Tag: saniha baldia case

  • رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا

    رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا

    کراچی : رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا، سانحہ بلدیہ کیس کے تین ملزمان کو نوے روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق زمینوں پر مبینہ قبضے کے الزام میں  گرفتار ہونے والے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رینجرز نے رہا کردیا۔

    ۔زمینوں پر مبینہ قبضے کے الزام میں نوے روز کیلئے جیل بھیجا گیا تھا، جس کے بعد رینجرز حکام نے بابر چغتائی کو فورتھ شیڈول کےتحت رہا کردیا۔

    علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کے لئےجیل بھیج دیا۔

    رینجرز نے سخت حفاظتی تحویل میں ملزمان ماجد بیگ ،عبداللہ، اور منصور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، ذرائع کے مطابق ملزمان پر سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    رینجرز نے ملزمان کے نوے دن کی نظر بندی کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، ملزمان کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے جبکہ عدالت نے ٹارگٹ کلرز شکیل الدین اور حاجی یونس کو بھی نوے دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کیا۔

    سانحہ بلدیہ میں ملوث ماجداور منصور سمیت تین ملزموں کو رینجرز کے سخت پہرےمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔ پیشی کے وقت ملزمان کے چہرے کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے، سانحہ بلدیہ میں دو سو انسٹھ مزدور جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔

      دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں گرفتار ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری کے ریمانڈ میں بھی سات دن کی توسیع کردی۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن: مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ایئر پورٹ سے گرفتار

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن: مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ایئر پورٹ سے گرفتار

    کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ائیر پورٹ سے گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے  بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ولد عبد الستارکو سیکیورٹی حکام نے گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،ملزم عبدا لرحمان کو امیگریشن حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے پی کے 607 کی فلائٹ سے بیرون ملک فرار ہورہا تھا۔

    ملزم عبد الرحما ن کوجہاز سے اتار کر گرفتار کیاگیا، جس کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں ملوث ملزم شکیل کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے دوران تفتیش سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزم شکیل کے مطابق دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی، ملزم شکیل نے انکشاف کیا کہ چھ افراد ہائی روف میں گئے تھے، تین فیکٹری کے اندر اور تین باہر رکے تھے۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کی عدم پیشی، جج تفتیشی افسر پر برہم

    سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کی عدم پیشی، جج تفتیشی افسر پر برہم

    کراچی: سانحہ بلدیہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خاتون جج ملزمان کی عدم پیشی پرتفتیشی افسر پر برس پڑیں، مقدمے کی سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشابہ قاضی نے ملزمان کی عدم پیشی پر تفتیشی افسر کے بیان میں تضاد پر سخت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو ہرحال میں پیش کیا جائے۔

    جج نے ملزمان کومیڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت پیشی کا حکم دیا۔

    دوران سماعت تفتیشی افسر جہانزیب نےایک ہزارتئیس بیانات کی لسٹ عدالت میں جمع کرائی، جس پرعدالت نے کہا کہ لسٹ کہاں سے لائی گئی ہے،اگلی تاریخ کوکوئی نئی لسٹ نہ آجائے۔

    سیشن جج نوشابہ قاضی نے آئی او کو ہدایت کی کہ وہ قانون پڑھ کرآئیں۔

    آئی او کے بیانات میں تضاد پر وکلاء نے بھی اعتراض کیا، اس سے پہلے سانحہ بلدیہ کیس میں تفتیشی افسر نےعدالت میں معافی نامہ جمع کرایا۔

    سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔