Tag: Sangla Hill

  • سانگلہ ہل میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    سانگلہ ہل میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    سانگلہ ہل میں ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگلہ ہل پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی کے متن کے مطابق ملزمان لڑکی کو جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے تھے، مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    اس سے قبل فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر تھانہ ساندل بارپولیس نے نامزد ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم علی شیر نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تاہم ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ملزمان نے شوہر کے ساتھ گھر جاتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی جبکہ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ متاثرہ جوڑے نے ڈکیتی اورزیادتی کے ایک ملزم کی نشاندہی کی اور بتایا دو ڈاکوؤں کے فون کرنے پر آنے والا ملزم علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی میں شامل تھا۔

    حکام کا بتانا تھا کہ چنن کے گاؤں کا رہائشی عدنان مسیح اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ کیمپس سے گھر واپس جا رہا تھا کہ چنن کے موٹروے پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا۔

    27 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس کے حیرت انگیز انکشافات

    ملزمان نے عدنان کو باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنے تیسرے ساتھی کو فون کر کے بلالیا اور تینوں ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئے، مریم نواز

    جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئے، مریم نواز

    سانگلہ ہل : نواز لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئے، شیر کے خوف سے عمران اور زرداری کو ہاتھ ملانا پڑ گئے یہ دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے سانگلہ ہل میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ فیصلے کی گھڑی میں چند ہفتے رہ گئے ہیں اور سازشیوں کے چہروں سے نقاب اٹھ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئےہیں، شیر کے خوف سے عمران اور زرداری کو ہاتھ ملانا پڑ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین2018میں عوام سے ووٹ لینے آئے تو کیا منہ لے کر آئیں گے، لاڈلہ کہے گا میں آپ کے ووٹوں کا سودا کرکے آگیا ہوں اور چہیتا کہے گا کہ میں آپ کے ووٹوں کو خرید کرآگیا ہوں، جو ووٹ تم عمران خان کو دو گے وہ زرداری کو جائے گا اور جو زرداری کو ووٹ دے گا اس کا ووٹ عمران کو جائے گا۔

    یہ دونوں آپس میں اتحادی ہیں اور اندر سے ملے ہوئے ہیں، اگر یہ لوگ تم سے ووٹ مانگنے آئیں تو نعرہ لگانا کہ زرداری عمران خان بھائی بھائی۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو نوازشریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز اٹھانے پرسلام پیش کرتی ہوں، نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ آپ کےدلوں اور گھر تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سزا پہلے سنا دی اور مقدمہ بعد میں چلا رہے ہیں، دنیا کی عدالتی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے سزا اس الزام پر دی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

    باتیں کھربوں کی کرپشن کی ہوتی رہیں اور ذاتی کاروبار کی کھنگال رہےہیں، کیا یہ لوگ نوازشریف کیخلاف 10روپے کی بھی کرپشن ثابت کرپائے؟ احتساب صرف نواز شریف کا نہیں احتساب سب کا ہونا چاہئے، حساب لو مگر انتقام نہ لو۔

    مریم نواز نے جلسہ کے شرکاء سے کہا کہ وعدہ کرو2018کےالیکشن میں سازشیوں اورکٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دو گے اور یہ بھی وعدہ کرو کہ ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نوازشریف کا ساتھ دو گے۔

  • نوازشریف سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    سانگلہ ہل: صوبہ پنجاب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ‌جلسے سے خطاب کریں گی۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے اور 20 ہزار کے قریب کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سانگلہ ہل پہنچے گے جہاں وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیش طاہر سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی کی جانب سے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔ اس موقع پر جلسے کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔


    پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کامقصد صرف عوام کودھوکہ دینا ہے‘ نواز شریف


    خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشورکا حصہ ہوں گی، اصلاحات وقت اورقوم کی ضرورت ہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، یہ ہروقت امپائرکی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمیشہ سے چوردروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔