Tag: Sandwich

  • سینڈوچ کو دو حصوں میں کٹوانے پر جرمانہ، سیاح حیران رہ گیا

    سینڈوچ کو دو حصوں میں کٹوانے پر جرمانہ، سیاح حیران رہ گیا

    برطانوی سیاح کو اٹلی میں اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسے ایک ریسٹورنٹ میں سینڈوچ کو دو حصوں میں کٹوانے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمانہ ادا کرنے والے سیاح کے ساتھ یہ واقعہ اٹلی کے ریسٹورنٹ میں رونما ہوا جب اس نے سبزی والے سینڈوچ کا آرڈر دیا۔

    سیاح کے پاس سینڈوچ آیا تو اس نے اپنے دوست کو پیش کرنے کی خاطر اسے دو حصوں میں کٹوا لیا، مگر اسے اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کو 2 یورو کا جرمانہ کر دیا گیا۔

    سیاح نے بغیر کسی مزاحمت اور شکایت کے سینڈوچ کا بل تو جمع کرا دیا مگر اس نے ایک سیاحتی ویب سائٹ پر ریسٹورنٹ کے بل کی تصویر کو پوسٹ کر دیا اور ساتھ ہی تنقید بھی کی۔

    اطالوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسٹمر مجھے ایک ہی سیڈوچ کے دو حصے کرنے کا کہتا ہے تو مجھے اسے پیش کرنے کے لیے دو پلیٹیں، دو رومال دینا پڑتے ہیں، جس کے ہم پیسے وصول کرتے ہیں۔

  • آج سینڈوچ کا دن کیوں منایا جارہا ہے؟

    آج سینڈوچ کا دن کیوں منایا جارہا ہے؟

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں آج سینڈوچ ڈے منایا جارہا ہے؟

    سینڈوچ کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ بغیر کسی اہتمام کے آسانی سے کھائی جانے والی اس شے کی افادیت اجاگر کی جائے جو مضر صحت بھی نہیں اور کام میں مصروف افراد کی بھوک مٹانے کے لیے آسان ترین شے ہوسکتی ہے۔

    اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آپ چلتے پھرتے، کام کرتے ہوئے باآسانی کھا سکتے ہیں۔

    سینڈوچ کا دن منانے کا آغاز کس نے اور کب کیا، یہ کہنا مشکل ہے، ممکن ہے کہ کسی سینڈوچ شاپ نے اپنی سینڈوچز کی تشہیر کے لیے اس دن کو منانے کا اعلان کیا ہو جو چند سال میں پوری دنیا میں پھیل گیا۔

    البتہ خود سینڈوچ کی تاریخ نہایت دلچسپ ہے، دنیا بھر میں مشہور یہ ڈش حادثاتی طور پر ایجاد ہوئی تھی

    سنہ 1700 عیسوی میں انگلینڈ کے شاہی خاندان کا ایک شخص جسے ارل آف سینڈوچ کا خطاب دیا گیا تھا، جوے کا بے حد شوقین تھا۔

    وہ جوے کا اس قدر دھتی تھا کہ چاہتا تھا کہ کھانے کے دوران بھی اسے جوے سے ہاتھ نہ روکنا پڑے، چنانچہ اس کے حکم پر ڈبل روٹی کے درمیان گوشت اور سبزیاں رکھ کر ایک ڈش تیار کی گئی جسے کھاتے ہوئے بھی وہ کھیل سکے۔

    اس کے نام پر سینڈوچ مشہور ہونے والی یہ شے جلد ہی عوام و خواص میں مقبول ہوگئی اور آج ہر شخص سینڈوچ کھانا پسند کرتا ہے۔

  • سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    پیرس :فراسیسی دارالکومت کے ایک نواحی علاقے میں ایک شخص نے سینڈ وچ تاخیر سے لانے پر ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں واقع مقامی ریستوران میں پیش آیا جہاں ایک صارف نے معمولی تاخیر پر محنت کش ویٹر کی جان لے لی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود دیگر افراد نے اٹھائیس سالہ ویٹر کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ طبی امداد پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،پولیس نے اس قتل کی واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مبینہ ملزم نے ویٹر کو سینڈوچ دیر سے لانے پر پہلے برا بھلا کہا اور پھر ہینڈگن سے گولی مار دی۔ ملزم اس واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    ایک خاتون نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک پرسُکون ریستوران ہے جو کچھ ماہ قبل بھی کھلا تھا‘۔

    کچھ مقامی افراد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گلیوں اورسڑکوں پر شراب نوشی اور برھتی ہوئی منشیات اسمگلنگ کے باعث مذکورہ علاقے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • برطانوی ہسپتال میں زہریلا سینڈوچ کھانے سے 3 افراد ہلاک

    برطانوی ہسپتال میں زہریلا سینڈوچ کھانے سے 3 افراد ہلاک

    لندن : پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے زہر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائی زہریت ایسے آلودہ سینڈوچ کھانے کے سبب ہوئی جو ہسپتالوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شمالی حصے کے ایک ہسپتال میں غذائی زہریت کے سبب تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر کی حالت نازک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اارے کے مطابق ایک بیان میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بتایا کہ خیال ہے کہ یہ غذائی زہریت ایسے آلودہ سینڈوچ کھانے کے سبب ہوئی جو ہسپتالوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔

    پبلک ہیلتھ کے اس ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں لسٹیریا نامی بیماری کے سبب ہوئیں، جو آلودہ یا زہریلی ہو چکی خوراک سے پیدا ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق سینڈوچ فراہم کرنے والی کمپنی نے ان کی تیاری روک دی ہے۔

    مانچسٹر یونیورسٹی این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور سنجیدگی سے ان دو افراد کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو لسٹیریا سے متاثر ہوا ہے۔

    این سی ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ چین ماحولیاتی صحت اور کھانوں کے معیار برقرار پرکھنے والے ایجنسی (فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی) مشترکا طور پر معاملے کی تحقیقات ررہی ہیں۔

  • افطار میں گرما گرم گرلڈ سینڈوچ پیش کریں

    افطار میں گرما گرم گرلڈ سینڈوچ پیش کریں

    ہر روز افطار میں خاتون خانہ کو نہ صرف اہلخانہ کے لذت کام و دہن کا خیال رکھنا پڑتا ہے بلکہ یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ افطار میں پیش کی جانے والی اشیا صحت بخش بھی ہوں۔

    آج ہم آپ کو افطار میں مزیدار گرلڈ سینڈوچز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    ڈبل روٹی: 1 عدد

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    مکھن: 1 کھانے کا چمچ

    پنیر کدو کش کیا ہوا: 1 پیالی

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    سفید مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    تازہ دودھ: 1 پیالی

    چکن ابلے ہوئے باریک ٹکڑے: آدھی پیالی

    ترکیب

    ایک پین میں پہلے آدھا مکھن ڈال کر گرم کریں، پھر میدہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پین آنچ پر سے ہٹا لیں۔

    5 منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں پھر دودھ ڈال کر لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں اور 2 منٹ بعد چولہے پر دوبارہ پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    جب یہ سوس گاڑھا ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وائٹ سوس تیار ہے۔

    اب اس وائٹ سوس میں چینی٬ سفید مرچ اور چکن ملا دیں۔

    سلائسز کے درمیان میں سے دو ٹکڑے کرلیں۔ اس کے اوپر پہلے مکھن لگائیں پھر وائٹ سوس ملی چکن پھیلا کر لگائیں۔

    اس کے اوپر پنیر رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں۔

    اوون کو پہلے سے 370 ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کر لیں اور اس میں تمام سلائس دس منٹ کے لیے گرل کریں۔

    پنیر پگھلنے اور گولڈن براؤن ہونے کے بعد سینڈوچز تیار ہیں۔

    گرما گرم گرلڈ سینڈوچ سرو کریں۔

  • سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    لیوبلیانا : سلوینیا میں بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلوینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں واقع بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکران جماعت کے رکن پارلیمنٹ کو برطرف کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلوینیا کے رکن پارلیمنٹ ڈاری کراسیٹچ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں بھی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

    رکن پارلیمنٹ کراسیٹچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سپر مارکیٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کےلیے بیکری سے سینڈوچ اٹھایا تھا‘۔

    کارسیٹچ نے بتایا کہ ’میں اس سماجی تجربے کےلیے ایک دکان میں گیا اور وہاں کچھ دیر کھڑا رہا لیکن کسی میری جانب توجہ نہیں دی جس پر میں نے ملازمین کا رد عمل جاننے کےلیے ایک سینڈوچ لیا اور دکان سے باہر نکل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ کچھ دیر بعد سینڈوچ کے پیسے دینے واپس دکان میں گیا اور اپنے سماجی تجربے پر معافی بھی مانگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپم پی نے اپنا واقعہ دیگر رکن پارلیمنٹ کو بتایا تو انہیں بہت ہنسی آئی تاہم دیگر اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کراسیٹچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراسیٹچ اس شرمناک حرکت کی ذمہ داری قبول کریں اور رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنقید کے باعث کراسیٹچ نے اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔

  • سینڈوچ کا عالمی دن: کیا آپ سینڈوچ کی تاریخ جانتے ہیں؟

    سینڈوچ کا عالمی دن: کیا آپ سینڈوچ کی تاریخ جانتے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں آج سینڈوچ ڈے منایا جارہا ہے؟ آج کے دن مختلف ریستوران سینڈوچ پر رعایت اور مختلف اقسام کی ڈیلز فراہم کرتے ہیں۔

    دنیا بھر میں مشہور یہ ڈش حادثاتی طور پر ایجاد ہوئی تھی۔

    سنہ 1700 عیسوی میں انگلینڈ کے شاہی خاندان کا ایک شخص جسے ارل آف سینڈوچ کا خطاب دیا گیا تھا، جوئے کا بے حد شوقین تھا۔

    وہ جوئے کا اس قدر دھتی تھا کہ چاہتا تھا کہ کھانے کے دوران بھی اسے جوئے سے ہاتھ نہ روکنا پڑے، چنانچہ اس کے حکم پر ڈبل روٹی کے درمیان گوشت اور سبزیاں رکھ کر ایک ڈش تیار کی گئی جسے کھاتے ہوئے بھی وہ کھیل سکے۔

    اس کے نام پر سینڈوچ مشہور ہونے والی یہ شے جلد ہی عوام و خواص میں مقبول ہوگئی۔

    آج سینڈوچ کے عالمی دن پر ہم آپ کو مزیدار کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بریڈ کے سلائسز: 6 عدد

    کھیرا: 1 عدد

    انڈے: 2 عدد

    سلاد پتے: 2 عدد

    ٹماٹو کیچپ: آدھا کپ

    مایونیز: آدھا کپ

    چکن: 200 گرام

    چلی سوس: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ: حسب ذائقہ

    چاٹ مصالحہ: حسب ذائقہ

    پسی ہوئی لال مرچ: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    بریڈ کو سینک لیں اور چکن کے ٹکڑوں کو کالی مرچ، نمک، چلی سوس، چاٹ مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر 10 منٹ تک رکھ دیں۔

    اب تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں اور نکال کر ٹکڑے کر لیں۔

    پھر انڈوں کو پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال لیں۔

    اب 3 کھانے کے چمچ آئل لے کر اس میں انڈوں کو آملیٹ کی طرح فرائی کر لیں۔

    بریڈ پر مایونیز لگالیں اور آملیٹ اوپر رکھ دیں۔

    اب کھیرے کے ٹکڑے اور سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا سلائس لے کر اس پر کیچپ اور چکن کا ٹکڑا رکھ دیں۔

    مزیدار کلب سینڈوچ تیار ہیں۔

  • بیکڈ کارن چیز سینڈوچ بنانے کی ترکیب

    بیکڈ کارن چیز سینڈوچ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذیذ سینڈوچ بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔ آج ہم کو کچھ منفرد طرح سے سینڈوچ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    پنیر اور مکئی کے دانوں کے ساتھ بیکڈ کارن چیز سینڈوچ یقیناً نہایت شوق سے کھائے جائیں گے اور آپ اپنے اہل خانہ سے بے تحاشہ داد وصول کریں گے۔


    اجزا

    بریڈ سلائسز: 8 عدد

    دودھ: دیڑھ کپ

    مکھن: 100 گرام

    چیڈر چیز: 1 کپ

    باریک کٹی شملہ مرچ: 1 کپ

    باریک کٹی پیاز: 1 عدد

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    کارن: 1 کپ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    چیز سلائس: 4 عدد

    تیل: 2 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    پہلے 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے 1 عدد باریک کٹی پیاز کو سنہری کرلیں۔

    اب اس میں دودھ، کارن، کالی مرچ، نمک، شملہ مرچ، چیڈر چیز اور مکھن ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

    آٹھ عدد بریڈ سلائسز لے کر ان میں کارن کی فلنگ کریں۔

    اوپر دوسرا پیس رکھ کر 4 عدد چیز سلائس رکھ دیں۔

    اس کے بعد ٹرے کو اوون میں رکھ کر 10 سے 15 منٹ بیک کرلیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔