Tag: Sanctions

  • اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں

    اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں اس پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو سلا متی کونسل میں پیش کیا، جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔

    سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف قراداد کے حق میں15 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

    قرارداد کے متن کے مطابق شمالی کوریا کوبیلسٹک میزائل تجربات سے روکنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر نوے فیصد پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    امریکی قرارداد کے مسودے کے مطابق دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی باشندوں کو واپس اپنے ملک جانا ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شمالی کوریا پر پابندیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ اگرشمالی کوریا اب بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا توعالمی برداری میں تنہا رہ جائےگا۔


    شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا


    یاد رہے کہ رواں برس 15 ستمبر کو شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ اب اس کے میزائل کی رینج میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین نے شمالی کوریا کا ساتھ چھوڑ دیا

    چین نے شمالی کوریا کا ساتھ چھوڑ دیا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کےباعث اس پر نئی پابندیوں کی منظوری دے دی جس پر چین نے بھی اتفاق کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کی برآمدات کو محدود کرنے سے متعلق قراردار تسلیم کرلی گئی۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے ان تجربات کی مذمت کی تھی جس کے بعد سلامتی کونسل نے نئی پابندیوں کے مسودے پر رائے شماری کی۔

    چین کے سفیر لیو جیائی نے کہا کہ یہ قرارداد ظاہر کرتی ہے کہ دنیا جزیرہ نما کوریا پر ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف متحد ہے۔

    انہوں نے اس امریکی بیان کا خیرمقدم کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی حکومت تبدیل کرنا یا شمالی و جنوبی کوریا کے انضمام کو ترجیح دینا نہیں چاہتا۔

    چین کے سفیر لیو جیائی نے روسی سفیر کے ہمراہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طور پر روک دیا جائے۔


    امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن


    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے۔


    چین نےشمالی کوریا سے متعلق ہمارے لیےکچھ نہیں کیا ‘ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چین سے بہت مایوس ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ ایران

    امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ ایران

    تہران: ایران کا کہنا ہےکہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ایران اس کا جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ہے اور ہم اس پر اپنا ردعمل دیں گے۔

    ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد نئی پابندیوں کو قانون میں تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر امریکی پالیسی اور ٹرمپ کے جال میں نہیں پھنسیں گے اور سوچ بچار کے بعد پر اس پر ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی پابندیوں پر دستخط کیا تھا جس کی زد میں روس اور شمالی کوریا بھی آئیں گے۔ ان پابندیوں کا نشانہ ایران کا میزائل پروگرام اور2015 کے جوہری معاہدے میں شامل نہ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی بنیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی

    امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی

    واشنگٹن : امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی، صدرڈونلڈٹرمپ نے بل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی روس سے تعلقات بڑھانے کی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگا، ایوان نمائندگان نے روس پرنئی پابندیاں لگانے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، روس پرنئی پابندیوں کے حق میں چارسوانیس اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ارکان ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کرتے ہوئے بل منظورکرانے کے لئے اپنے مخالفین کا ساتھ دیا، نئے بل میں روس پر پابندیوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے، جس کی وجہ پچھلے سال صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت تھی۔

    روس پر پابندیوں کی سینٹ سے منظوری لی جائیگی، جس کے بعد صدرکے دستخط کے لئے بھیجا جائے گا۔


    مزید پڑھیں :  امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے ابھی بل کوویٹو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے، جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ نے بل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ روسی حکام نے نئی پابندیون کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنما صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت پر اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر رضامند ہوئے تھے۔

    دلچسپ بات یہ کہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی سینٹ میں ایران اورروس پرنئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری

    امریکی سینٹ میں ایران اورروس پرنئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری

    واشنگٹن : امریکی سینٹ نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، سینٹ کے اس اقدام کے بعد صدر ڈونلڈٹرمپ اپنی صوابدید پر روس پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

    ایران اور روس پر نئی پابندیوں پر امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، ایران اور روس پر پابندیوں کے حق میں اٹھانوے اور مخالفت میں صرف دو ووٹ ڈالے گئے۔

    سینٹ کی پابندیوں کی منظوری کے بعد روس سے قریبی تعلقات رکھنے کے خواہشمند امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اب اپنی صوابدید پر روس پرعائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

    سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چئیرمین بوب کورکر کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے مذموم سرگرمیوں میں ملوث روس کو سخت پیغام جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیاں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کا ردعمل ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ امریکی در ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہشات کے برعکس امریکی سینیٹرز نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔

    سینیٹر جان مکین ری پبلکن امریکی سینیٹرز کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی، یوکرین میں کریمیا کی صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شام میں صدر اسد کی حکومت کو مدد فراہم کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    نیویارک : اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں، پابندیوں کے خاتمے کی درخواست افغان حکومت نے کی تھی۔

    اقوام متحدہ نے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیا، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کمیٹی نے بیان میں کہا کہ گلبدین حکمت یار پر عائد سفری اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

    hikmat12

    افغان حکومت نے گلبدین حمکت یار سے امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ سے ان کا نام پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد گلبدین حکمت یار کی افغانستان واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، حزب اسلامی نے امن معاہدے کے لئے گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے نکلوانے کی شرط عائد کی تھی۔

  • یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    روس: یورپی یونین اور امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    یورپی یونین نے روس کے پانچ اور امریکا نے تین بنکوں پرعالمی اداروں سے تجارتی لین دین پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ روس کے دفاعی اور آئل ریفائینری کے اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہےکہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، ان کاکہنا تھا کہ وہ ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی ممالک پر بھی جوابی پابندیاں عائد کریں گے۔