Tag: saniha model Town

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت روزانہ کرنے کا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت روزانہ کرنے کا حکم

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

    لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ کے مقتولین کی پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کی ایم ایل سی رپورٹس جمع کروادی گئیں۔

    عوامی تحریک کے وکلا نے دلائل دیے کہ پولیس سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے نہیں بلکہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر آئی تھی،ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے کوئی بیرئیر نہیں تھا مگر وہاں بھی بے دریغ فائرنگ کی گئی جس سے خاتون گیٹ پر جاں بحق ہوئی۔

    وکلا کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے لیے پسندیدہ آئی جی پنجاب کو تعینات کیا گیا جنھوں نے اس کارروائی کی اجازت دی۔

    عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق سمیت متعدد حکومتی رہنماؤں کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاون میں کارروائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں استغاثہ دائر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈھائی سال پہلے پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاون میں منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان مزاحمت ہوئی، پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ملتان : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل پکڑے گئے توآئندہ حکمران ظلم نہیں کرسکیں گے، حکومت چھوٹو گینگ سے ڈرتی اور مظلوموں پرظلم کرتی ہے، ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے سلسلے میں دھرنے کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


    Arrest of Model Town tragedy culprits vital for… by arynews

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سڑکوں پر بربریت کا راج ہے۔ پارلیمنٹ کے فلور پر الزام تراشی پر وزیراعظم خاموش رہتا ہے۔ دشمنوں سے مدد مانگی گئی لیکن وزیراعظم کی زبان پر تالا لگا ہے، وہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کا جواب بھی نہیں دیتے۔ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والا پکڑا گیا شریف برادران چپ رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ اس کیلئے سب لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

    طاہر القادری نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو چکے ہیں۔ ان کو ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں ان شہداء کا انصاف نہیں مل جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی۔

    قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان پرانہوں نے کہا کہ وفاق کہتا ہے کہ ملک کو گالیاں دینے پر برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے، ملک کو گالیاں دی جارہی ہیں اور وزیراعظم چپ بیٹھے ہیں، دراصل گالیاں دینے والوں کے پیچھے بھی ان کے چہرے ہیں، احتساب کے نام پر قوم سے کھیلا جارہا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ 150میگا کرپشن اسکینڈلز پر کارروائی کب ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پی اے ٹی کےاحتجاج کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد بھی ملتان میں ہزاروں عوام کااحتجاج دنیا دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اتنے سخت موسم میں کوئی جماعت اتنا بڑا احتجاج کرسکتی ہے، دھرنے کے شرکاء سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔

     

  • پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، علامہ طاہرالقادری

    پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، علامہ طاہرالقادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو جاتی امراء دور نہیں ہے،پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز منہاج القران ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    علامہ طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو جاتی امراء دور نہیں ہے، اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

    انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے کیونکہ مذکورہ سانحے کی ایف آئی آر آپ کے کہنے پر ہی درج کی گئی تھی۔

    پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، سب سے زیادہ دہشت گرد ہی یہاں ہیں، صوبہ سندھ سے پہلے یہاں فوری آپریشن کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظریاتی اور قانونی دہشت گردی ہورہی ہے،نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو وہ دہشت گرد بنیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کے خاتمے کیلئے داعش کو امپورٹ کیا جا رہا ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکا فیصلہ محفوظ کر لیا

    لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکا فیصلہ محفوظ کر لیا

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

    درخواست سابق ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ کی دوسری ایف آئی آر درج ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت دیگر افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

    ایک ہی واقعہ کی دو ایف آئی آر اور تفتیش نہیں ہو سکتی، لہٰذا دوسری ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پہلی ایف آئی آر کی تفتیش اور ٹرائل غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آر کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے، طاہرالقادری

    پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے، طاہرالقادری

    لندن : علامہ طاہر القادری کہتے ہیں پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی پھر وطن واپسی ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں ۔وہ پیر صبح سات بجے لاہور پہنچے گے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گری تھیں ۔

    اس موقع پر ایک سحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہےہیں تو طاہرالقادری نےاس بارےمیں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اورلندن پلان اورلندن میں عمران خان سےملاقات کی خبریں کوبھی غلط ٹہرایا۔

    طاہر القادری نےاپنا عزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں کو سزا دلوائےبغیرنہیں رہیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے، طاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے، طاہرالقادری

    کراچی / لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے انجام تک ضرور پہنچائیں گے اور انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    یہ بات انھوں نے لندن سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کو معاف نہیں کریں گے۔

    طاہر القادری اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ان کو چھوڑیں گے نہیں انھیں اپنے انجام تک پہنچائیں گے قاتلوں کو اپنے عبرتناک انجام تک پہنچانا ہے ہم نہ کبھی انھیں معاف کریں گے اور نہ چھوڑیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا پروگرام نہیں ہے، عمران خان کی لندن آمد کا اب تک مجھے علم نہیں تھا، آپ کے بتانے پر پتہ چلا ہے،تاہم فی الحال ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ, اعلیٰ حکام بے گناہ قرار

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ, اعلیٰ حکام بے گناہ قرار

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کو کلین چٹ دے دی گئی۔ رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعہ کے ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

    عوامی تحریک نے رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

    گیارہ مہینوں کے بعد آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء کوبے گناہ قرار دے دیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ اورڈی آئی جی آپریشنز کے درمیان رابطہ ثابت نہیں ہوا، رپورٹ میں عوامی تحریک کے دوسے تین ہزار کارکنوں کا پولیس سے تصادم کا واقعہ تحریر کیا گیا ہے۔

    عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور پہلے سے تیار شدہ قرار دے دیا۔

    رحیق عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اصل قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی، غیر قانونی جے آئی ٹی کو تسلیم کیا نہ اس کی نام نہاد رپورٹ کو مانتے ہیں۔

  • حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی دوسالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا،جس میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

    اجلاس میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی دو سالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ملک بھر میں تنظیم نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں حکمران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کی جائے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے اور پٹرول کی قیمتیں دس روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے دعا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاہم شواہد نظر انداز کردئیے، اصل ذمہ داروں کے کلئیرہونے کا امکان ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سانحے میں زخمی ہونے والے دوافراد نے جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکو شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ سب نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے بیالیس زخمیوں کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم ملزمان کوکلئیر کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ جےآئی ٹی نے اہم حکومتی شخصیت کو بے گناہ  قرار دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ کو جلد پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔