Tag: sania mirza

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےعمرے کی سعادت حاصل کرلی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،عمرے کی ادائیگی کے بعد دونوں اسٹارز نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    ثانیہ مرزا کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی، جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئرکی تھی، دونوں کا کہنا تھا کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے بچے کی آمد کے بارے میں ٹویٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر تصویر شیئر کردی، اگست کے آخر میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا نام بھی سوچ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا، ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بھی ان کے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی تھی۔


  • کشمیری بچی آصفہ کی حمایت پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی ہونے کا طعنہ

    کشمیری بچی آصفہ کی حمایت پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی ہونے کا طعنہ

    ممبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کی مذمت کی تو انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ واقعی وہ ملک ہے جس کی پہچان ہم دنیا میں کروانا چاہتے ہیں، اگر ہم 8 سالہ بچی کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں۔

    ثانیہ مرزا کے ٹویٹ پر بھارتیوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کسی نے کہا آپ کہاں سے بھارتی ہوگئیں، آپ نے خود پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے تو آپ بھارتی نہیں رہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ اگر انہیں بھارت میں رہنے میں اتنا مسئلہ ہے تو وہ چین چلی جائیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھارت ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی مسائل کا شکار ہے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تنقید کرنے والوں کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے کھیلا اور اعزاز حاصل کیے ملک کا نام روشن کیا، شادی ایک انسان سے کی ہے اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کی شہریت بدل گئی ہے۔ جس کو جو کہنا ہے کہہ زیادتی ہو گی تو آواز اٹھاتی رہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم مرزا ملک رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوا میں سجے فیسٹیول میں صنفی امتیاز پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں ، میرے شوہر اور ہمارے اہل خانہ کی خواہش ہے کہ لڑکی کی پیدائش ہو‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر شعیب ملک بھی بیٹی کی پیدائش کے خواہش مند ہیں‘۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کو اپنےاور شوہر کا سب سے بڑا خفیہ راز بتاتی ہوں کہ ہم نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ بچی کا نام دونوں خاندانوں کو کے ملا کر رکھا جائے گا جیسے میرا خاندانی نام ’مرزا‘ اور شعیب کا ’ملک‘ ہے۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ گھر میں لڑکی کی پیدائش ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے اور یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ، لاہور میں سیر سپاٹے

    بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھیل کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدائی ایام میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تاہم مجھے میرے والدین اور خاندان نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں‘۔

    شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ اب یہ میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرے مداح یا ساتھی کھلاڑی ثانیہ مرزا کے نام سے ہی جانتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ ، شعیب ملک نے میچ وننگ سنچری اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردی

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے  اور اب تک اُن کی زندگی کامیابیوں و کامرانیوں کے ساتھ گزر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ،  لاہور میں سیر سپاٹے

    ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ، لاہور میں سیر سپاٹے

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان کا دورہ کیا اور خوب دعوتیں بھی اڑائیں۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دو روز قبل شعیب ملک کے ہمراہ دبئی سے پاکستان پہنچیں خوب سیر و تفریح کے ساتھ سسرال والوں کے علاوہ دیگر نامور شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی والدہ سے ملاقات کی اور اُن سے خوب دعائیں بھی لیں ، اس موقع پر سابق کپتان نے ایک سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ماں ہماری جنت‘۔

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے گھر پر شاندار دعوت کا اہتمام کیا جس میں شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور خوب دعوت اڑائی۔

    تصویر بشکریہ نازیہ محمد حفیظ
    محمد حفیظ کی اہلیہ اور بیٹی کی ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر، بشکریہ اہلیہ و محمد حفیظ

    بھارتی ٹینس اسٹار نے لاہور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں سے خوب خریداری کی، اس دوران مارکیٹوں میں گھومنے والے لوگوں نے جب جوڑے کو ساتھ دیکھا تو سیلفی لینے کی فرمائش بھی کی۔

    پاکستانی اداکارہ ماوراہ اور عروہ حسین کی جانب سے نجی ہوٹل میں ثانیہ مرزا کے لیے خصوصی کافی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس کی انہوں نے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل شیئر کی۔

    واضح رہے کہ کچھ روزقبل دبئی میں نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافی نے جب ثانیہ مرزا سے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھا تھا تو انہوں نے بلاجھجھک جواب دیا تھا کہ ’پاکستان کی حلوہ پوری بہت پسند ہے اور وہاں جاکر اپنی پسندیدہ ڈش ضرور کھاؤں گی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • ثانیہ مرزا  اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں

    ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں

    دبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں اور تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا ایک فیشن آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہے اور اس کا سہرا وہ اپنی بہن انعم مرزا کو دیتی ہے۔

    دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے ایک نمائش کا اہتمام کیا ، جس میں بہت سارے فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی، نمائش میں کپڑے اور جیولیوی کی کلیکشن پیش کی گئی۔

    تقریب میں بھارتی فلم ڈائیریکٹر فرح خان بھی موجود تھیں اور ثانیہ مرزا نے فرح خان کے ہمراہ میڈیا کو نمائش کے مختلف حصے دکھائے۔

    اس موقع پر فرح خان نے کہا کہ ڈانس کے دوران اپنے ہیرو ہیروئن کے کپڑوں کا خود انتخاب کرتی ہے۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن پر فخر کرتی ہوں، وہ مجھے کہتی ہے یہ اچھا لگے گا میں پہن لیتی ہوں۔

    حال ہی میں شعیب ملک کو اسٹائل آئیکون ایوارڈ دیا گیا ، اس حوالے سے ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ شعیب ملک کے کپڑے بھی وہ پسند کرتی ہے تو وہ شوہر کے اسٹائل تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک کا اپنا ایک اسٹائل ہیں، میں سارا کریڈٹ نہیں لینا چاہتی ، وہ ایک خوبصورت اور قد آور آدمی ہے ، وہ اچھا دیکھائے دیتا ہیں اور اچھا دیکھنے کیلئے بہت کچھ کر سکتا ہے۔

    https://youtu.be/JOl4ENQAPz4

    تقریب میں شریک مہمانوں نے اس اقدام کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موٹر سائیکل کا تحفہ دیکھ کر ثانیہ مرزا نے کس خواہش کا اظہار کیا؟

    موٹر سائیکل کا تحفہ دیکھ کر ثانیہ مرزا نے کس خواہش کا اظہار کیا؟

    لاہور: پاکستان کی شاندار فتح کے بعد شعیب ملک کو ملنے والے مین آف دی میچ کو دیکھ کر اہلیہ ثانیہ مرزا خاموش نہ رہ سکیں اور مزاحیہ جملے کہہ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق 8 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی  پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہوئی اور سرفراز الیون کے ساتھ کھیلنے والے نئی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز الیون میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے جذبے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ٹیم کو مسلسل فتوحات سے ہمکنار کروارہے ہیں۔

    کپتان سرفراز بھی ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں کو شاباش دیتے اور اس بات کا برملا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ یہ فتوحات ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ممکن ہیں، نوجوان کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور اس طرح ہم اپنی خامیوں کو بھی دور کرلیتے ہیں۔

    پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی

    میچ کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب ہوئی جس میں شعیب ملک کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ساتھ میں انہیں ایک ہیوی بائیک بھی دی گئی۔

    ابھی موٹرسائیکل شعیب ملک کو ملی ہی تھی کہ اسٹیڈیم میں بیٹھی اُن کی اہلیہ نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسی پر سفر کرنا چاہتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’چلیں پھر اس پر‘ مگر جب انہوں نے دیکھا کہ شعیب ملک کے ساتھ موٹر سائیکل پر شاداب خان بیٹھ گئے تو اگلے ہی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھی کہ یہ سیٹ میرے لیے ہے، خیر اب میں برا نہیں مانوں گی‘۔ شعیب ملک کی اہلیہ کے مزاحیہ ٹویٹ سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک کو جب بائیک ملی تو انہوں نے شاداب خان کو پچھلی نشست پر بٹھایا اور ٹرافی ہاتھ میں تھام کر اسٹیڈیم کا چکر لگا کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شعیب ملک کے 250 میچز، ثانیہ مرزا خوشی سے نہال

    شعیب ملک کے 250 میچز، ثانیہ مرزا خوشی سے نہال

    لندن: ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک 250 میچز مکمل کرنے جارہے ہیں، یہ لمحات میرے اور اہل خانہ کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے شعیب آئندہ بھی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کل سری لنکا کے خلاف اپنے 250 میچز مکمل کر لیں گے ، اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے ویڈیوپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحات شعیب ملک کی والدہ، اہل خانہ اور میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

    ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے، امید ہے وہ اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کروائیں گے۔

    ثانیہ مرزانے کہا کہ شعیب ملک نے مکمل عزم کے ساتھ پاکستان اور اپنی ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلی ، وہ ہمیشہ جذبے کے میڈان میں اترتے اور اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    اُن کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث ہماری ملاقات کم ہوتی ہے کیونکہ میں بھی اپنے میچز میں مصروف رہتی ہوں تاہم اتفاق سے ان دنوں میں مانچسٹر میں ہی موجود ہوں اور کوئی ضروری کام بھی نہیں اس لیے کل کا میچ دیکھنے جاؤں گی۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے تاہم اس ضمن میں موبائل فون ہمارے لیے بہت کارآمد ہیں اس لیے ہمارا رابطہ موبائل پر مسلسل رہتا ہے۔

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اسپورٹس ایوارڈ تقریب کا مہمان خصوصی بننے کیلئے بڑا مطالبہ

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اسپورٹس ایوارڈ تقریب کا مہمان خصوصی بننے کیلئے بڑا مطالبہ

    مدھیہ پردیش: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مدھیہ پردیش گورنمنٹ کی اسپورٹس ایوارڈ تقریب کا مہمان خصوصی بننے کیلئے چارٹر طیارے اور مہنگی میک اپ کٹ کا مطالبہ کردیا۔

    ثانیہ مرزا نے سالانہ فنکشن میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تھی تاہم ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے آرگنائزرز سے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھوپال آنے جانے کیلیے چارٹر طیارے، اپنے اسسٹنٹس کیلیے بزنس کلاس کی پانچ ریٹرن ٹکٹیں اور ایک میک اپ کٹ کا مطالبہ کیا، جس کی قیمت 75ہزار روپے ہے.

    مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل یوشودھرا راج کا کہنا ہے کہ ہم ٹینس اسٹار کا احترام کرتے مگر ان کے مطالبات ناقابل قبول ہیں.

  • ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔

    راولپنڈی میں شعیب ملک کی ٹیم کمال کررہی ہے اور ادھر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فتح کے جھنڈے گاڑدیئے،ومبلڈن کے بعد ثانیہ بھابھی نے ایک اور گرینڈ سلم اپنے نام کرلیا۔

     ثانیہ مرزا نے نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر دوسرا اہم ایونٹ بھی جیت لیا، ٹاپ سیڈ جوڑی نے ٹائٹل معرکے میں با آسانی کامیابی حاصل کی۔

    ثانیہ اور ہنگز کی جوڑی نے رواں سیزن دو گرینڈ سلم کے علاوہ تین اے ٹی پی کے ٹائٹل بھی حاصل کئے، ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز میں بھی تین عالمی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔