Tag: saniha baldia case

  • سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ حماد صدیقی کےانکشافات کےبعد ہلچل مچ جائےگی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی جی سربراہی بھی کرتے رہےہیں۔

    ہم چاہتےہیں سانحہ بلدیہ اور12مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو، حمادصدیقی کوجلد سےجلد پاکستان منتقل کر کے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پرلوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتاہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے، لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔


    مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ، حماد صدیقی کے انکشافات، پی ایس پی کو مشکلات 


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما حماد صدیقی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری اور12مئی سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کےانکشافات سے ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

  • سانحہ بلدیہ کیس فوجی عدالت میں‌ چلایا جائے، عمران خان

    سانحہ بلدیہ کیس فوجی عدالت میں‌ چلایا جائے، عمران خان

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث لوگ انسانیت کے مجرم ہیں، یہ کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، جنوری میں کراچی میں کلین اپ مہم چلاؤں گا۔

    کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی کے حقوق کے لیے جدوجہد کا اعلان کر دیا اور کہا کہ سانحہ بلدیہ بہت بڑا جرم تھا، اس کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کی جائے، اس سانحے میں ملوث افراد کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے یہ لوگ انسانیت کے مجرم ہیں۔

    اسی سے متعلق: پاناما کیس کی کامیابی کے بعد بار بار سندھ آؤں گا، عمران خان

    انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں شہر قائد میں کلین کراچی مہم چلائیں گے تاکہ کراچی کو صاف ستھرا کیا جاسکے۔

    عمران خان نے پاناما کیس میں بنچ کے سامنے نئی چیزیں پیش کرنے کا اشارہ دے دیا کہتے ہیں کہ پاناما کیس میں نئے شواہد سے لیس ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: کراچی: عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    دریں اثنا عمران خان سے سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ قبل انہوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس بھی کی، آج ان کے کراچی کے دورے کا آخری دن تھا۔

  • سانحہ بلدیہ کی کسی جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نام نہیں، فاروق ستار

    سانحہ بلدیہ کی کسی جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نام نہیں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں یہ بات آرہی ہے کہ سانحہ بلدیہ کوئی سازش تھی تو اس میں جو لوگ بھی ملوث ہیں انہیں قرار واقعی اور سخت سزا دی جائے، کسی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کسی کو زندہ جلانے سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ہے،سانحہ بلدیہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ رحمان بھولا نے تحقیقات میں رؤف صدیقی کا نام لیا ہے۔ کسی بھی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے، بلاوجہ کسی کو بدنام نہ کیا جائے۔

    ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سانحہ بلدیہ حوالے سے اگرکوئی تحقیقات ہوتی ہیں تومکمل تعاون کریں گے، پاکستان میں ریلوے کے حادثات ہو جاتے ہیں اوردیگر حادثے بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی استعفی نہیں دیتا۔ رؤف صدیقی نے اس حادثے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    کراچی : عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، نامزد ملزمان کےایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سوانسٹھ لوگ مارے گئے اورمعاملے کو ٹالاجارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

     عدالت نے استفسار کیا کہ فیکٹری مالکان کا نام کیسے مقدمے سے خارج کیا جاسکتا ہے؟؟ وکیل استغاثہ نے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں واضح ہے کہ فیکٹری مالکان ملزم نہیں۔

    مزید پڑھیں: نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

     فیکٹری میں آگ حادثاتی نہیں بلکہ ایم کیوایم کے حماد صدیقی اور عبدالرحمان بھولانے بھتہ نہ ملنے پرلگائی، عدالت نے حماد صدیقی ،عبدالرحمان بھولا اوردیگر مفرورملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔

     

  • سانحہ بلدیہ کیس : فیکٹری مالکان بے گناہ نہیں، پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    سانحہ بلدیہ کیس : فیکٹری مالکان بے گناہ نہیں، پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں فیکٹری مالکان کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کردی۔ جج نے فیکٹری مالکان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسرکی رپورٹ پر جج نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالکان پر فیکٹری کے دروازے دانستہ بند کرنے کا الزام ہے، ان کو کیسے بے قصور قرار دیا جاسکتا ہے؟

    انسداد دہشت گردی عدالت نے فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ،ارشد بھائلہ،شاہد بھائلہ اور منیجرمحمد منصور کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے مزید نوملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے  کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان میں فیکٹری ملازم شاہ رخ ، زبیر چریا، علی حسن قادری ،عمر حسن، اقبال ادیب اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت حماد صدیقی اور رحمان بھولا کے ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔

    واضح رہے کہ گیارہ ستمبر دوہزار بارہ کو فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ڈھائی سو سے زائد مزدور زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

     

  • سانحہ بلدیہ کیس،ملزم منصور کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    سانحہ بلدیہ کیس،ملزم منصور کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    عدالت نے پولیس کارکردگی پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے ملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

    تفتیشی افسر نے عذز پیش کیا کہ وہ بیماری کی وجہ سے سانحہ بلدیہ کے ملزم منصور کو گرفتار نہ کر سکا۔ جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم منصور رینجرز کی تحویل میں ہے۔

    عدالت نےسانحہ بلدیہ کیس کی سماعت2مئی تک ملتوی کردی۔

  • سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کے نئے سنسنی خیزانکشافات

    سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کے نئے سنسنی خیزانکشافات

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ حادثہ نہیں بلکہ سازش تھی، فیکٹری مالکان سے ایم کیوایم عہدیداروں نے بیس کروڑ بھتہ مانگا تھا، بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آئےہیں۔

    جلی ہوئی اس عمارت میں لگ بھگ ڈھائی سو محنت کش زندہ جل گئے تھے واقعہ حادثہ قراردے کرفائل بند کردی گئی تھی، لیکن جن آہوں نے عرش ہلادیا، انہیں کوانصاف دلانا کےلیے جے آئی ٹی بنانا پڑی جے آئی ٹی میں سنسی خیز انکشاف ہوا ہے کہ فیکٹری میں آگ حادثہ نہیں ،سوچی سمجھی اسکیم تھی، آگ بھتہ نہ دینے پرلگائی گئی۔

    زرائع کےمطابق جے آئی ٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ فیکٹری مالکان سے ایم کیوایم کےسیکٹرانچارج رحمان بھولا اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے بیس کروڑ بھتہ مانگا تھا جے آئی ٹی میں انکشاف ہوا کہ ایف آئی آرمیں بیرونی اوراندرونی دباؤ کی وجہ سے واقعہ کوحادثہ قراردیا گیا،بھتےکاامکان یکسرنظرانداز کیا گیا۔

    جے آئی ٹی میں رحمان بھولا،حماد صدیقی،زبیرعرف چریا اورایک خاتون سمیت اس کے چارساتھیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    بیرون ملک فرارملزمان کی گرفتاری،تمام ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ اورنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کردی گئی بھتے کی رقم سے خریدے گئے دوبنگلے فیکٹری مالکان کو دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

  • بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی سے کراچی واپس پہنچ گئی، سانحہ بلدیہ میں درجنوں خواتین سمیت دوسو انچاس مزدور زندہ جل گئے۔

    ملکی تاریخ کی الم ناک کہانی اور بدترین دہشت گردی جس کی منصوبہ بندی منظم طریقےسے کی گئی ،سفاک درندوں کے چہروں سے نقاب اترنے کے قریب ہے۔

    دردناک سانحے کی تفتیش کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا انٹرویو کرکے دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

    جےآئی ٹی نے پاکستانی قونصل خانے میں چار دن تک بھائیلہ براداران کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیکٹری مالکان نے بتایاکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت بھتہ خور گروپ نے فیکٹری کو آگ لگائی۔

    ٹیم کے رکن ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ میں اعلیٰ حکام کو پیش کر دی جائے گی۔

  • سانحہ بلدیہ: جے آئی ٹی نے فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کرلیا

    سانحہ بلدیہ: جے آئی ٹی نے فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کرلیا

    کراچی: سانحہ بلدیہ پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے دبئی میں فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کیا۔

    ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم نے فیکٹری مالکان سے دورسے روز بھی پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کر کے بیان قلمبند کیا جس کے بعد فیکٹری مالکان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔

    بیان ریکارڈ کرانے کے دوران فیکٹر ی مالکان میڈیا کے کوریج کرنے پر برہم ہو گئے اور میڈیا کو کوریض کرنے سے منع کردیا ،بیان سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔

    بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ٹیم قونصل خانے سے روانہ ہوگئی۔ کل بیان ریکارڈ کرانے کا تیسرا سیشن ہوگا۔

  • سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کابیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ

    سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کابیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی فیکٹری مالکان کا بیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ ہوگئی ہے، تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تفتیش کار دبئی گئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی، سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی ٹیم علی انٹر پرائزر کے مالکان کا بیان قلم بند کرے گی۔

    ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی سلطان خان کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی منیر شیخ اور ایس پی ساجد سدو زئی ان کی معاونت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان سے پوچھے گی کہ ان سے بھتہ مانگا گیا تھا یا نہیں۔اس کے علاوہ فیکٹری مالکان سے سانحہ بلدیہ کے حوالے سے اہم سوالات بھی کئے جائیں گے۔