Tag: sanghar

  • بلدیاتی انتخابات : پی پی کا پلڑا بھاری، مرزا گروپ بھی کامیاب

    بلدیاتی انتخابات : پی پی کا پلڑا بھاری، مرزا گروپ بھی کامیاب

    سانگھڑ/ بدین : سانگھڑمیں بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری رہا جبکہ بدین میں مرزا گرو پ آگے رہا۔

    جیت کی خوشی میں حامیوں نے جشن منایا،کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تو کہیں بھنگڑے ڈالے گئے۔ سانگھڑ اور بدین کابلدیاتی معرکہ۔مخالفین کے درمیان انتہائی سخت رہا۔ کہیں پیپلزپارٹی تو کہیں مرزا گروپ کا پلڑا بھاری رہا۔

    بدین میں پیپلزپارٹی اور مرزا گروپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق بدین ڈسٹرکٹ کونسل کی ارسٹھ نشستوں میں چونتیس پر مرزا گروپ اور تینتیس پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی۔

    جیت کی خوشی میں کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔ سانگھڑ میں پیپلزپارٹی اور فکشنل لیگ کے درمیان مقابلہ سخت رہا۔

    غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ،تو پیپلزپارٹی کےکارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جیت کی خوشی میں جشن منایا۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کل بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

  • سانگھڑ: مسلم لیگ فنکشل کے رہنما کاشف نظامانی گرفتار

    سانگھڑ: مسلم لیگ فنکشل کے رہنما کاشف نظامانی گرفتار

    سانگھڑ: مسلم لیگ فنکشل کے رہنما کاشف نظامانی کو ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ حسین کے مطابق فنکشنل لیگ کے رہنما کاشف نظامانی بلدیاتی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کی ریلی پر فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے کاشف نظامانی کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی۔

    فنکشنل لیگ کے رہنمائی کی گرفتاری کے بعد علاقے میں کشیدگی کا خدشہ ہے، شہر بند کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے جارہے ہیں اور لیگی کارکن جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • سانگھڑ : خونی تصادم کے بعد بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونیکاخدشہ

    سانگھڑ : خونی تصادم کے بعد بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونیکاخدشہ

    سانگھڑ: شہرکی فضا سوگوار ہےاورمنگل کے خونی سیاسی تصادم کے باعث شہرمیں کشیدگی ہے۔ سیاسی تصادم  کےنتیجےمیں چار افراد جان سےگئےتھے۔

    کشیدہ صورتحال ایک بار پھرسانگھڑمیں انتخابات ملتوی ہونے کا اشارہ دےرہی ہے۔ ضمنی انتخابات کامعرکہ ہونے کو ہے اور سانگھڑایک بار پھرمیدان جنگ بن گیا ہے۔

    سرد موسم میں سیاسی گرما گرمی عروج پرہے، کیا انتخابات ایک بار پھرالتواء کا شکارہونےکوہیں۔ منگل کی صبح پاکستان پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگیوں کی جانب سے رینجرزکی حمایت میں اوربلدیاتی انتخابات کےسلسلےمیں ریلیاں نکالی گئیں۔

    ایک مقام پردونوں جماعتوں کے کارکنان آمنےسامنےآگئے،تلخ کلامی سے شروع ہونے والی بحث مسلح تصادم تک جا پہنچی۔جھگڑےمیں دو پولیس اہلکارسمیت چارافراد جان سےگئے۔ آٹھ افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئےگئے۔

    واقعہ کےباعث ضلع بھرمیں کشیدگی برقرارہے۔ شہرمیں رینجرز کوتعینات کردیاگیا ہےجبکہ گرفتاریوں کےلئےپولیس کےچھاپے بھی جاری ہیں۔

    سانگھڑمیں اس سے پہلےبھی بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں۔ پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونےکی وجہ سیاسی کارکنوں کا خونی تصادم بناتھا۔اب ایک بارپھرکشیدہ صورتحال سانگھڑمیں انتخابات ملتوی ہونےکا اشارہ دے رہی ہے۔

  • سانگھڑ میں روڈ حادثے میں دو بچے ہلاک

    سانگھڑ میں روڈ حادثے میں دو بچے ہلاک

    سانگھڑ: ٹنڈوآدم میں پیش آنے والےٹریفک حادثے میں 2 بچے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بھٹ شاه روڈ پرتیزرفتارڈاٹسن پک اپ سڑک کے کنارے کھیلنے والے بچوں پر چڑھ گئی جس کے باعث دو بچے موقع پرہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 ساله وقار، 12 ساله علی گوھرشامل ہیں جبکه 8 ساله حفیظ شدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    حادثے کے بعد پک اپ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈرائیورکی گرفتاری کا مطالبه کیا ہے۔

    ورثاء کا الزام ہے کہ پولیس نے حادثے کے بعد ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے سانگھڑمیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

    الیکشن کمیشن نے سانگھڑمیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

    سانگھڑ : سندھ حکومت کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے سانگھڑمیں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے۔فنکشنل لیگ رہنماء نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کوضلع میں واضح شکست نظرآرہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پرسانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے۔

    آئی جی سندھ کا الیکشن کمیشن کےاجلاس میں کہناتھا کہ ضلع کےپولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔اس لئے فوج تعینات کی جائے۔

    اس حوالے سے فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوشکست نظرآرہی تھی اس لئے الیکشن ملتوی کرائے۔

    حکومت سندھ نے بدین میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی لیکن وہ مسترد کردی گئی، الیکشن کمیشن نےامن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج،رینجرز اور پولیس تعیناتی کاحکم دے دیاہے۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی آراوز کوسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےآراوز،پریزائیڈنگ افسران اورعملےکوتبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • سانگھڑ: مسلم لیگ ف کے نمائندوں کا ریٹرننگ آفیسر پرعدم اعتماد کا اظہار

    سانگھڑ: مسلم لیگ ف کے نمائندوں کا ریٹرننگ آفیسر پرعدم اعتماد کا اظہار

    سانگھڑ : پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے دوران سندھ میں خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے جس میں افسران استعمال ہورہے ہیں نیب اور رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف اقدام اٹھائے۔

    فنکشنل مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے ڈی آراو پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا، فنکشنل مسلم لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ فنکشنل مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تین اکتوبر کو جاری کی جانے والی ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں تاحال جاری نہیں کی گئیں جب کہ ڈی آراو پیپلزپارٹی کے ذاتی ملازموں کا کردار ادا کررہے ہیں اورجانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    فنکشنل مسلم لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کی پارٹی عہدیداران کے ساتھ ایم پی اے حاجی خدابخش راجڑ کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کی۔

    فنکشنل مسلم لیگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر تین دن کے دوران ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں جاری نہ کی گئیں تو ڈی آراو آافس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری ڈی آراو کی ہوگی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشوں کو تبدل کیا گیا ہے۔

  • سانگھڑ: پولیس کے نجی جیلوں پر چھاپے،61 ہاری بازیاب

    سانگھڑ: پولیس کے نجی جیلوں پر چھاپے،61 ہاری بازیاب

    سانگھڑ: عدالت کے حکم پر کھپرو پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپے میں اکسٹھ ہاری بازیاب کرالئے گئے۔

    سانگھڑ پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر دو مختلف مقامات پر زمینداروں کی نجی جیلوں میں چھاپے مار کر اکسٹھ ہاری بازیاب کرالئے۔

    بازیاب ہونے والے ہاریوں کو آج سیشن کورٹ سانگھڑ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، بازیاب ہونے والے ہاریوں میں بیس خواتین اٹھارہ بچے بھی شامل ہیں۔

    جن کا تعلق ہندوخاندان کولہی برادری سے ہے۔

    ہاریوں کا کہنا تھا کہ زمیندار جبری مشقت لیتا تھا اور حساب کتاب مانگے پر قید کر کے رکھا گیا تھا، دوسری جانب زمیندار کا کہنا تھا کہ ہاریوں پر قرضہ ہے مانگنے پر ایسا کیا گیا ہے۔

  • سندھ میں کنوئیں سے گیس کے مزید ذخائردریافت

    سندھ میں کنوئیں سے گیس کے مزید ذخائردریافت

    سانگھڑ: پاکستان پیٹرولیم نے ضلع سانگھڑ سندھ میں نو دریافت شدہ کنوئیں فیض سے پانچویں گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیاہے۔

    پی پی ایل کی سندھ میں وافق ، شہداد ، شرف اور کنزہ سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کے بعد گمبٹ ساؤتھ میں یہ پانچویں دریافت ہے۔فیض کی کھدائی کا آغاز اکتوبرمیں ہوا۔

    ابتدائی جانچ کے دوران یومیہ آٹھ اعشاریہ چھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو پندرہ بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے جو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال ہوں گے۔

    نو دریافت شدہ کنویں فیض سے یومیہ تقریباً تیرہ سو بیرل تیل کی ممکنہ پیداوار ہوگی جس سےاٹھتر ہزار امریکی ڈالر یومیہ کے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔