Tag: sania mirza

  • ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں۔

    ماں کے پوچھنے پر ننھا اذہان جواب دیتا ہے کہ اسد خالو چوکا مارتے ہیں لیکن بابا (شعیب ملک) چھکا مارتے ہیں۔ ننھے اذہان نے چوکے اور چھکے کا جواب ہاتھ کے اشاروں سے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Asad khaalu hits a 4 but Baba hits a 6 😏 he might be a bit biased 💕 🤣@izhaan.mirzamalik #Myizzy

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

    ماں اور بیٹے کے خوشگوار لمحات پر مبنی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فادرز ڈے پر بھی انہوں نے والد کے ساتھ اپنی تصویر، اور بیٹے اذہان کی باپ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Happy Fathers Day to our main men ❣️❣️❣️swipe ➡️ @imranmirza58 @izhaan.mirzamalik @realshoaibmalik

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

  • سشانت سنگھ کا ثانیہ مرزا سے کیا گیا وعدہ جو پورا نہ ہوسکا

    سشانت سنگھ کا ثانیہ مرزا سے کیا گیا وعدہ جو پورا نہ ہوسکا

    نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ نے  ایک ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ کیا تھا جو اب پورا نہیں ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سشانت سنگھ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سشانت کی موت کی خبر سن کر شدید رنجیدہ ہیں، وہ اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے جہاں جاتے تھے ایک خوشی کا ماحول بنادیتے تھے۔

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ اس مسکراہٹیں پھیلاتے چہرے اور دل کے پیچھے سشانت سنگھ کتنے غم چھپائے ہوئے تھے اور وہ دنیا سے بری طرح مایوس کیوں ہوچکے تھے یہ سب ہم جاننے سے قاصر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ سشانت یہ دنیا آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ثانیہ مرزا نے بتایا کہ سشانت کی موت کی خبر سننے کے بعد یہ پیغام لکھتے وقت ان پر کپکپی طاری ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    واضح رہے کہ دو روز قبل 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی، اداکار کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، وہ لاک ڈاؤن کے باعث ممبئی کے علاقے باندرا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘، ’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ سشانت کی موت کی تحقیقات کریں تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

  • ’اس کی مسکراہٹ کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی’

    ’اس کی مسکراہٹ کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی’

    ممبئی: معروف ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک سے بے پناہ محبت کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ گزارے ہوئے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پرمداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور محبت بھرا پیغام دیا۔

    انہوں نے کھلوں کے سامنے بیٹھے بیٹے اذہان ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر لوٹتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔’

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک پیار بھرا کیپشن لکھا تھا۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے اپریل 2010 میں انجام پائی تھی، دونوں کی مستقل رہائش دبئی میں ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے سبب شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں قیام کرتے ہیں۔

    ثانیہ اور شعیب کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام مداحوں کو دی تھی۔

  • شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر وائرل

    شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر وائرل

    دبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے، ثانیہ ملک نے اسے سب سے پسندیدہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تصویر ہے۔

    ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ میں اوی گواریکر نامی فوٹو گرافر کی تعریف بھی کی ہے کہ وہ ایک بہترین فوٹو کھینچنے والے ہیں ۔ اوی گواریکر ایک پروفیشنل فوٹو گرافر ہیں، اور فیشن فوٹوگرافی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے ممتاز کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے دور ہونے والی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے، گیند کو سرو کر کے اور کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے،کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہوئی: ثانیہ مرزا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ثانیہ مرزا”][/bs-quote]

    اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت کی وجہ سے کورٹ سے دور ہوگئی تھیں، اب کورٹ میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے.

    مزید پڑھیں: ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    خیال رہے کہ شعیب ملک کی زوجہ ہونے کے باعث بھارتی کی انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے متعدد بار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    حالیہ پاک بھارت کشدگی میں بھی بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    نئی دہلی : بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دے دیا اور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کی مخالفت میں اندھا ہوگیا اور اپنی ہی اسٹار کھلاڑی کیخلاف محاذ کھول دیا، بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔

    بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا دہشت گردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کو چاہئے کہ پاکستان س تعلقات ختم کردیں۔

    [bs-quote quote=”ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”راج سنگھ”][/bs-quote]

    راج سنگھ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں ، فوری طور پر ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹائیں۔

    یاد رہے بھارتی اسٹار ٹینس ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے 14 فروری کو بھارت کے لئے سیاہ دن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ پھر کبھی ایسا دن نہ آئے اور امن قائم رہے ۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا، بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں

  • ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حیدرآباد : ثانیہ مرزا کی اپنے شیرخوار بیٹے کو گود میں لے کر اسپتال سے باہر آتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد باہر آنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تصویروں میں وہ اپنے شیرخوار بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آرہی ہیں۔ شعیب ملک بیٹے کی ولادت کےبعد واپس یو اے ای چلے گئے ہیں جہاں نیوزی لینڈ سے سیریز جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی تھی۔

     

  • شعیب اورثانیہ کے’اذہان‘ کی پہلی جھلک

    شعیب اورثانیہ کے’اذہان‘ کی پہلی جھلک

    دکن: پاکستانی قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نو مولود بیٹے اذہان کی تصاویرسوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے بچے کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں لیکن یہ سپر اسٹار جوڑا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ اس سپر اسٹار جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ’اذہان مرزا ملک‘رکھاہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال میں ثانیہ مرزا کےہاں 30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، خبر کی اطلاع ملتے ہی ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک فی الفور یو اے ای سے بھارت پہنچے تھے۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک

    شعیب ملک اور ثانیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر انتہائی سرعدت سے دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرنے لگی تھی ۔ خبر کے ساتھ ہی مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔

    اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے ہیں اور انہوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    قومی کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔

    اسٹارآل راؤنڈر نے بیٹے کی ولادت پرمبارکباد اور دعائیں دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

    یاد رہے کہ 13 اور 14 اکتوبرکو سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

    بچے کی ولادت کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے پرشعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    قومی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جیسے ہی ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگی وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

  • جشن آزادی پر قومی کرکٹرز کے قوم کے نام پیغامات، نیک خواہشات کا اظہار

    جشن آزادی پر قومی کرکٹرز کے قوم کے نام پیغامات، نیک خواہشات کا اظہار

    کراچی/ مردان : قومی کھلاڑیوں نے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستا کے71ویں جشن آزادی کے موقع پر کرکٹرز اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے71ویں جشن آزادی پر تمام پاکستانیوں مداحوں اور دوستوں کو بھارتی بھابھی کی جانب سے نیک تمنائیں اور جشن آزادی مبارک ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ہمراہ آزادی کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔

    سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قوم کے نام اپنی پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن بھی منارہے ہیں۔

    بوم بوم شاہد آفریدی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اس جشن آزادی پر آئیں اور عہد کریں کہ ہم سب مل کر اس ملک کو سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تبدیلی خود سے کیونکہ ہم اس ملک سے ہیں اور یہ ملک ہم سے ہے۔ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام دوستوں، ہم وطنوں کو چودہ اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو۔

    اس کے علاوہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    علاوہ ازیں مردان میں قومی کرکٹر فخرزمان نے بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔