Tag: Saniha APS

  • سانحہ اے پی ایس، کل سندھ اور پنجاب میں تعطیل کا اعلان

    سانحہ اے پی ایس، کل سندھ اور پنجاب میں تعطیل کا اعلان

    کراچی: سانحہ اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اور سندھ بھر کے اسکول کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پہ کل سندھ اور پنجاب کے تمام اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سانحہ اے پی ایس 16 دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور میں پیش آیا تھا جو کے پاکستان کی تاریخ کا افسوس ناک ترین سانحہ ہے۔

    اس سانحہ میں شہید ہونے والے طلبہ طبات اور اساتذہ کی یاد کو تازہ کرنے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لے آج بھی ملک بھر کی طرح پنجاب بھرمیں شمیں روشن کی گئیں اور کل شہر بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ٹریفک بھی روک دی جائے گی اور شہر بھر کی مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاﺅڈ سپیکرز میں قومی ترانہ چلایا جائے گا اور اے پی ایس کے شہدا کی یاد کو تازہ کیا جائے گا ۔

    وزیر اعلی پنجاب نے اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں مکمل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    پنجاب کی طرح سندھ کے بھی تمام اسکول اور کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جامعہ کراچی میں بھی کل تمام تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ،

  • سندھ کے تعلیمی اداروں پراے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ

    سندھ کے تعلیمی اداروں پراے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ

    کراچی : دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں پر اے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے، تفصیلات کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کرائم مانیٹرنگ سیل نے خفیہ اطلاعات پر مبنی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بذریعہ خط ارسال کردی ہے.

    خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول کیس میں ملوث اپنے 4 ساتھیوں کی پھانسی کا بدلہ لے سکتے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فورسز اور سرکاری اور نیم سرکاری اسکول دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں.

    خط میں اسکول بسوں اور وینز کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیمیں مل کراسکولوں پر حملے کا ارادہ رکھتی ہیں.

    خط میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حکام نے حساس اداروں کے مراسلے پر اسکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس : پنجاب میں دس دسمبر سے ہفتہ شہداء منانے کا اعلان

    سانحہ اے پی ایس : پنجاب میں دس دسمبر سے ہفتہ شہداء منانے کا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے دس دسمبر سے سولہ دسمبر تک آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہفتہ شہدامنانے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شہداء منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کو قبول نہیں کرتی۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارہ دسمبر کو لاہور میں مرکزی تقریب ہو گی۔ تقریب میں شہبازشریف اعلیٰ فوجی و پولیس حکام اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

    تقریب میں اے پی سی شہداء کے والدین اور دہشت گرد حملے میں زخی ہونےو الے بچے بھی شرکت کریں گے۔۔زعیم حسین قادری نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کے چاک و چوبند دستے سانحہ اے پی سی اور دہشت گردی کی جنگ میں شہدا کو سلامی پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں خصوصی مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گااور نئی نسل اور قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کے عزم سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • سانحہ اے پی ایس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے، سینیٹ

    سانحہ اے پی ایس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے، سینیٹ

    اسلام آباد : وزارت دفاع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی مشترکہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے حوالے کردی گئی ہے۔جس پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے مطالبہ کیا کہ یہ رپورٹ جلد از جلد منظر عام پر لائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی میکنزم کا نیا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی ۔

    جبکہ ملا فضل اللہ کی حوالگی کا معاملہ امریکی فوج اور افغان حکومت سے بارہا اٹھایا گیا ہے ، امریکی حکام کے مطابق ملا فضل اللہ پر متعدد بار ڈرون کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں مگر وہ بچ نکلا۔

    وزارت دفاع کے حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر ایک سال میں 132بار سرحدی خلاف ورزیاں کی گئیں ، جن میں فائرنگ کے 127واقعات ، چار بار زمینی اور ایک بار فضائی خلاف ورزی ہوئی ، جس میں 18جوان شہید اور 15زخمی ہوئے۔

    دریں اثناء بھارت کی جانب سے گذشتہ سال اکتوبر سے اب تک لائنآف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی 247خلاف ورزیاں کیں جن میں 39شہری شہید اور 150سے زائد زخمی ہوئے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچا۔

    آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے بتایا گیا کہ 147شہیدوں کے خاندان کے 471افراد کو عمرہ پر بھیجا گیا جبکہ 22خاندانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

    77بچوں کو کیڈٹ کالج اور دس کو میڈیکل کالجز میں داخلہ دیا گیا ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے 28کروڑ 60لاکھ روپے کی مالی معاونت کی گئی۔

    دو اساتذہ کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز اور 142 شہید طلباء کو ستارہ جرات سے نوازا گیا ، اسی طرح ملک بھر کے 121سکولوں کے نام شہید بچوں کے نام سے منسوب کئے جارہے ہیں ،