Tag: Sanaullah

  • وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

    وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

    کوئٹہ: بلوچستان میں‌ جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کو پہنچی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن میں توڑ پھوڑ ایک حقیقت بن چکی ہے، ثنا اللہ زہری تحریک عدم اعتماد کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

    یہ سن 1972 سے تیسرا موقع ہے، جب وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔ صوبائی وزیر اعلیٰ کے ترجمان جان اچکزئی نے بھی ٹویٹر پر اس استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ آج سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ ثنا اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس بحران کو ٹالنے کے لیے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، مگر یہ کاوشیں کارآمد ثابت نہیں ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا، سرفرازبگٹی کا دعویٰ

    اس ضمن میں نواب ثنا اللہ زہری کا موقف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق انھوں نے آرٹیکل130کی شق8کےتحت استعفیٰ دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ اگر عوام نے مناسب سمجھا، تومیں ان کی خدمت جاری رکھوں گا خواہش ہےبلوچستان میں سیاسی عمل جاری رہے

    واضح رہے کہ ثنا اللہ زہری پر کرپشن کے الزامات تھے۔

    ثنا اللہ زہری کا موقف

    استعفے کے بعد ثنا اللہ زہری کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے خلاف چند ساتھیوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، کوشش کی کہ ان کے تحفظات دور کروں، وزیراعظم بھی کل کوئٹہ آئے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوشش کی اتحادیوں سمیت اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ لےکر چلوں، سیاسی عمل کے ساتھ حکومتی عمل داری قائم کرنے کی کوشش کی۔

    یہ بھی پڑھیں: نواب ثنااللہ زہری – پیدائش سے استعفے تک

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اکثریت تھی، لیکن پھر بھی سب کو ساتھ لے کر چلے، مخلوط حکومت چلانا آسان نہیں، سیاست میں آپ کی طاقت آپ کے ساتھی ہوتے ہیں، جب ساتھی ساتھ چھوڑ دیں، تو اقتدارسے چمٹے رہنا میرا شیوہ نہیں۔

     

    نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متوقع امیدوار

    اطلاعات کے مطابق نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے چار نام سامنے آ گئے ہیں۔ اس ضمن میں صالح بھوتانی، سرفرازبگٹی، جنگیزمری اور میرجان جمالی کا نام لیا جارہا ہے۔ چاروں متوقع امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

    صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    وزیر اعلیٰ کے استعفے کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

    اس موقع پر اسپکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ نے اپنا استعفیٰ دیا اور گورنر نے استعفیٰ منظورکر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    ثنا اللہ زہری کے استعفے کے بعد قدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد واپس لے لی اور اسپیکر نےاسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نوازشریف ،شہبازشریف اور رانا ثنااللہ31 دسمبر تک سرینڈرکردیں،طاہرالقادری

    نوازشریف ،شہبازشریف اور رانا ثنااللہ31 دسمبر تک سرینڈرکردیں،طاہرالقادری

    لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ 31 دسمبر تک سرینڈر کردیں،31 دسمبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا، نوازشریف کا عدلیہ کے فیصلوں کو دوہرا معیار قرار دینا آئینی بغاوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےآج پھر عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی، نوازشریف نے ہرزہ سرائی کرکےبغاوت کاارتکاب کیاہے، عدلیہ کے فیصلوں کو دوہرا معیار قرار دینا آئینی بغاوت ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عدل وانصاف کاخون کرنے والے عدلیہ کی حرمت کاخون کررہےہیں، یہ لوگ ملک میں بغاوت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اہم اداروں اور عدلیہ سے درخواست ہے ہرزہ سرائی کا نوٹس لیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے

    پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آج میں ٹائم فریم کا اعلان کردوں، تھوڑا انتظار کریں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14بے گناہ معصوم شہریوں کو خون بہایا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کےانصاف کیلئے زیادہ انتظار نہیں کروں گا۔

    انکا کہنا تھا کہ بریفنگ کے اختتام پر شاید ایک اور وارننگ کا اعلان کردوں، شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کےوقت اورآج بھی وزیراعلیٰ ہیں، ساڑھے3 سال سے انصاف مانگ رہے ہیں، ریاست کی ذمےداری ہے ، شہریوں اور ریاستی اداروں کی حفاظت کرے۔

    طاہرالقادری  نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کوسنجیدہ نہیں لیا، ریاست سے کہتا ہوں ریاستی اداروں کی حرمت کو للکارا جارہا ہے، ٹارگٹ کیلئے لاشیں گرانے کا حکم دیا گیا یہ بات ریکارڈ پر ہے، ریاست،ریاستی ادارے، نوازشریف، شہبازشریف جواب دیں۔

    نوازشریف اورشہبازشریف دسمبرکےآخرتک سرینڈرکردیں

    ان  کا کہنا تھا کہ نجفی رپورٹ میں لکھاہے13تھانوں کی پولیس کوماڈل ٹاؤن بھیجاگیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی بھی ذمہ دار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف دسمبرکےآخرتک سرینڈرکردیں،دسمبرکےآخرتک وقت دے رہاہوں، ہمیں انصاف فراہم کریں نوازشریف اورشہبازشریف آپ کوقتل عام کا جواب دیناہوگا، نوازشریف اورشہبازشریف کو14شہیدوں کابدلہ دیناہوگا۔

    نوازشریف اورشہبازشریف کو14شہیدوں کابدلہ دیناہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چنددنوں کی بات ہےسن لیں ورنہ میں اہم اعلان کروں گا، جن لوگوں نےآپ کاحکم ماناان لوگوں کو آپ نے نوازا، آپ کے مرضی کے ریفریوں کے ساتھ میچ نہیں ہونے دینگے،

    دسمبرکےآخرتک انصاف،عہدے چھوڑنے کا وقت دےرہاہوں

    علامہ طاہر القادری نے کہا کہ  راناثنااللہ31دسمبرتک استعفیٰ دے دیں، 31 دسمبرکےبعدآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کروں گا، دسمبرکےآخرتک انصاف،عہدے چھوڑنے کا وقت دےرہاہوں، آپ کی مرضی کےبینچ نہیں چاہتے، ایک کیس کافیصلہ سامنےآیااورآپ چیختےپھررہےہیں، ایک اورفیصلہ آئیگا، جس میں آپ کی چیخیں دنیا میں سنی جائیں گی۔

    ایک کیس کا فیصلہ آگیا، ایک اورفیصلہ آئیگا، جس میں آپ کی چیخیں دنیا میں سنی جائیں گی

    سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبرتک شہبازشریف راناثنااللہ خودکوقانون کےحوالےکریں،طاہرالقادری سیکریٹریزوزیراعلیٰ کےماتحت تھے بڑا آپریشن کیسے ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔