Tag: saneha kot radha kishan

  • اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کاحکم دیا تھا، عمل کیوں نہیں ہوا؟ سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل حکومت سے اقلیتو ں کے تحفظ کے لئے اقدامات سے متعلق اپنے فیصلے کے تناظر میں کوٹ رادھا کشن واقعے پرحکومت سے فوری جواب طلب کر لیا ہے۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اوروفاقی و صوبائی حکومتوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے انیس جون کوپشاور چرچ حملہ کیس میں اقلتوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس قانون سازی اور اقدامات کرنےکاحکم دیا تھا لیکن اسکے بعد کوٹ رادھا کشن جیسا ایک اور واقعہ رونماہوگیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ اٹارنی جنرل فوری طور پر سپریم کورٹ کے انیس جون کے حکم پر عملدآمد کیلئے کیے گئے اقدامات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں اور اس ضمن میں تحریری طور پر تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

  • سانحہ کوٹ رادھا کشن: حکومت مقتولین کے ساتھ ہے ، پرویز رشید

    سانحہ کوٹ رادھا کشن: حکومت مقتولین کے ساتھ ہے ، پرویز رشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کی ہتھکڑیاں کھول دیں حکومت سانحہ کوٹ رادھا کشن میں مقتولین کے ساتھ ہے، پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔

    ایوانِ اقبال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لب و لہجے میں متانت پیدا کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کے لیے بہت سے ناموں میں سے ایک آدھ نام پر عمومی طور پر اتفاق رائے بھی ہوگیا لیکن رانا بھگوان داس نے معذرت کرلی۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سردار ذوالفقار کھوسہ بیٹوں کے باعث سیاست سے باہر ہوئے ہیں۔

    یومِ اقبال کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم نے اقبال کے پاکستان کو کس نہج پر پہنچا دیا ہے،سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داروں کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    تقریب میں ملکی اورغیر ملکی سکالرز نے بھی اقبال کے افکار کو اجاگر کیا۔