Tag: saniha lahore

  • سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    لاہور : پنجاب حکومت نے سانحہ یوحنا آباد پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان ہونگے۔

    پنجاب حکومت نے یوحنا آباد خود کش دھماکوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کا سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    یوحنا آباد میں ایک روز قبل اتوار کو کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں عبادت جاری تھی کہ دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر دیئے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سانحہ کیخلاف یوحنا آباد میں کل سے شدید احتجاج جاری ہے اور کشیدگی کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

    مظاہروں کی نوعیت اتنی سنگین ہوچکی ہے کہ اعلیٰ حکام نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن کے ذر یعے پانی پھینکا جارہا پے۔

  • سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    ایبٹ آباد+ چمن : سانحہ لاہور کے خلاف ایبٹ آباد اور چمن میں بھی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا حکومت سے سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہرسینٹ لوکس اور کیتھولک چرچ سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہر ہ کیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزا ٹھائے ہوئے تھے، جن پرپنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت اس سانحہ کے ذمنہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے۔

    علاوہ ازیں چمن میں چرچ پر خودکش حملوں کے خلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ سینٹ پال چرچ سے شروع ہوا اور شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سینٹ پال چرچ پر اختتام پذیر ہوا ۔

    اس موقع پر سینٹ پال چرچ کے پادری ویکٹر بھٹی اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عیسائیوں کی تحفظ کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ  گرجا گھروں کے سامنے پولیس کے بجائے فوج کو تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں  ملوث  سے ملک دشمن عناصر سے  آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اور سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔