Tag: sangakara

  • گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے ہیں۔ پاکستانی بولرز جلد وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو باون رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے انسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    جے وردھنے نے کیرئیر کی انچاسویں نصف سنچری اسکور کی۔ جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہےہیں۔ سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔ سنگاکارا سینچری بناچکے ہیں اور پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ :پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے  تیسرے روز بھی بلے باز چھائے رہے۔ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری نے میچ کو ڈرا کی جانب موڑ دیا ہے۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دووکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے۔ گال ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بلےبازوں اور پھر بارش کے نام رہا۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سعید اجمل ،جنید خان اور عبدالرحمان کو لاکھ کوششوں کے باوجود لنکا ڈھانے کے مشن میں کامیابی نہ مل سکی۔ تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ ننانوے رنز پر شروع کی تو کوشال سلوا نے چونسٹھ رنز پر محمد طلحہ کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے۔ دوسری جانب کمار سنگاکارا چٹان کی طرح بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے جے وردھنے کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی سینتیسویں سنچری اسکور کی۔ بارش کے باعث تیسرے روز چوالیس اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے ہیں۔ سنگاکارا ایک سو دو اور جے وردھنے پچپن رنز پر کریز پر موجود ہیں۔