Tag: saniha model Town

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    لاہور: عدالتی حکم کے باوجود فیصل ٹائون پولیس نوازشریف اور شہباز شریف سمیت اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت لعل سے کام لینے لگی۔ فیصل ٹائون پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم کے باوجود اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ، فیصل ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ نہ تو مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالتی احکامات موصول ہوئے نہ کسی مدعی نے تھانے کا رخ کیا۔مقدمہ عدالتی احکاما ت ملنے بعد ہی درج کیا جا سکتا ہے ۔

    گزشتہ روز سیشن کورٹ نے وزیراعظم۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورآٹھ وزرا سمیت اکیس افراد کے خلاف ماڈل ٹاون فائرنگ کامقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر دیا تھا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ اور چوہدری نثار سمیت اکیس شخصیات پر سانحہ ماڈل ٹاون کی براہ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    استغاثہ اور صفائی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کو منہاج القرآن کا موقف ریکارڈ کرنےاورقانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف  قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں  وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے،

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سات روز تک دبائے رکھا، رپورٹ میں ہر پولیس افسر کی نا اہلی اور ذمہ داری کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

  • خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    لاہور :مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نےآزادی مارچ اور انقلاب کے اکٹھا ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ظلم کے بعد اب انقلاب کی باری ہے۔ یہ بات انھوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھاسانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ اللہ کے ہاں درج ہوچکا، حکمرانوں کو اللہ کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا،انھوں نےکہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سانحے میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    کراچی:لاہورمیں ہونے والےافسوس ناک سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے آج ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔

    لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کاروائی عمل میں نہ آئی جس پر تحریک منہاج القرآن آج ملک گیراحتجاج کرے گی۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلےمیں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیاہے۔لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کارروائی عمل میں نہ آئی۔جس پر تحریک منہاج القرآن کل ملک گیر احتجاج کرے گی ۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے اور پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔