Tag: sania nashtar

  • سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    کراچی : پاکستان میں جہاں ایک طرف سیاسی اور معاشی معاملات میں انتشار کا عالم ہے تو دوسری جانب ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے جس سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا۔

    ان میں سے چند نمایاں نام ایسے ہیں جن کی ماہرانہ کارکردگی پر قوم کو فخر ہے اور ہم آج اس رپورٹ میں ان ہی شخصیات کا تفصیلی ذکر کریں گے۔

     ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرپرسن احساس پروگرام
    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت پر وزیرِاعظم کی خصوصی معاون کئی لحاظ سے انتہائی اعلیٰ پائے کی رہنما ہیں۔

    SAPM Sania Nishtar tests positive for Covid-19

    اپنی زندگی میں اُنہوں نے جو بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں کوئی بھی انسان اُن کا محض خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت ہر طرح کے منفرد تجربے کی بدولت وہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    احساس کفالت  پروگرام : 

    یہ پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب سے ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر سے 70لاکھ مستحق گھرانوں کی خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ احساس بچت اکاؤنٹ سے بھی خواتین کو مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    عدنان ملک :
    عدنان ملک پاکستان کے وہ بہادر سپوت ہیں جنہوں نے سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

    اپنی اس کوشش میں وہ پریانتھا کمارا کو بچا تو نہ سکے لیکن اپنی جانب خطرے میں ڈال کر مقتول منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عدنان ملک کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کو بطور خاص وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا اور ان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا۔

    کپتان بابر اعظم :
    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، بابر اعظم کی حالیہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی سب کے سامنے ہے وہ اپنی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ اور مسلسل 5 میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک لے کرگئے۔

    T20 World Cup 2021: Forget The Past In India Match, Captain Babar Azam Tells Pakistan Team | Cricket News

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔

    اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے پہلے25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

    کوہ پیما محمد علی سدپارہ :
    کوہ پیمائی میں پاکستان کا سب سے بڑا نام محمد علی سدپارہ ہے جنہوں نے سال2016 میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو کامیابی سے سر کیا۔

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو موسم سرما میں سر کرنے کی دھن نے متعدد کوہ پیماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا نام بھی ان ہی جانبازوں میں شمار ہوتا ہے۔

    Sadpara, two other mountaineers missing on K2 declared dead - Pakistan - DAWN.COM

    45سالہ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کیلئے رواں سال ماہ فروری میں گھر سے نکلے تھے۔ اس مہم میں ان کے ہمراہ اُن کے صاحبزادے ساجد سدپارہ بھی موجود تھے۔

    قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش 26 جولائی کو ملی، قوم کے اس ہیرو کو پہاڑوں کے درمیان دفن کردیا گیا۔

    ایتھلیٹ ارشد ندیم :
    پاکستان کے24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    A new hero is born': Pakistanis all praise for Olympic finalist Arshad Nadeem - Sport - DAWN.COM

    رواں سال 4اگست کو ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    تاہم ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.40 میٹر دور پھینکی تاہم میڈل کے حصول کی جدوجہد کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ دوسری تھرو میں فاؤل کرگئے۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی اے آر وائی نیوز نے "پرسن آف دی ایئر2021″ کے نام سے ایک پول کا اہتمام کیا ہے، صارفین ان پانچ شخصیات میں سے کسی کو بھی اپنا ووٹ دے کر سال کی بہترین شخصیت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

  • پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے، وزیراعظم

    پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن پناہ گاہوں پر لوگوں کا رش ہے ان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔

    یہ ہدایات انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے دیں اس موقع پر ایم ڈی بیت المال، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ان کا تعلق اللہ اور اس کی مخلوق کی خدمت سے ہے، پناہ گاہوں کے قیام کا مقصدغریب طبقے کے لوگوں کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں سے پہلےغریب مزدور سڑکوں پر سونے پر مجبور تھے، منصوبے کے مطابق مثالی پناہ گاہوں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پناگاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے بنائے گئے منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 3مرحلوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ موجودہ پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی، نجی بین الاقوامی ہوٹل سے پناگاہوں کے عملے کو تربیت دلائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پالیسی پر عمل درامد کیلئے ایک مرکزی بورڈ تشکیل دیا جائے گا، انتظامی معاملات دیکھنے کے لئے پناہ گاہ میں4رکنی بورڈ تشکیل پائے گا۔

    بریفنگ کے مطابق سہولیات پر ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جو نگرانی میں مدد کرے گا، ڈیش بورڈ کو موبائل کے ذریعے باآسانی چلایا جاسکے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ پناہ گاہوں میں مسائل کی نشاندہی کرکےان کوحل کیا جائے گا اور پناہ گاہوں کے ساتھ احساس ون ونڈو سینٹرز بھی کھولے جائیں گے۔

  • احساس پروگرامز سے مستفید ہونیوالے والے لوگوں کا تعین ‌کیسے ہوتا ہے؟

    احساس پروگرامز سے مستفید ہونیوالے والے لوگوں کا تعین ‌کیسے ہوتا ہے؟

    اسلام آباد : معاون حٓصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کی چھتری تلے بہت سارے پروگرام جاری ہے ، پروگرامزسے مستفید ہونیوالے والےلوگوں کا تعین سروے سے ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون حٓصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گفتگو احساس کی چھتری تلے بہت سارے پروگرام ہیں ، پروگرامزسے مستفید ہونیوالے والےلوگوں کا تعین سروے سے ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ 2021 کے 6ماہ بہت اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، احساس پروگرام کی بنیادیں ایک غیرسیاسی نظام پررکھی ہیں ، اس وقت احساس پروگرام پورے ملک میں جاری ہے۔

    معاون حٓصوصی نے مزید کہا کوشش کریں گے غیر سیاسی طور پر وظیفے حق دار تک پہنچائیں ، احساس پروگرام کے اب سے ایس ایم ایس8171 سے آئیں گے۔

    یاد رہے معاون خصوصی نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

  • ‘ احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام طلبا میں مقبول’

    ‘ احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام طلبا میں مقبول’

    مردان: معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس  انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام طلبا میں مقبول ہے اور 119یونیورسٹیوں کے طلبا احساس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے ویمن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا احساس اسکالرشپ پروگرام احسان نہیں فرض ہے، انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام طلبامیں مقبول ہے، 119یونیورسٹیوں کےطلبااحساس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور یہ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سےبڑاپروگرام ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس اسکالرشپ پروگرام میں شفافیت کو اولیت حاصل ہے، کے پی میں سروے کیلئے مقامی اساتذہ معاونت کررہےہیں، ضلعی انتظامیہ ، پولیس نے معلومات اکٹھی کرنے میں مدد کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ شفاف اورقواعدوضوابط کےمطابق مستحق افرادکا تعین کیاجاتاہے، حکومت احساس پروگرام میں بلامعاوضہ رجسٹریشن کررہی ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کیلئے73فیصد سروے مکمل ہوچکاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں ڈیٹاکی شفاف طریقےسےجانچ پڑتال کی جاتی ہے ، اس پروگرام کیلئےبراہ راست فنڈنگ وزارت خزانہ سے ہوتی ہے ، وہ ، معذور،یتیم اورجن کا ذریعہ معاش نہیں وہ پروگرام کے حق دار ہیں۔

  • احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل میں درخواست دینے کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر

    احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل میں درخواست دینے کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، زیرِ تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، سال 21-2020 کے اسکالر شپ کی درخواستیں دی جاسکتی ہیں، یہ سہولت 125یونیورسٹیزکے 4 یا 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے ہے، زیر تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھولا تھا ، ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلباء کی فیملی ان کم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • احساس کیش پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی :  مستحق افراد کیلئے اہم خبر

    احساس کیش پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی : مستحق افراد کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، کورونا میں ایک بار کیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں معاون خصوصی برائےتخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی اور احساس کیش پروگرام پراجلاس کو بریفنگ دی۔

    معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کےتحت1کروڑ 46افرادمیں175 ارب تقسیم کئے گئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائےگی۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کفالت پروگرام سےاستفادہ کرنیوالے افراد کی تعداد 46 لاکھ ہے جبکہ کورونا میں ایک بارکیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ، احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئےفہرست ترتیب دی جارہی ہے۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کی کارکردگی کوسراہا اور کہا تخفیف غربت ڈویژن نے غریب طبقے کی غیر یقینی صورت حال میں مددکی، وزارت خزانہ اس کام ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہنا تھا کہ تخفیف غربت ڈویژن خزانہ کواحساس پروگرام کےپہلے مرحلے سےآگاہ کرے۔

  • حکومت کا خواتین کے لئے  شاندار اعلان

    حکومت کا خواتین کے لئے شاندار اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کفالت پروگرام کےتحت خواتین کوآن لائن معاونت دی جا رہی ہے، خواتین کو اسمارٹ فون دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے گرلز ایجوکیشن پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت خواتین کی سماجی ترقی کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، صحت کے شعبہ میں بھی فاصلہ زیادہ ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت نےپالیسی میکنگ کےلیے اعدادوشمار جمع کرنے کاپہلا کام کیا ، احساس پروگرام میں خواتین کے لیے 50فیصد کوٹہ رکھا ہے، 50 فیصداسکالرشپ خواتین کو دی جائیں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وسیلہ تعلیم کےتحت پرائمری تعلیم میں خواتین کو برابر کا حصہ دیا ہے، کفالت پروگرام کےتحت خواتین کوآن لائن معاونت دی جا رہی ہے، خواتین کو اسمارٹ فون دیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین سےجبری مشقت پرسندھ اور پنجاب کے ساتھ قانون سازی کررہےہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے، پاکستان میں ایک خاتون کے دس دس بچے ہوتے ہیں ، بچوں میں اضافہ معیشت اور خود خواتین کے لیے نقصان دہ ہے۔

    ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےتحت نجی شعبےکوبھی ساتھ ملا رہے ہیں، پروگرام پر کورونا کا معاملہ ختم ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔