Tag: saneter

  • اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہ کرنے کا عدالتی حکم

    اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہ کرنے کا عدالتی حکم

    پشاور : عدالت نے کے پی کے احتساب کمیشن کو اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار کرنے سے منع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹراور سابق صوبائی وزیر ستارہ ایاز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی احتساب کمیشن میں وومن سیل نہ ہونے پر احتساب کمیشن کو ستارہ ایاز کی گرفتاری سے 28 اکتوبر تک روک دیا ہے جبکہ 28 اکتوبر کو نیب اور صوبائی احتساب کمیشن سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    سینیٹر ستارہ ایاز نے احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتار ی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کہ نیب ان کیخلاف کارروائی مکمل کرچکا ہے جبکہ احتساب کمیشن میرے خلاف کرپشن کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود اب دوبارہ سے کارروائی کررہا ہے۔

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے ، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سےجسٹس مسز ارشاد قیصر اور افسر شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ثبوت پیش کرنے سے قبل گرفتاری بلا جواز ہے۔

    عدالت نے نیب اور احتساب کمیشن دونوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ اے این پی کی رہنما اور سینیٹر ستارہ ایاز پرکروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخواہ کا احتساب کمیشن اسلام آباد پہنچ گیاتھا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے لی ہے۔

  • پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے قاسم ضیاء کے بعد ایک اور پی پی رہنماء کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سوا 5 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سنیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا۔

    نیب حکام کے مطابق شوکت اللہ بنگش پر لاہور میں قصر ذوق شادی ہال کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ قصر ذوق شادی ہال فروخت کر کے شوکت اللہ بنگش نے سوا 5 کروڑ روپے کا غبن کیا، جس پر نیب نے ان کو گرفتار کیا۔

    ملزم کو ریمانڈ کیلئے پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کو بھی نیب نے گزشتہ روز کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں  گرفتار کیا تھا۔

    نیب پنجاب کے مطابق قاسم ضیاء کی کمپنی علی عثمان سکیورٹیز پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام تھا۔

  • پی ٹی آئی کو بااختیارڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دیدیا جائے، سینیٹرجعفراقبال

    پی ٹی آئی کو بااختیارڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دیدیا جائے، سینیٹرجعفراقبال

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ  ن کے سینیٹر جعفر اقبال نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو تین ماہ کیلئے با اختیارڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دے دیا جائے،تاکہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوسکے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کو تین نام پیش کریں یا پھر تحریک انصاف وزیر اعظم کی تقرری کیلئے اپنے نام پیش کرے۔ سینیٹر جعفر اقبال نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے۔

    جعفرب اقبال نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذاتی ہے  جسے میں نے خط کے ذریعے وزیر اعظم کو دی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت خطرے سے دو چار ہے، اور جمہوریت بچانے کیلئے بیچ کا راستہ نکالنا ہوگا