Tag: sania mirza

  • ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں

    ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں

    بھارتی ٹینس اسٹار اور قوم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی مداحوں کے لیے معنیٰ خیز پیغام بھی تحریر کیا۔

    ثانیہ مرزا نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے اداکار ایوان سینڈرز کی کتاب "The Better Man Project” سے ایک جملہ اخذ کیا جس کے معنیٰ ہیں کہ ”مگر میرے محبوب، سرنگ کے آخر میں اختتام پذیر ہونے والی روشنی کے سوا وہاں کچھ نہیں،  تمہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ روشنی دراصل تم خود ہو۔“

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا کی تصاویر کو چند منٹوں میں ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

    کچھ روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کی تھی جس میں ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور  ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک جہاز میں موجود ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد، آپ اپنی عمر کو پیچھے کی جانب لے جانا جاری رکھیں اور مجھ سمیت سب کو کمپلیکس دیں۔“

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

  • بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    میلبرن : بھارت کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ سال 2022ان کا آخری سیزن ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ میں آگے پورا سیزن کھیل پاؤں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس

    ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس

    لاہور : انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، اس موقع پر ان کے ساتھ اعصام الحق اورعقیل خان بھی موجود تھے۔

    عالمی شہرت یافتہ ٹینس کی کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔

    ٹینس اسٹار نے دو گھنٹہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے۔

    انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ کی سہولتوں سے ٹینس کےکھیل کو فروغ ملے گا۔ اس دوران ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے۔

  • میدان میں شوہر کے لیے نعرے، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی

    میدان میں شوہر کے لیے نعرے، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کے لیے دبئی کے گراؤنڈ میں نعرے لگ گئے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اور سابق کپتان شعیب ملک کے لیے اسٹیڈیم میں گزشتہ رز مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین باؤنڈری پر کھڑے شعیب ملک کو ’جی جا جی‘ کہہ کر پکار رہے ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے مداح سمیت ثانیہ مرزا بھی پسند کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل ثانیہ مرزا نے تنقید سے بچنے کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ پاک بھارت میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • ثانیہ مرزا کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کے اسکول کی یادوں کو زندہ کردیا، انہوں نے بیٹی کی اسکول پرنسپل کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    عمران مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی اسکول پرنسپل کے ساتھ ایک یاد گار تصویر شیئر کردی ہے جس میں ثانیہ مرزا اپنی پرنسپل اور والدین کے ساتھ موجود ہیں۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ2003 میں ثانیہ کے ومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر اسکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی یادیں۔

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں نصر اسکول سے حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اسکول کو دیتی ہیں۔

    ایک انٹریو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ نصر اسکول وہ جگہ ہے جس نے انہیں بھارت کی نمبر ون ٹینس پلیئر بننے کے خواب کو پورا کرنے کی آزادی دی۔

    واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی یہ یادگار تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی بہت  وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے  بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

  • ثانیہ مرزا کا اپنی بہن کے نام پیار بھرا پیغام

    ثانیہ مرزا کا اپنی بہن کے نام پیار بھرا پیغام

    لاہور : بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

    ان نے کہنا ہے کہ انہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزاسے بے انتہا پیار ہے، اور اس کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ثانیہ نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بے پناہ محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا اپنی تصاویر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر آئے دن شوہر شعیب ملک، بیٹے اذہان  ملک اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے ابھی حال ہی میں اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت اور دلچسپ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انعم مرزا اُنہیں اُن سے بہتر جانتی ہیں، انعم مرزا اُن کی وہ ساتھی ہیں جس کے بغیر وہ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی پہلی اولاد اور اُن کی دوست۔ ثانیہ مرزا نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انعم مرزا کے لیے مزید لکھا ہے کہ وہ اُن سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کپتان شعیب ملک کی سالی انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات اتفاقیہ تھی یا کچھ اور؟

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات اتفاقیہ تھی یا کچھ اور؟

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا ان کا کہنا ہے کہ سال2003میں پہلی بار ثانیہ سے تعارفی ملاقات ہوئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے ماضی کی کچھ یادوں کا ذکر کیا۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں کچھ میڈیا کے دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے سات سال بعد سال 2010میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف چار ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

    دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب اُن کا بیٹا دو برس کا ہوچکا ہے۔

  • ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی سالگرہ کو بہت انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی۔

    اذہان کے نام سے قائم اس اکاؤنٹ سے پوسٹ میں کہا گیا کہ میری ماما کی سالگرہ بہت شاندار تھی، اس میں بہت سے غبارے اور کیک تھے۔

    اذہان مرزا ملک کے نام سے یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ خود ثانیہ مرزا ہی چلاتی ہیں اور اس پر اکثر و بیشتر ننھے اذہان کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر کے اذہان کی طرف سے اس میں کیپشن ڈالتی ہیں۔

    خود ثانیہ مرزا بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے بیٹے کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اپنی سالگرہ کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    اس سے قبل انہوں نے بیٹے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔ ثانیہ نے لکھا تھا کہ اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھی ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔ وہ مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ حیران کردیتا ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔

  • ثانیہ مرزا کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی ہیں؟

    ثانیہ مرزا کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی ہیں؟

    ممبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈرامے کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کو معیاری اور حقیقی کہانیوں کے باعث ملک میں ہی نہیں‌ بیرون ملک بھی متعدد افراد دیکھتے اور پسند کرتے ہیں، بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتی ہے، ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں، ثانیہ نے بتایا کہ وہ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن‘ دیکھ رہی ہیں۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ بیٹے کو سلانے کے بعد وہ کیمومائل چائے پیتی ہیں اور ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ دیکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے، ڈرامے میں اداکار یاسر نواز، نعمان سمیع، اداکارہ علیزے شاہ نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہ ڈرامہ اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے مداحوں میں خاصا مقبول ہوا تھا۔

    ڈرامے میرا دل میرا دشمن کی کہانی نعمان سمیع (شاہ میر)، علیزے شاہ (مائرہ) اور یاسر نواز (ظفر) کے گرد گھومتی ہے، شاہ میر اور مائرہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مائرہ کا بھائی پیسوں کی لالچ میں آکر اس کی شادی عمر سے بڑے شخص ظفر سے کروا دیتا ہے۔

    کہانی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب شاہ میر بیرون ملک سے واپس آتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ اس کے چاچو (ظفر) کی شادی کسی اور سے نہیں بلکہ مائرہ سے ہوئی ہے یہ دیکھ کر وہ حیران رہ جاتا ہے، ڈرامے کے اختتام میں ظفر کی حادثاتی موت ہوجاتی ہے اور مائرہ شاہ میر کو چھوڑ کر اپنے گھر چلی جاتی ہے۔

  • ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

    ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

    کراچی: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان پر غصہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اہلیہ کو فون کیا تو وہ غصہ ہوگئیں۔

    آل راؤنڈر نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ٹیم پر بوجھ بنا کر خود ہی دستبردار ہوجاؤں گا۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    آل راؤنڈر نے بتایا کہ اپنا تجربہ نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے یا نہیں خود اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روز نیشنل ٹی 20 کپ میں گزشتہ روز 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

    شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل کرس گیل اور کیرون پولارڈ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ویرات کوہلی شعیب ملک سے قریب ترین ہیں انہوں نے 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں۔