Tag: sania mirza

  • ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    کراچی: جیت کا جشن مناتے شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشی بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہوسکی تو تنقید پر اترآئے۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈب میش ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارکھا ہے جس میں اوپنرمختاراحمد، بابراعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر یووراج سنگ نےتنقید کی کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں پر ڈانسر برے ہیں۔

     

    یووراج کی تنقید کے جواب میں شعیب ملک نے بھی ہلکے پھلکے لہجے میں انہیں ڈانس کا چیلنج کردیا۔

     

  • ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز کردیا

    ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز کردیا

    پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے اپنی بھارتی نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا کو مارٹینا ہنگیس کی ومبلڈن ٹائٹل میں شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔

    شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر پیغحام میں کہا کہ انہوں ثانیہ پر فخر ہے وہ ایک زبردست نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے والی بلند خیال ایتھیلیٹ ہیں۔

    اس موقع پر ایک دلچسپ بات جو کہ نوٹ کی گئی وہ یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا، جبکہ انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکر جی اوروزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

    کیا ثانیہ مرزا شعیب ملک کے مبارک باد کے ٹویٹ کو واقعی جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہیں اس کا جواب تو وہ خود ہی دے سکتی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا نے مارٹینا کے ہمراہ ومبلڈن جیت کرتاریخ رقم کردی

    ثانیہ مرزا نے مارٹینا کے ہمراہ ومبلڈن جیت کرتاریخ رقم کردی

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورسوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے وملبڈن ویمنز ڈبلزکا ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے ومبلڈن ٹینس ویمنز ڈبلز کا تاج اپنے سرسجا کے نئی تاریخ رقم کردی۔

    سنسنی خیز فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی کوہرا کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

     

    روسی جوڑی نے پہلا سیٹ پانچ سات سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بھارت اور سوئٹزرلینڈ کی جوڑی نے کم بیک کیا۔ دوسرا اور تیسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کرروسی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔

     

     

     

    اس موقع پر بھارت وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

    دوسری جانب ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز کی حکمرانی قائم رہی۔ سرینا ولیمز نےہسپانوی حریف کو شکست دیکرکیرئیرکا چھٹا وملبڈن اور اکیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا۔

  • پاکستان کو بھی ثانیہ پرفخر ہونا چاہیے، شعیب ملک

    پاکستان کو بھی ثانیہ پرفخر ہونا چاہیے، شعیب ملک

    کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی شریکِ حیات ثانیہ مرزا دنیائے ٹینس کی سب اعلیٰ رینکنگ کی حامل کی کھلا ڑی بن گئی ہیں۔

    شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ نا صرف ان کے لئے بلکہ انڈٰیا اورپاکستان دونوں ممالک کے کے لئے اعزازہے۔

    ثانیہ مرزا 28، اپنی سوئس نژاد پارٹنر مارٹینا ہنگیس کے ہمراہ چارلسٹن ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے اور ان کا دل خوشی سے لبریز ہے۔

    انہوں نے کہا کیونکہ ثانیہ مرزا میری بیوی ہے اس لئےیہ پاکستان کے لئے بھی خوشی کا موقعہ ہے۔

    کرکٹڑ نے مزید کہا کہ یہ جیت ہرٹینس کے کھلاڑی کی جیت ہے ، ٹینس کے مداح کی جیت ہے خواہ وہ سرحد کے اس پار ہو یا اُس پارہوں۔

  • ثانیہ مرزا ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر

    ثانیہ مرزا ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر

    ساؤتھ کیرولینا: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    شعیب ملک تو ایکشن میں ہیں نہیں لیکن بھابھی کھیلوں کی دنیا میں خوب نام بنارہی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے ٹینس کی ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

    ساؤتھ کیرولینا میں ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر ثانیہ مرزا نے فیملی سرکل کپ جیتا اور عالمی درجہ بندی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

  • خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک پر ثانیہ مرزا کا اہم انکشاف

    خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک پر ثانیہ مرزا کا اہم انکشاف

    نئی دہلی: بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اقوام متحدہ میں جنوبی ایشیاء کی خواتین کے حقوق کی سفیر نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے انکشاف کیا ہے،  ثانیہ مرزا نے کہا کہ بھارت سماج میں خواتین کے ساتھ جانوروں کی طرح کا سلوک برتا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری موجودہ حکومت خواتین کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کر رہی ہوں لیکن ہمیں اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ تفریقی سلوک روا رکھا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مردوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ خواتین بھی اپنے کاموں کے لئے باہر جانا چاہیں تو جا سکتی ہیں اور خواتین کو بھی اپنی طاقت کا ادراک ہونا چاہیئے۔

    انکا کہنا تھا کہ بھارت میں ‘ثانیہ مرزا’ بننا بہت ہی مشکل کام ہے، ایک خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر میری جگہ کوئی مرد ہوتا تو اسے ان میں سے بہت سے تنازعات کا سامنا نہ کرنا ہی نہ پڑتا۔

  • ایشین گیمز: ثانیہ مرزا نے گولڈ میڈل جیت لیا

    ایشین گیمز: ثانیہ مرزا نے گولڈ میڈل جیت لیا

    انچیون: ایشین گیمزمیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشین گیمزمیں مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اوران کے پارٹنر نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی سمیت کر ایونٹ میں چھٹا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

    ثانیہ مرزا اورانکے پارٹنر نے پہلے سیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ چار سے کامیابی سمیٹی جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی بھارتی جوڑی نے حریف ٹیم کوکم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا۔ بھارتی جوڑی نے

    روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کرکےگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

  • ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے یو ایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

    یو ایس اوپن چیمپیئن شپ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت اور برازیلین جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایک چھ سے کامیابی سمیٹی، فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور انکے پارٹنر نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے سیٹ گیارہ نو سے اپنے نام کیااور پہلی مرتبہ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • بی جے پی کی ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت

    بی جے پی کی ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت

    ممبئی: ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو ہونے پر بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلینگانہ کی برانڈ ایمبسیڈر بنے پر اعتراضات کی بھینٹ چڑھا دیا۔
    بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کیخلاف رنگ بدلنے شروع کردئیے، بھارتی سیاستدان پاکستان کیخلاف تنقید کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،بی جے پی نے پاکستان سے دشمنی کا ایک اور ثبوت پیش کردیا، معروف ٹینس پلئیر اور پاکستانی بہو ثانیہ مرزا بی جے پی کی تنقید کا نشانہ بن گئیں، بی جے پی کے رہنما نے ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں، وہ کیسے تلنگانہ کی ایمبسیڈر بن سکتی ہیں۔

  • بی جے پی نے ثانیہ مرزا کو غیر ملکی قرارد ے دیا

    بی جے پی نے ثانیہ مرزا کو غیر ملکی قرارد ے دیا

    نئی دہلی: بھارت کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو ان کے اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا ہے۔انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ثانیہ مرزا کوپاکستان کی بہوقراردیتے ہوئے انہیں تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈربنانے پرطوفان کھڑا کردیا۔

    نام نہاد سیکولربھارت پاکستان کے خلاف دشمنی ظاہرکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ دنیا بھرمیں اپنے کھیل کے ذریعے بھارت کا نام روشن کرنے والی ٹینس اسٹارثانیہ مرزاکومحض اس لئے تنقید سہنا پڑی کہ وہ پاکستان کی بہوہیں۔

    بی جے پی کے لیڈرکے لکشمن نے مقامی حکومت کی جانب سے ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کا برانڈایمبسیڈربنانے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیرمقامی قراردے دیا۔ثانیہ مرزا نے بی جے پی کو بھرپورجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ہیں اوربھارتی رہیں گی۔ان کا خاندان ایک صدی سے بھی زیادہ حیدرآباد میں آباد ہے۔غیراہم مسئلوں پرمیڈیااورعوام کا وقت ضائع کرنے پردکھ ہوتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں اورسیاسی تجزیہ کاروں نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہا شادی ثانیہ کا ذاتی معاملہ ہے