Tag: sanaullah abbasi

  • کراچی: صدر سے گرفتار ملزمان کا پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تعلق کا انکشاف

    کراچی: صدر سے گرفتار ملزمان کا پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تعلق کا انکشاف

    کراچی:صدرسے گرفتار تین ملزمان نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے، تینوں ملزمان کئی برس سے پڑوسی ملک کے ایجنٹ کی حیثیت سے سرگرم تھے.

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ دنوں صدر سے گرفتار ملزمان برسوں سے کراچی میں‌ سرگرم تھے، وہ پڑوسی ملک کے ایجنٹ‌ کے طور پر کام کر رہے تھے.

    ثنا اللہ عباسی کے مطابق ملزمان نے پڑوسی ملک کی ہدایت پر کئی افراد کو قتل کیا، ملزمان کراچی میں دہشت گردی اور دیگرجرائم کا اعتراف کرتے ہیں.

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان میں یوسف رضا، معصوم نقوی، اکبرعلی شامل ہیں، یوسف رضا گروہ کا سرغنہ ہے، جو بہ یک وقت دو ایجنسیوں کے لئے کام کررہا ہے.

    ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ مرکزی ملزم جھنگ کا رہائشی ہے، وہ کراچی ابوالحسن اصفہانی روڈ پررہتا تھا، ملزم متعدد بار افغانستان ایران آتا جاتا رہا ہے.

    ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ یوسف رضا کا فرضی نام مونی پرویزتھا، ملزم نیٹوکنٹینر لےجانے والی کمپنی میں ملازم بن کر کابل گیا تھا.


    عمران فاروق قتل کیس: 3 ملزمان پرفرد جرم عائد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راؤانوار کو مقررہ وقت کے اندرعدالت میں پیش کریں گے، ثناء اللہ عباسی

    راؤانوار کو مقررہ وقت کے اندرعدالت میں پیش کریں گے، ثناء اللہ عباسی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ راؤانوار کو مقررہ وقت میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیں، سپریم کورٹ کے تمام احکامات کو ہمیشہ پورا کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہم نے آج راؤ انوار اور انتظار قتل کیس سے متعلق سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس منعقد کیا تھا۔

    اجلاس میں حساس اداروں سمیت دیگر سے باہمی تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے بات ہوئی ہے، کسی بھی ایک کیس سے دیگر اداروں سے معاملات خراب نہیں ہونے چاہئے، ہماری پوری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کے ہر اقدام اور فیصلے کو پورا کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج تک سپریم کورٹ کا کوئی ایسا حکم نہیں ہے جسے پورا نہ کیا گیا ہو، اجلاس پر بہت سے دیگر التواء میں موجود کیسز پر بھی بات ہوئی۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، انتظار قتل کیس میرٹ پر حل ہوگا، آئی او اور ایس پی کو حکم دیا ہے کہ انتظار کیس کی تفتیش بالکل میرٹ پر کی جائے، تفتیش کا کسی بھی کیس میں اہم کردار ہوتا ہے، جے آئی ٹی ہو نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔