Tag: Sandooq

  • منظورکالونی میں صندوق سے پچپن سالہ شخص کی لاش برآمد

    منظورکالونی میں صندوق سے پچپن سالہ شخص کی لاش برآمد

    کراچی : بلوچ کالونی میں مشکوک صندوق نے دہشت پھیلادی ، بعد ازاں صندوق سے مسخ شدہ لاش ملی۔ شہریوں کوخون آلود کفن کےٹکڑے بھیجھنےوالے بھتہ خوربھی پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب منظور کالونی میں مشکوک صندوق نے دہشت پھیلادی۔ صندوق کو دہشت گردوں کی کارروائی سمجھا گیا۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صندوق کا جائزہ لیا تو صندوق سے دھماکہ خیز مواد نہیں پچپن سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کئی روز پرانی ہے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

    دوسری طرف ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے کیماڑی کے علاقے سے تاجروں اور شہریوں کو بھتہ خوری کے لئے خون آلود کفن اور گولیاں بھیجنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ بھتہ خور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ڈھائی کروڑروپےسےزائد بھتہ وصول کرچکےہیں۔

    گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے خون آلود کفن، اسلحہ اور بھتے کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

  • بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    لاہور: شیراکوٹ میں بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ بس اڈےپرکھڑی ایک بس سےتیرہ جنوری کو لاوارث صندوق ملا تھا ، جس سے ایک خوبرو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ جس کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی۔

    مقتولہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ اور مسلم ٹاؤن ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، اے آر وائی نیوز نے بس اڈے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تو معمہ حل ہوا ۔

    ماڈل ٹاؤن کی رہائشی طوبٰی نامی خاتون نے اپنے ساتھی سے مل کر سیالکوٹ کی دو ٹکٹیں حاصل کیں اور صندوق بس کے اندر رکھ کر غائب ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو ماڈلنگ کا شوق تھا۔ ملزمہ نے اسے جھانسہ دیا اور قتل کرنے کے بعد لاش کو چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے معمہ حل ہونے پر ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔