Tag: Sanete election

  • سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

    سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

    اسلام آباد:حکومت کو پیپلزپارٹی کا جواب مل گیا، پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن کے لئے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویزاشرف نےکہاہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قوانین نہیں ہو سکتے،عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں؟

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ذاتی مفاد کے لئے کوئی ترمیم عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کے اصول کہاں گئے؟ پی ٹی آئی بھی حکومت کی ہمنوا بن گئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں راجا پرویزاشرف نے کہا کہ ائین کوئی موم کی ناک نہیں کہ  جسے جب چاہے مروڑدیا جائے۔ پیپلز پارٹی ہر صورت آئین کا دفاع کریگی۔

  • الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شیریں مزاری

    الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا،ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کے ووٹ تبدیل کر کے الیکٹورل رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے تر جمان پی ٹی آئی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کے لئے رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو ہدایات جاری کر کے امیدواروں کے ووٹ تبدیل کروائے جا رہے ہیں جو الیکٹورل رولز ایکٹ انیس سو چوہتر کی دفعہ بیس کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل رولز کے مطابق الیکشن شیڈول اناؤنس ہونے کے بعد امیدواروں کے ووٹ تبدیل نہیں کئے جا سکتے،،لیکن الیکشن کمیشن دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی طرح اس بار بھی آ ر اوز کو خفیہ خط لکھ کرن لیگ کی دھاندلی کا دفاع کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز سپریم کورٹ حملہ میں ملوث چوہدری تنویر جیسے لوگوں کو سینیٹ میں لا نا چاہ رہی ہے۔شیری مزاری نے واضح کیا کہ کل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے دوران ان کی جماعت اپنے تحفظات سامنے رکھے گی۔

  • سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    کراچی : صوبہ سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرکاغذات  نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سید ظفرعلی شاہ کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں آئندہ تین گھنٹے میں کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلام الدین شیخ اور عبدالطیف انصاری کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہوگی جبکہ سینیٹ کے لئے ایم کیو ایم کے تین امیدواروں میاں عتیق،تحسین مشکورعابدی اور سیما زریں کے کاغذات کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن آج کرے گا۔

  • نواز لیگ اوراے این پی  نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    نواز لیگ اوراے این پی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ نواز اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سینیٹ کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب اور بلوچستان سے سینیٹ کے لئے اپنے امیدواروں کےناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

    پنجاب سے سینیٹ کے لئے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئےگئےہیں ان میں راجا ظفر الحق، پرویز رشید، نہال ہا شمی اور مشا ہداللہ خان شامل ہیں۔

    اقبال ظفرجھگڑ ا اورراحیلہ مگسی کو اسلام آباد سے ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ عرفان صدیقی،طارق فاطمی، اور سرتاج عزیز نظر انداز کر دیئے گئے۔

    بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر، امیرافضل خان مندوخیل،میرنعمت اللہ زہری، شہباز خان د رانی، دنیش کمار اور کلثوم پروین کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے گئے۔

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ نے سینیٹ کے لیے حاجی عدیل، افرسیاب خٹک، ستارہ ایاز اور امر جیت ملھوترا کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے۔

    پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی ایک نشست کیلئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق جماعت اسلامی اور آزاد اراکین نے کنوینسنگ شروع کردی ہے۔

    پی پی کے امیدوار برائے سینیٹ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سے مشاورتی عمل جاری ہے۔