے انہیں ٹام فورڈ کا عود وڈ بطور تحفہ پیش کیا تھا’۔

  • ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ان کے شوہر محب مرزا نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی اور ان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا نے شرکت کی۔

    صنم سعید نے میزبان فہد مصطفیٰ کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    صنم سعید نے بہتر اداکاری کے لحاظ سے فواد خان کو پہلے، محب مرزا کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ ثروت گیلانی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ محب مرزا کی شخصیت مجھے خود بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔

    فہد مصطفیٰ کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ محب مرزا، اسکرپٹ اور اپنے فیشن میں سے سب سے زیادہ توجہ وہ محب مرزا کو دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی پروجیکٹ کا بجٹ تھوڑا ہو لیکن کام اچھا ہو تو انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے۔

    صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائرہ یوسف، ثروت گیلانی اور سجل علی میں سے انہیں کسی کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنا پڑا تو وہ ثروت کو کردیں گی کیونکہ وہ ان سے جا کر ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔

  • کرونا کے باعث پاکستانی فنکار تھائی لینڈ میں پھنس گئے

    کرونا کے باعث پاکستانی فنکار تھائی لینڈ میں پھنس گئے

    لاہور: کرونا وائرس کے باعث پاکستانی فنکار تھائی لینڈ میں پھنس گئے، 21 تکنیک کار، 5 فنکار فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے سبب پاکستانی فنکار، شمعون عباسی، محب مرزا، امام سید، سارہ لورین، صنم سعید سمیت 21 تکنیک کار تھائی لینڈ میں پھنس گئے۔

    پاکستانی فنکار تھائی لینڈ کے علاقے کنچنا پوری کے ہوٹل میں موجود ہیں، فلائٹ آپریشن بند ہونے سے فنکاروں کو وطن واپسی میں دشواری کا سامنا ہے۔

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ 25 فروری کو فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ پہنچے، یہاں پہنچنا بھی ضروری تھا کیونکہ تمام انتطامات مکمل تھے، جب یہاں پہنچے تو اندازہ نہیں تھا کہ کرونا کا معاملہ اتنا سنگین ہوسکتا ہے، فلم کی دو تین دن کی شوٹ کینسل کرنا پڑی، کیونکہ بنکاک میں مکمل لاک ڈاؤن تھا۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ پچیس مارچ کو وطن واپسی تھی، لیکن فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئے، یہ امید تھی کہ چار یا پانچ اپریل کو فلائٹ آپریشن دوبارہ کھل جائیں گے، مگر اب مالی وسائل محدود ہیں جو ختم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ تھائی لینڈ کے لئے بھی خصوصی فلائٹ روانہ کی جائے، ہماری ٹیم کے علاوہ 100 مزید پاکستانی ہیں جو یہاں پھنسے ہوئے ہیں، ہمارے گھر والے بہت پریشان ہیں، ہماری فوری وطن واپسی کا انتظام کیا جائے۔