Tag: saniha jacobabad

  • سانحہ جیکب آباد: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدیں

    سانحہ جیکب آباد: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدیں

    جیکب آباد : نویں محرم الحرام کو جیکب آباد میں دھماکے میں 23 افراد کی شہادت کے سانحے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    آئی جی سندھ نے تحقیقات کیلیے دو مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ دہشت گردوں نے نویں محرم کو جیکب آباد کو نشانہ بنایا۔ ماتمی جلوس پر دہشت گردوں نے عزاداران حسین کے عزم کو توڑنےکی مذموم کوشش کی۔

    دھماکےمیں بچوں سمیت 23 عزادار جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد امن و امان کیلئےفوج طلب کرلی گئی تھی جبکہ غفلت برتنے پر ایس ایس پی ملک ظفراقبال کوفوری طور پر معطل کردیاگیا تھا۔

    آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نےسانحہ جیکب آباد کی تحقیقات کیلیے دومختلف ٹیمیں تشکیل دیدی اورایک ہفتےمیں رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    پہلی ٹیم میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کی زیرقیادت ماہرین فرانزک ڈویژن شامل ہونگےجسکی ذمہ داری دھماکےکی تحقیقات ہونگی۔

    جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیومیرانی کی سربراہی میں بنائی گئی دوسری ٹیم میں ایس ایس پی جیکب آباد، ایس ایس پی شکارپور، ایس ایس پی لاڑکانہ اورایس ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہونگےجو جلوس کی سیکیورٹی میں کوتاہی برتنےوالوں سےمتعلق ذمہ داروں کا تعین کریگی۔

    آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے دونوں تفتیشی ٹیموں سے ایک ہفتےکےاندر سانحہ جیکب آباد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سانحہ جیکب آباد سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنیکی سازش ہے، ممتاز جاکھرانی

    سانحہ جیکب آباد سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنیکی سازش ہے، ممتاز جاکھرانی

    جیکب آباد : صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ سانحہ جیکب آباد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ جیکب آباد کے بعد جائے وقوعہ پر شیعہ علامء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سانحہ جیکب آباد کیخلاف وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی وزیرممتاز جاکھرانی نے جائے وقوع پر پہنچ کرشعیہ علمائے کرام سے مذاکرات کئے۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرممتاز جاکھرانی نے صوبائی حکومت کی ناقص سیکیورٹی کا برملا اعتراف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ میں وہ عناصر ملوث ہیں جو سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے سانحہ کوانتظامیہ کی غفلت قرار دیا۔

    علامہ ڈومکی نے سانحہ جیکب آباد پر احتجاجی عزاداروں پر کی گئی پولیس فائرنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔